پشاور(ویب ڈیسک) شہر میں آنے والے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی۔ذرائع کے مطابق پشاور اور اس کے گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز سوات سے 20 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا، زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
![](https://dailykhabrain.com.pk/wp-content/uploads/2019/07/1756615-earthquakex-1564067645-141-640x480.jpg)