لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جنرل ر عبدالقیوم نے کہا ہے کہ ہر پارٹی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا نمائندہ چیئرمین سینٹ بنے یہ نمبر گیم ہوتی ہے لیکن چیئرمین سینٹ اسی کو بننا چاہئے جس کے پاس اکثزیت ہو۔ہمارے ملک میں لوگ اربوں روپے لگا کر سیٹیں لیتے ہیں جو بہت بڑا کینسر ہے ایسا نہیں ہونا چاہئے۔چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ 7میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حاصل بزنجو ایک کہنہ مشق سیاستدان ہیں۔موجودہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا۔احتساب کریں لیکن سلیکٹیڈ نہیں ہونا چاہئے۔ مسلم لیگ ضیائ کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ عمران خان کے دورہ امریکہ کو سب ہی اہمیت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔امریکہ جان چکا ہے افغانستان کے سب راستے پاکستان سے ہی گزرتے ہیں پاکستان اس کی ضرورت ہے۔میں سمجھتا ہوں عمران خان کا دورہ امریکہ کامیاب رہا۔کشمیر کے بارے میں ٹرمپ کا بیان خوش آئند ہے۔اب حکومت کو چاہئے ملکی معیشت کی جانب توجہ دے تاکہ عوام کو ریلیف ملے۔رانا ثنائ اللہ کی اہلیہ نبیلہ ثنائ نے کہا ہے کہ کل ہی پتہ چلا کہ چالان پیش کیا گیا ہے ہماری لیگل ٹیم بھی گئی تھی چالان کی کاپی ہمیں ملے گی تو میڈیا کو ساری بات بتا?ں گی۔میں اپنے شوہر رانا ثنا ئ اللہ کی صحت کے ححوالے سے کافی پریشان ہوں ان کی صحت بالکل ٹھیک نہیں۔اقوام متحدہ کو اس لئے خط لکھا عدالتوں پر تو بھروسہ ہے لیکن حالات پر اعتبار نہیں کسی کے مشورے پر ایسا نہیں کیا۔ہمارے اکا?نٹ بھی منجمند کئے گئے ہیں جتنا بھی ظلم کرلیں رانا صاحب بری ہوں گے۔
