لاہور (خصوصی رپورٹر‘ جنرل رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقاما ت پرریلیوں اور بارش کے باعث مختلفعلاقوں میں بدترین ٹریفک جام نے ایک بار پھر زندہ دلان لاہور کو مشکل میں ڈال دیا۔ فیرو پو ر رو ڈ ،جیل روڈ، کینال روڈ، فیروز پور روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، محکمہ داخلہ نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ ہو نے کے با جود بھی شہر میں جلسہ جلوس جار ی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں مختلف مقامات پر جلسہ جلوس اور بارش کے با عث مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام ہے۔ لاہوریئے سڑکوں پر پھنس گئے ہیں، گاڑیوں کی اتنی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں کہ لوگ منٹوں کاسفرگھنٹوں میں طے کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، جیل روڈ، کینال روڈ، فیروز پور روڈ ، چونگی امر سدھو ، شاہدرہ چوک، بوٹامحل چوک، جی پی او چوک، قزلباش چوک ، خیابان چوک ، آواری چوک ، مال روڈ ، قرطبہ چوک ، اور بھوبتیاں چوک پر بدترین ٹریفک جام ہے، شاہ پور کانجراں پکا میل سٹاپ اور غازی روڈ دونوں اطرف سے بند ر ہے۔شہر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں ،نشیبی علاقے زیر آب آنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ،موسلا دھار تیز بارش سے سڑکیں، گلیاں ندیاں اور چوک چوراہے تالاب بن گئے، نشیبی علاقوں سمیت آئی جی آفس کے اطراف اور محکمہ بورڈ آف ریونیو کی پارکنگ، اسلام پورہ بازار، جوڑا پل اورتاجپورہ سکیم سمیت مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، ماتحت عدالتوں کو جانے والی سڑکیں بھی زیرآب آگئیں، ٹریفک کی روانی میں مشکلات اور واسا عملے کے پہنچنے میں تاخیر سے نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔صوبائی دارلحکومت میں مون سون کے تیسرے سپیل کا آغاز ہوگیا ہے۔ تیز بارش ، مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، شاہ جمال اور گلبرگ، کیمپس پل پر بارش شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا،مغل پورہ، فتح گڑھ، دھرم پورہ، جیل روڈ، شاہ جمال اور گلبرگ میں بھی بارش ، ماڈل ٹاو¿ن، ٹاو¿ن شپ، والٹن روڈ، غازی روڈ، نشتر کالونی میں بھی تیز بارش ، گلبرگ، تاج پورہ، چائینہ چوک، لکشمی چوک، ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، سمیت دیگر علاقے بارش کے پانی سے ڈوب گئے۔گذشتہ روز صوبائی دارالحکومت میں مون سون کی دوسری تیزبارش صبح 5:50 پر شروع ہوئی اور وقفے وقفے سے صبح11:00بجے تک جاری رہی۔ تاج پورہ سکیم میں سب سے زیادہ124 ملی میٹر بارش ریکارڈ، چوک ناخدا میں 108، لکشمی چوک میں 93 ملی میٹر، ایئرپورٹ میں80.4 ،جیل روڈ51.6 ، واسا ہیڈ آفس 33،اپرمال میں 35،فرخ آباد میں 83، نشتر ٹا?ن 30،پانی والا تالاب 108،گلشن راوی میں 64 ، علامہ اقبال ٹا?ن 49، سمن آباد میں 57 ، جوہر ٹا?ن میں 40، مغلپورہ میں49اور پنجاب ےونیورسٹی میں 34.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔لاہور‘ اسلام آباد‘ سیالکوٹ‘ گوجرانوالہ (نمائندگان خبریں)لاہور کے نواحی گا?ں لیل میں شدید بارش سے چھت گرنے کے باعث میاں بیوی جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 بچے زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں کے نام منظوراں بی بی ‘ منصور احمد شامل ہیں۔کئی علاقوں درجنوں فیڈر ٹرپ ہونے سے گھنٹوں بجلی غائب رہی جبکہ نشیبی علاقے پانی میں ڈوبے رہے۔اسلام آباد لاہور ،سیالکوٹ ،میر پور‘ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور گوجرانوالہ سمیت کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہی، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہا ، راولپنڈی اور خالق آباد میں 4 جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، لاہور، گجرات، گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں بادل برس پڑے، لاہور میں تیز بارش نے موسم کو خوشگوار کیا اور گرمی کا زور توڑ دیا۔اس کے علاوہ راولپنڈی ،حافظ آباد ، ڈسکہ ، سیالکوٹ ، ظفروال ،ننکانہ صاحب میں بارش نے موسم سہانا کردیا ، آزاد کشمیر میں بھی شدید بارش کاسلسلہ جاری رہا ،مسلسل بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے جبکہ بالائی مقامات پر اکثر جگہوں پر لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔ شدید بارش کے باعث خالق آباد کے مقام پر کرنٹ لگنے سے 2 بھائی جاں بحق ہوگئے ، راولپنڈی، اسلام آباد میں علی الصبح 3 بجے سے شروع ہونے والی بارش مسلسل جاری رہی ، جڑواں شہروں میں 140 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔راولپنڈی کے ایک گھر میں بارش کا پانی بیسمنٹ (تہہ خانے) میں بھرگیا جس میں ڈوب کر ماں بچہ جاں بحق ہو گئے۔ 30 سالہ ماں اپنے ایک سالہ بیٹے کو بچاتے ہوئے پانی میں ڈوب گئی۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید گوالمنڈی نالہ لئی پل پہنچ گئے جہاں انہوں نے نالہ لئی میں پانی کی سطح کا جائزہ لیا۔ ایم ڈی واسا سمیت دیگر حکام نے شیخ رشید کو بارش سے متعلق بریفنگ دی۔ محکمہ موسمیات نے پنجاب،خیبرپختونخوا،بلوچستان اور کشمیر میں طوفانی بارشوں جبکہ دریا?ں اور برساتی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشہ کا اظہار کیا ہے جبکہ دریائے چناب میں اورنچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کی ہے۔ جہلم میں بھی منگلا کے مقام پر سیلاب کا خطرہ ہے۔گیپکو ریجن کے گوجرانوالہ سٹی سرکل ‘ گجرات سرکل‘ سیالکوٹ سرکل اور کینٹ سرکل سمیت ریجن کے مختلف علاقوں میں بارش اور تیز ہوا?ں کے باعث بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔
