تازہ تر ین

شکست خوردہ عناصر کوایک اور بدترین شکست ہوئی ہے، میاں اسلم اقبال

لاہور (ویب ڈیسک)صوبائی وزیراطلاعات وثقافت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ شکست خوردہ عناصر کوایک اور بدترین شکست ہوئی ہے۔عوام ان کی احتجاج اور یوم سیاہ کی کال سے لاتعلق رہے،عوام نے کرپٹ ٹولے کی یوم سیاہ اور احتجاج کی کال کو مسترد کر کے انہیں واضح پیغام دے دیا ہے کہ نئے پاکستان میں کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔پاکستان کے باشعور عوام نے چوروں،لٹیروں اور ڈاکوﺅں کا بیانیہ مسترد کر دیا ہے اور عوام کرپشن کے خلاف کے جہاد کرنے والی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں۔کرپٹ قبیلہ جان لے کہ پاکستان بدل چکا ہے اور اب یہاں کرپٹ عناصر کی لوٹ مارکی سیاست نہیں چلے گی۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار اپنے کیمپ آفس میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ساری اپوزیشن مل کر بھی چندسو لوگوں کواکٹھا نہیں کر سکی۔حاضرین کی کم تعداد کی طرح اپوزیشن کے لیڈروں کے خطاب بھی مایوس کن تھے۔سوا کروڑ کے شہر لاہور میں چند سو لوگوں کا جمع ہونا واضح کرتا ہے کہ عوام ان کی احتجاج کی سیاست سے بالکل لاتعلق ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ان اداروں کا یوم سیاہ منایا جن میں وہ خود موجود ہیں۔گزشتہ روز سیاسی  اور خاندانی مافیانے اپنی ناکامی کا افسوس منایا ہے۔عمران خان کی کامیابیاں اپوزیشن کی چیخوں کے لئے کافی ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کو نہ تو جمہوریت کی فکر ہے اور نہ ہی انہیں عوام کا درد ہے،ان کے احتجاج کا مقصداپنی کرپشن کو چھپانا ہے۔یہ عناصر حوصلہ رکھیں ابھی انہیں 4سال مزید صبر کرنا پڑے گا اور 2023میں بھی عوام چوروں اور لٹیروں کو موقع نہیں دیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کرے گی اور عوام دوبارہ بھی مینڈیٹ دیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain