تازہ تر ین

بھارت میں ہجوم کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکت پر مودی حکومت سے جواب طلب

نئی دلی(ویب ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے ہجوم کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکت پر حکومت سے جواب طلب کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت سمیت 10 ریاستوں کو بھی اس حوالے سے نوٹس جاری کیے ہیں جن میں حکومتوں سے ہجوم کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکتوں کے واقعات کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق وضاحت طلب کی گئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں سماعت کرنے والے بینچ نے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کو بھی نوٹس جاری کیا ہے جب کہ 10 ریاستوں میں اتر پردیش، آندھرا پردیش، دلی اور راجستھان کی حکومتوں سے بھی جواب مانگے گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے یہ نوٹس شوبز سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے وال شخصیات کی جانب سے وزیراعظم مودی کو لکھے گئے کھلے خط کے بعد لیا۔بھارتی وزیراعظم کے نام لکھے گئے کھلے خط میں مسلمانوں سمیت دلت اور دیگر اقلیتوں کا قتل عام روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔مودی کے نام لکھے گئے خط میں قتل کے واقعات کو ایک مخصوص طبقے پر ظلم اور غلط بیانیہ قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں گائے کے تحفظ اور اس کا گوشت بیچنے کے الزامات میں کئی مسلمانوں کو قتل کیا جاچکا ہے، اس کے علاوہ بعض ریاستوں میں نچلی دِلت ذات کے لوگوں کو بھی بدترین تشدد کا نشانے بنانے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔بھارتی سپریم کورٹ نے گزشتہ سال ایک فیصلہ جاری کیا تھا جس میں ہجوم کے ہاتھوں تشدد کی روک تھام کے بڑھتے واقعات پر قابو پانے کے لیے چند اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا تھا اور عدالت نے تشدد کی روک تھام کے حوالے سے گیارہ نکات پر عملدرآمد کا بھی حکم دیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain