تازہ تر ین

وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر طیب اردوان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر طیب اردوان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔وزیراعظم عمران خان سے ترک صدر طیب اردوان کے ٹیلی فون پر رابطے کا اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے باہمی دلچسپی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اعلامیے کے مطابق ترک صدر نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا۔پاک ترک قیادت نے دوطرفہ برادرانہ تعلقات اور تعاون پر اظہار اطمینان کیا۔وزیراعظم اور ترک صدر نے دو طرفہ تعاون کے اہم شعبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاک ترک اعلیٰ سطح اسٹرٹیجک کونسل اجلاس سے دوطرفہ تعاون مزید فروغ پائےگا، اسٹرٹیجک کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے ترک صدر کے دورے کے منتظر ہیں۔ذرائع کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے افغان امن عمل اور مسئلہ کشمیر کی صورتحال پرگفتگو کی۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان حال ہی میں دورہ امریکا سے واپس آئے ہیں جہاں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی جبکہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ افغان امن عمل کیلئے افغان طالبان سے مذاکرات کی میز پر آنے کیلئے زور ڈالیں گے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain