لاہور‘ کراچی (نمائندگان خبریں) نیب کے زیر حراست سابق صدر آصف علی زرداری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرادر اور آصفہ بھٹو نے نیب ہیدکوارٹر میں ملاقات کی ،جو ایک گھنٹے تک جاری رہی ،نیب ذرائع کے مطابق چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نیب حکام کو ہدایت کی تھی کہ بلاول اور آصفہ کو والد سے ملاقات میں کوئی مشکل پیش نہ آئے اور نہ ہی کوئی رکاوٹ ڈالی جائے۔ بلاول بھٹو نے جمعرات کو اسلام آباد کی احتساب عدالت سے اپنے والد سے ملاقات کی اجازت مانگی تھی جس پر عدالت نے بلاول اور آصفہ کو والد سے ملاقات کی اجازت دی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے سالگرہ کا کیک کاٹا اور مبارکباد بھی دی۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری بار بار کہہ چکے ہیں کہ نہ پہلے کبھی این آر اولیا نہ اب لیں گے‘ مشرف دور میں این آر او سے فائدہ اٹھانے والے آج عمران خان کے ساتھی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آصف علی زرداری کی 64 ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آصف علی زرداری حراست میں ہے یہ ہمارے لیے نیا نہیں‘ پہلے بھی فرضی کیسز آصف علی زرداری پر بنے وہ ان سے لڑے بار بار یہ کہا جا رہا ہے کہ شاید ہم این آر او مانگ رہے ہیں۔ آصف علی زرداری بار بار کہ چکے ہیں کہ نہ پہلے کبھی این آر او لیا نہ لیں گے۔ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے سیکرٹری جنرل و سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے بغیر جرم کے 11سال جیل کاٹی اور اب خوش اسلوبی کیساتھ جیل کاٹ رہے ہیں اور ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں ، آج ہمیں خوشی ہے کہ ہم ایسے قائد کی سالگرہ منا رہے ہیں جو کبھی جھکا نہیں بکا نہیں، دنیا کے کسی ملک ایسی جماعت نہیں ملے گی جس نے جمہوریت کے لئے اتنی قربانیاں دی ہیں، احتساب کے نام پر جو سیاسی انتقام کا ڈرامہ رچایا گیا ہے یہ وزیراعظم کو سلیکٹ کرنیوالوں کا انتقامی حربہ ہے، وہ سیاسی منظر نامے کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں اگر احتساب کرنا ہے تو سب کا ہونا چاہیے، سارے ملک میں یوم سیاہ 25جولائی کو منایا گیا کہ موجودہ حکومت کو عوام نے مسترد کردیا ہے۔ سابق صدرمملکت اورپاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری کی 64ویں سالگرہ میڈیا سیل بلاول ہا?س میںمنائی گئی۔ سالگرہ تقریب کے دوران کیک کاٹا گیا اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صحتِ کامل و عمردراز کے لیئے دعا کی گئی۔ میڈیا سیل بلاول ہا?س کے انچارج و رکنِ سندھ اسمبلی سریندر ولاسائی، پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی، پیپلزپارٹی سندھ کے نائب صدر راشد ربانی اور فدا حسین ڈھکن نے سابق صدرِ پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔
