تازہ تر ین

کرپٹوں کے ٹولے کا کام قوم کو گمراہ کرنا ہے

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کیسز میں ملوث لوگ ٹی وی پر آکر خود کو سیاسی شہید بنا رہے ہیں، سزا یافتہ افراد قوم کو گمراہ کررہے ہیں،حکومت کا مثبت چہرہ عوام کے سامنے لائیں۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے شرکا کو دورہ امریکا پر اعتماد میں لیا۔ حکومت نے اپوزیشن کی احتجاج تحریکل کے خلاف سخت لائحہ عمل اپنانے اور سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم نے حکومتی ترجمانوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا مثبت چہرہ عوام کے سامنے لائیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرپشن کیسز میں ملوث لوگ ٹی وی پر آکر خود کو سیاسی شہید بنا رہے ہیں اور سزا یافتہ افراد قوم کو گمراہ کررہے ہیں۔اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ شرکا نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق نمبر گیم سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں کی ریلیوں، مظاہروں اور جلسوں کے دوران پولیس کی کارروائیوں اور پکڑ دھکڑ پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمن کے حکومتی ٹیم سے ملاقات کے حوالے سے این آراو کے دعوے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے، اس حوالے سے سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فرازکو صورتحال سے آگاہ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ وزیراعظم نے سینیٹ کے وقار کی خاطر حکومتی ٹیم کے مختلف جماعتوں بالخصوص بلوچستان کی جماعتوں سے رابطوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان سے سینیٹ میں قائد ایوان اور بعض حکومتی ترجمانوں نے ملاقات کی، اپوزیشن کی سرگرمیوں سے متعلق زیادہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے اس ضمن میں مختلف ہدایات جاری کیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بعض شہروں میں انتظامیہ اورپولیس کی جانب سے اپوزیشن کی ریلیوں، جلوسوں ، مظاہروںمیں رکاوٹیں ڈالنے ، پکڑ دھکڑ اور دیگر ناخوشگوار واقعات پر وزیراعظم نے اظہار ناپسندیدگی کیا ہے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ انتظامیہ کی غلطی کی وجہ سے ناخوشگوارواقعے کو زیادہ اہمیت مل جاتی ہے۔ جبکہ ریلیوں اور مظاہروں کے ذریعے اپوزیشن کو بے نقاب ہونے دیا جائے۔ سیاسی کارکنوں پر تشدد مقدمات اور پکڑدھکڑ نہ کی جائے۔ خیبرپختونخوا اور سندھ میںپرامن طورپر ان مظاہروں کے حوالے سے صورتحال سے نمٹا گیا۔ کسی جگہ بھی ناخوشگوار صورتحال پیدا نہیں ہونی چاہیے اور مستقبل میں اس سے بچا جائے۔ ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ اس ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمن کے اس دعوے کہ حکومتی ٹیم نے ان سے این آراو مانگا ہے کابھی تذکرہ ہوا۔ شبلی فراز نے وزیراعظم عمران خان سے کہاکہ ایسی کوئی بات نہیں کسی اور موقع پر صورتحال سے آگاہ کردوں گا۔وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے جمعہ کو یہاں وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران صوبہ میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان سے جمعہ کو یہاں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے ملاقات کی۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو ملک میں مون سون بارشوں کی وجہ سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک معاشی بحران سے نکل آیا ہے اور حکومت اشیائے ضروریہ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دے رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے شرکائ کو دورہ امریکہ پر اعتماد میںلیا۔وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ترک صدر نے پاکستان میں دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔ ترک صدر نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر کے درمیان گفتگو میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاو¿س میں ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مذہبی ہم آہنگی سے متعلق بات چیت کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل کا پرتپاک استقبال کیا۔ طیب اردگان نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا، گفتگو میں دونوں رہنماں نے دو طرفہ برادرانہ تعلقات پر اظہار اطمینان کا اظہار کیا اور وزیراعظم عمران خان کے دورہ ترکی میں کئے گئے معاہدوں پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا.اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاک ترک اسٹریٹجک تعاون پر مبنی کونسل کا اجلاس رواں سال کے آخر میں ہوگا، اسٹریٹجک تعاون پرمبنی کونسل کااجلاس اسلام آباد میں ہوگا، دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر مزید پیشرفت ہوگی۔اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کو کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے دورہ پاکستان کی دوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔گفتگو کے دوران ترک صدر نے افغان امن عمل کیلئے بین الاقوامی کوششوں پر وزیراعظم کی تعریف کی اور ترکی کی جانب سے افغان امن عمل میں بھرپور حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی۔اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر سے مسئلہ کشمیر پر بھی خصوصی گفتگو کی، دونوں رہنماں نے پاک، ترک، ملائیشیا کے سہ فریقی معاملات کا بھی جائزہ لیا۔ وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ احتساب کا عمل بلا تفریق جاری رہے گا۔ کرپشن کیسز میں سزا یافتہ افراد قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ٹی وی پر آ کر خود کو سیاسی شہید بنا رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کی وجہ سے معاشی بحران سے نکل آئے ہیں اور عوام کو اشیائے ضرورت میں ہر ممکن ریلیف دے رہے ہیں۔ ترجمان حکومت کا مثبت چہرہ عوام کے سامنے لائیں۔دوسری طرف وزیراعظم عمران خان سے چین کی 8 ممتاز ٹیکسٹائل کمپنیوں کے وفود نے ملاقات کی۔ وفود نے ٹیکسٹائل برآمدی شعبہ میں سرمایہ کاری کے حوالے سے دلچسپی ظاہر کی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے سرمایہ کاروں اور تاجروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کا عزم کیا ہوا ہے، کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ حکومتی اقدامات سے سرمایہ کاروں کو معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع ملیں گے۔ حکومتی پالیسیوں کا مقصد مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا فروغ ہے۔ملاقات میں عمران خان نے وفود کو کاروباری مواقع، پاکستان کے محل وقوع، بڑی صارف مارکیٹ اور سستی ہنر مند افرادی قوت کے حوالے سے آگاہ کیا


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain