انتشار پھیلانے والی اپوزیشن خود انتشار کا شکار : عثمان بزدار

لاہور:(ویبڈیسک)اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ بھی مخلص نہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سرداراپوزیشن جماعتوں کا غیر فطری اتحاد جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچ جائے گا۔ انتشار پھیلانے کی ناکام کوشش کرنے والی اپوزیشن خود انتشار کا شکار ہے۔اپوزیشن جماعتوں کا پارلیمنٹ کے اندر اور باہر طرز عمل غیر جمہوری ہے۔اے پی سی کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو گئی کئی برس سے حکمران رہنے والوں نے عوام کی بنیادی ضروریات کو نظرانداز کیا۔مایوسی پھیلانے والے سابق حکمرانوں نے اپنے دور میں عوام کیلئے کچھ نہیں سابق حکمرانوں کی ترجیحات سڑکیں، پل اور عمارتیں تھیں۔ہماری حکومت نے انسانی ترقی پر فوکس کیا ہے۔ذاتی نمود و نمائش کے منصوبوں کی بجائے انسانی ترقی کو اپنا محور بنایا ہے۔

20 ارکان ساتھ چھوڑ گئے ، فہرست تیار

اسلام آباد، لاہور (آن لائن‘ این این آئی‘ مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے ملنے والے (ن) لیگی اراکین اسمبلی کے نام سامنے آگئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں اظہر خان مظفر گڑھ، فیصل خان نیازی خانیوال، جمیل شرقپوری، کوٹ ادھو سے اصغر چانڈیو اور قاسم ہنجرا، غیاث الدین شکر گڑھ، حاجی اشرف انصاری، شعیب اویسی، ریاض حسین پیرزادہ، نشاط ڈھا، محمودالحق، ایم این اے یونس انصاری، غصنفر لنگا، محمد ارشد، فیصل خواجہ اور عطا الرحمن سمیت دیگر شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جب تک 35 افراد مکمل نہیں ہوجاتے اس وقت تک کوئی فارورڈ بلاک کی حمایت یا اعلان نہیں کرے گا جب کہ مزید 20 افراد کو اس گروپ میں شامل کرنے کے لیے بعض اہم کھلاڑیوں کو ٹاسک دیا گیا ہے۔رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ اگلے گروپ میں (ن) لیگی ناراض 20 رکن قومی اسمبلی کی عمران خان سے ملاقات ہوگی۔ 35 اراکین مکمل ہونے تک کوئی فارورڈ بلاک کی حمایت یا اعلان نہیں کرے گا۔یاد رہے گزشتہ روز عمران خان کے ساتھ ملاقات کے دوران ناراض لیگی رہنما?ں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ان لوگوں کے ساتھ نہیں چلنا چاہتے جنہوں نے ملک کو لوٹا ، ہم نے محنت سے کام کیا لیکن افسوس ہے کہ ہمیں پارٹی میں عزت نہ دی گئی۔ عمران خان نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند ماہ میں پاکستان میں خوشحالی آ جائے گی۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) چھوڑنے والے رکن قومی اسمبلی (ایم این ایز)اور سینیٹرز کی فہرست سامنے آئےگی،مریم نواز نے اسی موقع سے فائدہ اٹھا کر شہباز شریف کی قیادت پر شب خون مارا،قطر سے بھی امداد موصول ہو گئی ہے ،فوری بحران ٹل گیا ہے اور بجٹ بھی منظور ہوگیا ہے اور اب معیشت کودرپیش اصل چیلنج ٹیکس جمع کرنا ہے، افغانستان سے جو بہتر معاملات آگے بڑھے ہیں خطے میں بھی اس کا اثر ہوگا، امید ہے بھارت سے مثبت جواب ملے گا۔ اتوار وکو پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ قطر سے 50 کروڑ ڈالر رقم موصول ہوئی، قطر سے رقم ملنے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ساڑھے 9 ارب ڈالر قرضوں کی مد میں واپس کرچکی ہے،11 مہینوں میں قرض اور سود کی مد میں ادا کی گئی رقم سندھ کے بجٹ کے برابر ہے، آپ اندازہ لگالیں کہ کس قسم کی صورتحال تھی جس کا عمران خان کو سامنا تھا۔فواد چوہدری نے کہا کہ فوری بحران ٹل گیا ہے اور بجٹ بھی منظور ہوگیا ہے اور اب معیشت کودرپیش اصل چیلنج ٹیکس جمع کرنا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سال ہم نے 5600 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرنے کا ہدف طے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ برٹش ایئرویز پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن بحال کرچکی ہے، اب یورپی یونین کے دیگر ممالک اور ایئر لائنز پاکستان کےلئے اپنی ایڈوائزریز تبدیل کررہے ہیں۔فواد چوہدری نے کہاکہ برطانیہ کے ولی عہد اور مستقبل کی ملکہ پاکستان آرہے ہیں، اس سے دکھائی دیتا ہے کہ ہم کس طرف جارہے ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 9 اراکین قومی اسمبلی (ن) لیگ سے خلع لینے کے لئے تیار ہیں اور یہ تعداد بڑھ بھی سکتی ہے۔وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے اراکین کے نام سامنے آگئے جب کہ سابق لیگی رکن اسمبلی یونس انصاری نے دعوی کیا ہے کہ ان کی قیادت میں 15 ایم پی ایز اور 5 ایم این ایز نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے 11 لیگی اراکین میں غیاث الدین، شعیب اویسی، چوہدری اشرف انصاری، فیصل خان نیازی، غلام قاسم ہنجرا، محمد ارشد، اظہر چانڈیہ، غضنفر لنگاہ، جلیل احمد شرقپور، نشاط احمد خان ڈاہا شامل تھے۔سابق لیگی رہنما اور آزاد حیثیت سے انتخابات میں کامیاب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی یونس انصاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ممبران اسمبلی نے میری قیادت میں عمران خان سے ملاقات کی اور جلد ہی پارٹی کے سندھ کے بڑے گروپ کی وزیر اعظم سے ملاقات کرائی جائے گی۔یونس انصاری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نااہل سیاستدان ہیں، جنھیں اپنے گھر کی خبر نہیں، اقبال گوجر نے انہیں مسلم لیگ (ن) میں واپسی کی دعوت دی جو ٹھکرا دی تھی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملنے والوں میں سابق لیگی رکن اسمبلی یونس انصاری کے بھائی ایم پی اے اشرف انصاری بھی شامل تھے۔ دوسری جانب لیگی رکن صوبائی اسمبلی مولانا غیاث الدین کا کہنا ہے کہ عمران خان سے میں اور جلیل شرقپوری اپنے حلقے کے مسائل بارے ملے تھے تاہم میں مسلم لیگ (ن) میں ہی ہوں۔قابل اعتماد ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے ارکان میں قومی اسمبلی کا کوئی رکن شامل نہیں تھا۔29 جون کو بنی گالہ میں 12 ارکان پنجاب اسمبلی آئے تھے جن میں 11 کا تعلق نون لیگ سے اور ایک کا پاکستان پیپلزپارٹی سے تھا۔ذرائع کے مطابق بنی گالہ جانے والوں میں حلقہ پی پی 133 کے ابو حفصہ اور پی پی 270 کے شعیب اویسی شامل تھے، ان کے علاوہ حلقہ پی پی 93 کے چوہدری اشرف اور پی پی 209 سے ایم پی اے فیصل نیازی نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔مزید ارکان اسمبلی میں پی پی پی 268 سے ایم پی اے ملک غلام قاسم ہنجرا، پی پی 114 کے چوہدری محمد ارشد، پی پی 269 کے اظہر عباس، پی پی 139 کے میاں جلیل، نشاط ڈاہا اور پی پی 285 سے پیپلزپارٹی کے ایم پی اے غضنفر علی شامل تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی سے رابطوں کی ذمہ داری بھی سونپ دی ہے اور اس ضمن میں 5 ارکان سے رابطے بھی جاری ہیں۔

انگلینڈ کی ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف 27 سال بعد فتح

برمنگھم: (ویب ڈیسک)کرکٹ ورلڈ کپ 2019ءکے اہم میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 27 سال بعد شکست دے دی۔ آخری بار 1992ءکے ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے بھارت کو شکست دی تھی اس کے بعد سے ہونے والے تمام ورلڈ کپ میں جب بھی انگلینڈ اور بھارت آمنے سامنے آئے تو جیت ہمیشہ بھارت نے فتح حاصل کی لیکن اس بار کرکٹ ورلڈ کپ 2019ءکے اس اہم میچ میں انگلینڈ نے 27 برس بعد بھارت کو شکست دی ہے۔میچ کے اس نتیجے کے ساتھ ہی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے سیمی فائنل تک رسائی مشکل ہوگئی ہے، اس فتح کے ساتھ انگلینڈ کے 10 پوائنٹس ہوگئے ہیں جب کہ پاکستان کے 9 پوائنٹس ہیں اور دونوں ٹیموں کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے اپنے آخری میچ میں کامیابی حاصل کرنا لازمی ہے۔ پاکستان کو بنگلادیش کا چیلنج درکار ہے جب کہ میزبان ٹیم نیوزی لینڈ سے فائنل فور کے لیے ٹکرائے گی۔انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی، پاکستان کو ایونٹ سے تقریباً باہر کر دے گی، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ 3 جولائی کو چیسٹرلی اسٹریٹ میں مد مقابل ہوں گے، پاکستانی ٹیم کا اگلا میچ 5 جولائی کو بنگلا دیش سے شیڈول ہے قبل ازیں پاکستانی سابق کرکٹ باسط علی نے الزام عائد کیا تھا کہ پاکستان کو میگا ایونٹ سے باہر کرنے کے لیے بھارت جان بوجھ کر میچز ہار سکتا ہے۔

شاہین آفریدی نے عمدہ کارکردگی کا کریڈٹ اظہر محمود کو دیدیا

لندن:(ویب ڈیسک)فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے نیوزی لینڈ کے بعد افغانستان کے خلاف بھی عمدہ کارکردگی کا کریڈٹ بولنگ کوچ اظہر محمود کو دے دیا۔قومی ٹیم کے نوجوان پیسر کا کہنا ہے کہ نیٹ میں بولنگ کوچ اظہر محمود کے ساتھ بھر پور محنت کی جس کا صلہ مجھے اچھی کارکردگی کی صورت میں ملا، اللہ کا شکر ہے کہ مجھے ایسے وقت میں وکٹیں مل رہی ہیں جب ٹیم کو بھی ان کی ضرورت ہوتی ہے، یہ قومی ٹیم کے ساتھ میرے کیریئر کے لئے بھی بہت اچھا ہے۔شاہین آفریدی نے کہا کہ میچز کے دوران تمام کھلاڑی ایک دوسرے کو بھر پور سپورٹ کرتے ہیں، میری بولنگ کے دوران بھی ساتھی کھلاڑیوں کی طرف سے بھر پور حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہتا ہے، افغانستان کے خلاف 4 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھانے والے پیسر نے کہا کہ اپنی لائن اینڈ لینتھ کو مزید بہتر بنانا چاہتا ہوں، کوشش ہوگی کہ اگلے میچ میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی سے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کروں۔

اندھے کو بھی نظر آ رہا ہے، ’جعلی اعظم‘ اور اس کی ’جعلی حکومت‘ خوفزدہ ہیں

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اندھے کو بھی نظر آ رہا ہے کہ ’جعلی اعظم‘ اور اس کی ’جعلی حکومت‘ خوفزدہ ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ خوف اور گھبراہٹ میں وہ انتقامی کاروائیوں میں تیزی لانے کی بیوقوفانہ مگر ناکام کوشش کر رہے ہیں۔مریم نواز نے لکھا کہ یہ حرکتیں انشا اللہ ان کے اپنے زوال کا باعث ہوں گی۔ کارکنوں کومخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ نے نا گبھرانا ہے نا ڈرنا ہے، شیرو ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے، جو جہاں جس پلیٹ فارم پر مقابلہ کر سکتا ہے وہاں ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ میدان عمل میں کیا کرنا ہے اس کی ٹائمنگ اور تفصیل کو وقت سے پہلے بیان نہیں کیا جا سکتا۔ میں اپنے آپ سے اور آپ سب سے وعدہ کر چکی کہ انشا اللہ نواز شریف کے لئے میں آخری حد تک جاو¿ں گی۔

افغانستان کیخلاف میچ میں سب کچھ اللہ پر چھوڑ دیا تھا، وہاب ریاض

لیڈز: (ویب ڈیسک)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ لیڈز میں سب کچھ اللہ پر چھوڑ دیا تھا وہی عزت اور زلت دینے والا ہے۔ لیڈز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا کہ لیڈز میچ سے قبل مجھ سے پوچھا گیا کہ میں کتنی تکلیف برداشت کرسکتا ہوں، ویاب ریاض لیڈز وارم اپ بالنگ کے بعد میں نے کہا کہ میں میچ میں 100 فیصد کوشش کروں گا البتہ فیلڈنگ اور بیٹنگ کے بارے میں میں کچھ نہیں کہہ سکتا جس کے بعد میچ کھیلنے کا فیصلہ مجھ پر چھوڑا گیا تھا۔وہاب ریاض نے کہا کہ کپتان نے مجھے یقین دلانے کے لئیے کہا کہ میں بالنگ میں 100 فیصد دوں گا، میں نے ہاں کہا تو پھر انہوں نے کہا چلو کھیلو جس نے میرے اعتماد میں اضافہ کیا، جب میں بیٹنگ کے لیے گیا تو بہت تکلیف میں تھا، میں نے اللہ کی طرف دیکھا اور کہا کہ اللہ مجھے عزت دے سکتا ہے، اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ ہم میچ جیت گئے، میں نے سب کچھ اللہ پر چھوڑ دیا تھا وہی عزت اور زلت دینے والا ہے۔

یاسر حسین کا ماہرہ خان کو اداکاری سیکھنے کا مشورہ

کراچی(ویب ڈیسک) اداکار و کامیڈین یاسر حسین نے اداکارہ ماہرہ خان کو اداکاری سیکھنے کی تلقین کردی۔یاسر حسین نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کی جس میں لکھا کہ سوال کریں مگر ایسے نہیں کہ میں ہی پھنس جاﺅں جس پر ایک صارف نے فوری موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سوال کیا کہ بہترین اداکارہ کے لیے اقراءاور ماہرہ خان میں سے کس اداکارہ کا انتخاب کریں گے؟۔صارف کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر یاسر حسین نے اقراءعزیز کو بہترین اداکارہ قرار دیتے ہوئے ماہرہ خان سے متعلق کہا کہ اگر ماہرہ خان اداکاری سیکھ لیں تو پھر ماہرہ ہی بہترین اداکارہ ہوں گی۔یاسر حسین کے اس رد عمل پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید بھی کی۔ آمنہ نامی صارف نے کہا کہ یاسر حسین کو غیر ضروری باتوں سے اجتناب برتنے کی ضرورت ہے، ہر معاملے میں اس شخص کو مس آلے درپیش ہیں، در حقیقت یہ شہرت حاصل کرنے کے بے ہودہ طریقے ہیں۔حریم نامی صارف نے یاسر حسین کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہیں انتہائی بدتمیز قرار دیا۔واضح رہے کہ یاسر حسین کچھ ماہ قبل اداکارہ ہانیہ عامر کو بھی سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بنا چکے ہیں اور اس بار انہوں نے ماہرہ خان کو سوشل میڈیا کے ذریعے بھرپور طنز کا نشانہ بنایا ہے۔

موجودہ حکومت وینٹی لیٹرپر،عوام کو کوئی امید و توقعات نہیں : سراج الحق

کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ موجودہ حکومت وینٹی لیٹرپر ہے اور اب اس حکومت سے عوام کو کوئی امید اور توقعات نہیں ہیں۔کراچی میں جماعت اسلامی کے تحت ’عوامی مارچ‘ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ موجودہ حکومت کا کوئی معاشی وڑن نہیں ہے،مرغی کے انڈے فروخت کر کے اور بکری کے بچے فروخت کر کے معیشت کو کس طرح بہتر بنایا جاسکتا ہے، عمران خان نے کہاتھا کہ میں قوم سے جھوٹ نہیں بولوں گا لیکن افسوس کہ آج عمران خان قوم سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں،عوام آج جن مشکلات کا شکار ہیں وہ حکمرانوں اور موجودہ حکومت کی نااہلی و نالائقی کی وجہ سے ہے۔سراج الحق نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے بلکہ اپنے پلیٹ فارم سے تھرڈ آپشن کے طور پر عوام کے درمیان موجود رہیں گے،موجودہ حکومت وینٹی لیٹرپر ہے اور اب اس حکومت سے عوام کو کوئی امید اور توقعات نہیں،عوام ملک میں اسلامی نظام کے قیام کی جدوجہد کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔یہ جدوجہد خون کے آخری قطرے اور آخری سانس تک جاری رہے گی۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ اہل کراچی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے آج جوق در جوق گھروں سے نکل کر عوامی مارچ میں شرکت کر کے نہ صرف کراچی کی بلکہ پورے ملک کے 22کروڑ عوام کی ترجمانی کی،آج ملک میں بے شمار مسائل ہیں،بجلی، پانی کا مسئلہ ہے اور اب تو سانس لینے کا بھی مسئلہ ہے۔

لوٹا بننے والے ارکان کے گھروں کا گھیراؤ کریں گے، رانا ثنااللہ

لاہور: (ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ لوٹا بننے والے ارکان اسمبلی کے گھروں کا گھیرﺅ کرنے والے کارکنوں کی قیادت خود کروں گا۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر ثناءاللہ نے ارکان اسمبلی کو وزیر اعظم سے ملاقات پر اپنے بیان میں کہا کہ 4 سے 5 لیگی ارکان کی ملاقات کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا تاہم 15 ارکان پنجاب اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ میڈیا پر چلنے والے بیشتر نام آزاد حیثیت میں الیکشن جیت کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں کے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فیصل نیازی تحریک انصاف کا ٹکٹ نہ ملنے پر آخری روز (ن) لیگ میں شامل ہوئے تھے، اشرف انصاری کو (ن) لیگ نے پنجاب اسمبلی کا ٹکٹ دے کر واپس لیا اور پھر دے دیا۔ جمیل شرقپوری بھی الیکشن سے چند روز قبل تحریک انصاف سے (ن) لیگ میں آئے تھے۔ غیاث الدین ماضی میں بھی سیاسی وابستگیاں تبدیل کرتے رہے ہیں،خانیوال سے رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا بھی حالات کے مطابق سیاسی وابستگی رکھتے ہیں۔صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناءاللہ نے ارکان اسمبلی کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی لیگی رکن پی ٹی آئی حکومت کی ڈوبتی کشتی میں سوار نہیں ہوگا، کسی بھی صورت پنجاب سے مسلم لیگ (ن) کے مینڈیٹ کو پامال نہیں ہونے دوں گا، کسی لیگی ایم پی اے نے استعفی دیئے بغیر لوٹا بننے کی کوشش تو حلقے کے عوام اس کے گھر کا گھیرﺅکریں گے، لوٹا بننے والے ارکان اسمبلی کے گھروں کا گھیراﺅکرنے والے کارکنوں کی قیادت خود کروں گا۔

ورلڈکپ2019: سری لنکا بمقابلہ ویسٹ انڈیز

لندن:(ویب ڈیسک)ورڈکپ 2019 کا 39 واں مقابلہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چسٹرلی اسٹریٹ کے گراﺅنڈ میں ہوگا۔ کھیل معمول کے مطابق 2:30 پر شروع ہوگا اور ٹاس کا سکہ 30 منٹ قبل اچھالا جائے گا۔آج کے مقابلے میں شریک ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے تو باہر ہیں لیکن ان کے دو، دو میچز باقی ہیں۔سری لنکا نے تین مقابلے جیتے ہیں اور اس کے دو اہم میچز بارش سے متاثر ہوئے لیکن یہ ٹیم ورلڈکپ میں پانچویں پوزیشن کے لیے دوڑ جاری رکھے ہوئے ہے۔بھارت نے ایک اہم میچ سری لنکا سے ابھی کھیلنا ہے جس میں لنکن ٹیم کی فتح پوائنٹس ٹیبل پر بڑا فرق ڈال سکتی ہے۔ اس ٹیم نے ابھی تک تین مقابلے جیت کر چھ پوائنٹ حاصل کیے ہیں اور دو میں شکست ہوئی۔نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے شکست کھانے والی ٹیم نے افغانستان، آسٹریلیا، اور انگلینڈ کو مات دی ہے کہ جب کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کیساتھ مقابلے برابر رہے۔آج کےمقابلے میں شریک دوسری ٹیم ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ہرا کر ورلڈکپ 2019 میں شاندار آغاز کیا تھا لیکن وہ اس ٹورنامنٹ میں اپنی فتوحات کا تسلسل برقرار نہ رکھ سکی۔مسلسل ناکامیوں نے اس ٹیم کو جنوبی افریقہ سے بھی ایک درجہ نیچے نویں پوزیشن پر دکھیل دیا ہے۔ ویسٹ انڈیز نے سات مقابلوں میں حصہ لیا اور پانچ میں مات کھائی جب کہ ایک بارش سے متاثر ہوا۔ ویسٹ انڈیز نے صرف پاکستان کو مات دی ہے اور ایک نمبر اسے بارش کی وجہ سے ملا۔ مجموعی طور پر اس ٹیم نے تین نمبر حاصل کے ہیں۔