کافی بنانے کے جرم میں جرمن میاں بیوی کو شہر بدر کر دیا گیا

وینس(ویب ڈیسک) اٹلی کے شہر وینس میں گزشتہ دنوں ایک جرمن جوڑے کو کافی بنانے کے جرم میں شہر سے نکال دیا گیا، جبکہ اس پر 950 یورو (ایک لاکھ 70 ہزار روپے) کا جرمانہ بھی کیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، اٹلی کے تاریخی شہر وینس کی سیاحت پر آیا ہوا ایک جرمن جوڑا وہاں کے مشہورِ زمانہ پل ”ریالٹو برج“ کے ساتھ آرام کرنے کی غرض سے رکا اور اپنے سفری تھیلوں میں سے گیس کا چولہا اور کافی پاٹ نکال کر کافی بنانا شروع کردی۔اس بات کی اطلاع وہاں سے گزرنے والے ایک مقامی فرد نے کمیونٹی پولیس کو پہنچا دی، جو ا±ن دونوں کو گرفتار کرکے تھانے لے گئی اور جوڑے پر جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ اسے شہر بدر بھی کردیا گیا۔واضح رہے کہ اٹلی میں نافذ ہونے والے نئے قوانین کے مطابق کسی بھی تاریخ مقام پر یا اس کے نزدیک ایسا کچھ نہیں کیا جاسکتا جس سے اس جگہ کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہو۔ قانون کی خلاف ورزی کو جرم قرار دیتے ہوئے، اس پر سزائیں اور جرمانے بھی مقرر کیے گئے ہیں۔ غیر ملکی سیاح بھی اس قانون کی زد میں آتے ہیں جنہیں جرمانے کے ساتھ ساتھ شہر بدری کی سزا دی جاتی ہے۔اٹلی، بالخصوص وینس میں کئی مقامات ایسے ہیں جنہیں یونیسکو کے تحت عالمی ورثہ (ورلڈ ہیریٹیج) کا درجہ حاصل ہے۔ قبل ازیں مقامی لوگوں نے شکایت کی تھی کہ وہاں آنے والے سیاح ان تاریخی نہروں میں غوطے لگاتے ہیں، قدیم فواروں کے نیچے کپڑے دھوتے ہیں اور نامناسب لباس میں گھومتے ہیں جبکہ اپنی تفریح کےلیے وہ تاریخی مقامات کو نقصان پہنچانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ان شکایتوں کے بعد سے وینس کی مقامی حکومت نے یہ قوانین بنائے ہیں جو اس سال مئی سے وہاں نافذ العمل ہیں۔ تب سے لے کر اب تک یہ غیر مقامی سیاحوں کی شہر بدری کا چالیسواں واقعہ ہے۔

بھارت چاند کی جانب دوسری بار مشن بھیجنے میں کامیاب

بھارت (ویب ڈیسک)بھارت نے ایک ہفتے کی تاخیر کے بعد چاند پر اپنا دوسرا مشن ’چندریان ٹو‘ 22 جولائی کی دوپہر کو بھیج دیا۔ابتدائی طور پر بھارت کو ’چندریان ٹو‘ کو گزشتہ ہفتے 15 جولائی کو بھیجنا تھا، تاہم تکنیکی خرابی کی وجہ سے اس مشن کو نہیں بھیجا جا سکا تھا۔یہ دوسرا موقع ہے کہ بھارت نے اپنا خلائی مشن چاند پر بھیجا ہے اور اگر اس بار انڈیا کا خلائی مشن کامیابی سے چاند پراتر گیا تو بھارت چاند پر پہنچنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن جائے گا۔اس سے بھارت نے 2008 میں بھی چاند پر خلائی مشن بھیجا تھا، تاہم وہ مشن کامیاب نہیں ہوسکا تھا۔اس بار بھارت کے خلائی تحقیقاتی ادارے، حکومت اور سائنس دانوں کو یقین ہے کہ انہیں کامیابی ملے گی۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق خلائی مشن ’چندریان ٹو‘ کو ریاست آندرا پردیش کے شہر نیلور کے سری ہری کوٹا کے مقام پر قائم ستیش دھون اسپیس اسٹیشن سے تاریخی مشن پر بھیجا گیا۔’چندریان ٹو‘ کو 22 جولائی بروز پیر کی دوپہر 2 بج کر 43 منٹ پر خلا میں چھوڑا گیا اور اس تاریخی لمحے کو بھارت کے متعدد ٹی وی چینلز نے براہ راست دکھایا۔’چندریان ٹو‘ نامی مشن کو بھارت میں تیار کردہ دیسی ساخت کے راکٹ میزائل جی ایس ایل وی ایم مارک تھری کے ذریعے بھیجا گیا۔اس مشن میں ایک چانڈ گاڑی، لونر لینڈر اور

روور سمیت 13 سائنسی مشینیں، کیمرے اور آلات بھیجے گئے ہیں جو چاند کے تاریک حصے پر تحقیقات کریں گے۔بھارت کے خلائی تحقیقاتی ادارے ’انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائیزیشن (اسرو) کے مطابق کھدائی مشین، لینڈنگ مشین اور موبائل مشین سمیت اعلیٰ درجے کی کوالٹی کا کیمرا بھی چاند پر بھیجا گیا ہے جو چاند کے تاریک حصے پر پانی اور زندگی کی تلاش سمیت دیگر معاملات کی تحقیق کریں گے۔اسرو کے مطابق چاند پر بھیجا گیا خلائی مشن 23 دن تک زمین کے مدار میں ہی رہے گا اور 30 کے بعد وہ چاند کے مدار میں شامل ہوجائے گا۔’چندریان ٹو‘ 30 سے 47 ویں دن تک چاند کے مدار میں ہی سفر کرے گا اور توقع کی جا رہی ہے کہ 48 ویں دن مشن چاند کے تاریک ترین جنوبی قطب حصے میں اترے گا۔چاند پر بھیجے گئے مشن کو جس میزائل جی ایس ایل وی ایم مارک تھری راکٹ سے بھیجا گیا ہے اس میں 110 ٹن سے زائد ایندھن بھرا گیا ہے اور مجموعی طور پر اس راکٹ کا وزن 600 ٹن سے زائد ہے۔یہ راکٹ تین حصوں ’آربیٹر، لینڈر اور روور‘ پر مشتمل ہے اور ان تینوں حصوں کو الگ الگ نام دیے گیے ہیں۔آربیٹر کا نام ’وکرم‘ رکھا گیا ہے، اس حصے کا کام چاند کے گرد چکر لگانا اور چاند کی سطح کی جانچ کرنا ہے، دوسرے حصے ’لینڈر‘ کا نام ’وکرم سارا بھائی‘ رکھا گیا ہے اس حصے کا کام مشن کی چاند پر لینڈنگ ہے۔راکٹ کے تیسرے حصے ’روور‘ کو نام ’پرگیان‘ رکھا گیا ہے اور اس حصے کا کام مشن میں بھیجے گئے سائنسی آلات کو باہر نکالنا، انہیں تحقیق میں مدد دینا اور چاند کی سطح کے 500 میٹر کے گرد چکر لگانے سمیت کئی طرح کی تکنیکی مدد فراہم کرنا ہے۔اربوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے اس خلائی مشن کے حوالے سے بھارتی حکومت اور بھارتی خلائی تحقیقی ادارے کو امید ہے کہ وہ چاند پر کامیابی سے اتر جائے گا۔اگر بھارت کا یہ مشن چاند پر کامیابی سے اتر جاتا ہے تو انڈیا امریکا، روس اور چین کے بعد چاند پر پہنچنے والا چوتھا ملک بن جائے گا۔بھارت نے چاند مشن کو ایک ایسے وقت میں بھیجا ہے جب کہ دنیا بھر میں 2 دن قبل ہی چاند پر انسان کے جانے کا 50 سالہ جشن منایا گیا تھا۔چاند پر دنیا میں پہلی بار 20 جولائی 1969 کو امریکی خلاباز نیل آرم اسٹرانگ پہنچے تھے۔

وزیراعظم عمران خان وائٹ ہاﺅس پہنچ گئے؛ ٹرمپ نے باہر آکر استقبال کیا

واشنگٹن(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان وائٹ ہاﺅس پہنچ گئے؛ ٹرمپ نے باہر آکر استقبال کیاوزیراعظم عمران خان آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاﺅس میں ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 45 منٹ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد بھی ہوں گے۔ ملاقات میں دونوں رہنماو¿ں کے درمیان افغان امن عمل، باہمی تعاون کے فروغ ، تجارت، توانائی، دفاع اور جنوبی ایشیا میں انسداد دہشت گردی جیسے امور زیر غور آئیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم عمران خان کے وفد کے رکن کی حیثیت سے وائٹ ہاﺅس میں ہونے والے اجلاس میں شریک ہوں گے، آرمی چیف اجلاس کے بعد امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کا دورہ کریں گے۔ جہاں آرمی چیف امریکا کے قائم مقام وزیر دفاع رچرڈ اسپینسر سے ملیں گے۔ اس کے علاوہ جنرل قمر جاوید باجوہ امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ اور چیف آف اسٹاف جنرل مارک اے ملے سے بھی ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان دو روز قبل امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی پہنچے تھے۔ اپنے دورے کے پہلے دن انہوں نے کئی بین الاقوامی شخصیات اور پاکستانی نڑاد تاجر برادری سے ملاقاتیں کیں، اس کے علاوہ انہوں نے گزشتہ روز واشنگٹن ڈی سی کے اسٹیڈیم کیپیٹل ایرینا ون میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب بھی کیا تھا۔

بالی ووڈ کے سلطان، اب بنائیں گے ’بلبل میرج ہال‘

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان آج کل اپنی نئی فلم ”دبنگ 3“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ وہ ”بلبل میرج ہال“ کے نام سے ایک نئی فلم کی تیاری بھی کررہے ہیں جس کی کہانی ایک شادی ہال کے گرد گھومتی ہے۔خبروں کے مطابق، سلمان خان کی اگلی فلم میں بھارتی شادی ہالز کو بنیاد بناتے ہوئے مختلف معاشرتی مسائل کو اجاگر کیا جائے گا۔ فلم کی کہانی دو ایسے بھائیوں کے بارے میں ہوگی جو دہلی میں ایک شادی ہال کے مالک ہیں اور اس شادی ہال کے کاروبار میں انہیں کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔فلم کے اسکرپٹ پر کام شروع کردیا گیا ہے جو غالباً ”دبنگ 3“ کی ریلیز تک مکمل ہوجائے گا۔ اسی دوران کاسٹنگ کا عمل بھی مکمل کرلیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سال عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی، سلمان خان کی فلم ”بھارت“ اب تک دنیا بھر میں تقریباً 315 کروڑ (بھارتی) روپے کا بزنس کرکے 2019 کی کامیاب ترین بالی ووڈ فلموں میں شامل ہوچکی ہے۔ دبنگ 3 کی ریلیز اس سال کے اختتام تک متوقع ہے۔

ناسا کا نیا انسانی مشن چاند پر بھیجنے کا اعلان

واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی خلائی تحقیقی ادارے ’ناسا‘ نے چاند پر انسان کے قدم رکھنے کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر چاند پر نیا مشن بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے منصوبے سے متعلق دنیا کو آگاہ کردیا۔ناسا نے چاند پر نیا انسانی مشن بھیجنے کا اعلان رواں برس کے آغاز میں ہی کیا تھا اور کہا تھا کہ اس بار پہلی مرتبہ چاند پر کسی خاتون کو بھیجا جائے گا۔اگرچہ ناسا نے چاند پر ایک مرد کے ساتھ پہلی بار ایک خاتون کو بھی بھیجنے کا اعلان کیا تھا، تاہم اب ادارے نے اس مشن کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری کردیں۔ناسا کے مطابق

چاندر پر انسان کے جانے کے 50 سالہ جشن منانے کے موقع پر ادارے میں ہونے والی تقریب میں چاند پر بھیجے جانے والے نئے مشن کے حوالے سے بھی پیش رفت ہوئی۔چاند پر جانے کے 50 سال مکمل ہونے پر ہونے والی تقریب میں نائب امریکی صدر مائیک پینس نے شرکت کی اور انہوں نے ادارے کو ہدایت کی کہ چاند پر 2024 تک نیا انسانی مشن بھیجنے کے انتظامات جلد سے جلد مکمل کیے جائیں۔2024 تک نیا انسانی مشن چاند پر بھیجنے کے انتظامات مکمل کیے جائیں: مائیک پینس۔ناسا کے مطابق ادارہ 2024 تک ’آرٹیمس ون‘ نامی

نیا انسانی مشن چاند پر بھیجے گا، جس میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کو بھی بھیجا جائے گا۔منصوبے کے تحت انسانی مشن چاند کے جنوبی حصے میں اترے گا اور اس بار جانے والا مشن چاند پر نہ صرف پانی اور دیگر قدرتی وسائل کی تلاش کا کام شروع کرے گا بلکہ نیا مشن وہاں پر ٹیکنالوجی آلات کے استعمال سے متعلق تجربات بھی کرے گا۔ناسا کے مطابق نیا انسانی مشن چاند پر ٹیکنالوجی آلات کے استعمال کے تجربات کرے گا اور اگر وہاں ٹیکنالوجی آلات نے کام کیا تو یہ ایک بہت بڑی اور نئی پیش رفت ہوگی جو تحقیق کے نئے دروازے کھولے گی۔ناسا نے اپنے بیان میں بتایا کہ چاند پر نئے مشن کو ’اورین‘ نامی راکٹ کے ذریعے

بھیجا جائے گا، جس کی مرمت جاری ہے اور توقع ہے کہ یہ راکٹ 2023 تک مکمل ہوجائے گا۔خیال رہے کہ ناسا نے پہلی بار چاند پر 1969 میں انسانی مشن بھیجا تھا اور پہلی بار 20 جولائی 1969 کو نیل آرم اسٹرانگ نامی امریکی خلانورد چاند پر اترا تھا۔ناسا نے پہلے چاند مشن کو ’اپولو الیون‘ کا نام دیا تھا اور مجموعی طور پر ناسا نے اس مشن کے 11 مشن چاند پر بھیجے اور آخری مشن 1972 میں بھیجا گیا تھا اور اب نئے سرے سے 2024 میں آرٹیمس ون‘ نامی نیا انسانی مشن چاند پر بھیجا جائے گا۔ناسا کے مطابق ’آرٹیمس‘ دراصل یونانی خدا ’اپولو‘ کی جڑواں بہن تھی۔یونانی تہذیب کے عقیدے کے مطابق اپولو طاقتور ترین اور حسین ترین خدا تھے اور وہ نہ صرف روشنی بلکہ موسیقی اور فطرت کے بھی دیوتا تھے۔

واٹس ایپ کا قوانین کی خلاف ورزی پر پابندی لگانے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک)واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن ہے جس کے ڈیڑھ ارب سے زائد صارفین روزانہ 65 ارب سے زائد پیغامات ایک دوسرے کو بھیجتے ہیں۔درحقیقت واٹس ایپ اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگوں کی ضرورت بن چکی ہے کیونکہ اس اپلیکشن نے روایتی ایس ایم ایس کی جگہ لے لی ہے جبکہ اس پر آڈیو یا ویڈیو کال کرنے پر بھی کوئی کرچہ نہیں ہوتا۔مگر اس کے ساتھ جعلی خبروں یا افواہوں کی اس کے ذریعے پھیلاﺅ جیسے مسائل بھی سامنے آئے ہیں جبکہ کچھ صارفین اسے مارکیٹنگ کا ذریعہ بنا کر دیگر افراد کو پریشان کرتے رہتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ نے اب ایسے صارفین پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے جو اس ایپ کے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کریں گے۔ایسے صارفین کو عارضی پابندی کا سامنا ہوگا جس کا نوٹیفکیشن بھی انہیں کمپنی کی جانب سے بھیجا جائے گا۔

سری لنکن کرکٹ کا سیکیورٹی وفد اگست میں پاکستان کا دورہ کرے گا

لاہور(ویب ڈیسک)ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی اور سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کو یقینی بنانے کے لیے سری لنکا کا سیکیورٹی وفد اگست میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر اس پیشرفت سے آگاہ کیا گیا تاہم یہ واضح نہیں کہ سری لنکن وفد کس تاریخ کو دورہ کرے گا۔ٹوئٹ میں کہا گیا کہ سری لنکا کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو سیکیورٹی وفد بھجوانے کی یقین دہانی کرادی ہے، سری لنکا کرکٹ بورڈ کا وفد اگست میں پاکستان آئے گا۔اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ وفد کی پاکستان آمد کے بارے میں حتمی تاریخوں کا اعلان جلد کردیا جائے گا، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سریز اکتوبر میں شیڈول ہے۔پی سی بی سیریز کے دو ٹیسٹ میں سے ایک کے پاکستان میں انعقاد کا خواہاں ہے اور اس سلسلے میں سری لنکن بورڈ کو قائل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔یاد رہے کہ مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان پر عالمی کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے اور اس کے بعد قومی ٹیم نے کوئی بھی ٹیسٹ میچ اپنی سرزمین پر نہیں کھیلا۔تاہم پاکستان سپر لیگ کے میچز کے ملک میں کامیاب انعقاد کی بدولت جزوی طور پر عالمی کرکٹ بحال ہوئی اور زمبابوے کی ٹیم کے بعد ورلڈ الیون نے پاکستان آ کر میچز کھیلے جبکہ ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیموں نے بھی پاکستان میں محدود اوورز کے میچز کھیلے۔ان میچز کے بہترین سیکیورٹی کی موجودگی میں کامیاب انعقاد سے مستقبل میں پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کی راہ ہموار ہوئی اور پی سی بی نے دیگر ملکوں کو بھی پاکستان آ کر میچز کھیلنے کی دعوت دی۔بورڈ نے گزشتہ سال آسٹریلیا کو بھی ون ڈے سیریز کے چند میچز پاکستان آ کر میچز کھیلنے کی دعوت دی تھی لیکن کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اس پیشکش کو مسترد کردیا گیا تھا۔

برطانیہ میں 3 صدیوں پرانا بینک نوٹ منظر عام پر آگیا

برطانیہ (ویب ڈیسک)برطانیہ کے مرکزی بینک نے اس سیکٹر سے متعلق تاریخی اشیا سامنے لاتے ہوئے3 صدیوں پرانا بینک نوٹ جاری کردیا، تاہم اس مرتبہ اس کا مقصد عوام کے لیے استعمال ہونا نہیں بلکہ میوزیم کی زینت بننا تھا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بینک آف انگلینڈ نے اپنے قیام کی 325ویں سالگرہ منائی اور اس دوران اس نے اس عرصے میں استعمال ہونے والی 325 نادر اشیا کو اپنے میوزیم میں شامل کردیا۔خیال رہے کہ برطانیہ کا مرکزی بینک سوئیڈن کے بینک کے بعد دنیا کا دوسرا سب سے پرانا بینک ہے۔بینک کی جانب سے میوزیم میں ایک نوٹ رکھا گیا ہے جس کی قیمت 40 پاو¿نڈ ہے جو آج کے دورے میں 90 ہزار پاﺅنڈ یا پھر 11 ہزار ڈالر کے برابر ہے۔پاکستانی روپے کے اعتبار سے یہ ایک کروڑ 80 لاکھ روپے ہے جسے بینک کی جانب سے 1702ءمیں جاری کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ میوزیم میں رکھی گئی اشیا میں ایک جعلی بینک نوٹ بھی رکھا گیا ہے جو پہلی مرتبہ 1858 میں اس وقت منظر عام پر آیا جب ایک شخص اس نوٹ کی عوض سونا خریدنے کی کوشش کر رہا تھا۔بینک کی جانب سے اس وقت جعلی نوٹ کی مہر لگا کر اسے مذکورہ شخص کو واپس کر دیا گیا، تاہم یہ ایک مرتبہ پھر 1898 میں منظر عام پر آیا جس کسی نے اس پر لگی مہر کو مٹا کر اس کی مدد سے خریداری کرنے کی کوشش کی۔تاہم اس مرتبہ بینک نے اسے خریداری کرنے والے شخص کو واپس نہیں کیا اور نوٹ اپنے پاس رکھ لیا۔بینک آف انگلینڈ میوزیم کی مہتمم جینی ایڈم کا کہنا تھا یہ بڑی دلچسپ کہانی ہے کہ لوگ کس طرح اپنی قسمت کو آزماتے رہتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ 1832 تک جعلی نوٹ کے استعمال کی سزا جرمانہ تھی۔بینک کی ایک اور حکام میراندا گیریٹ کا کہنا تھا کہ ان کا بینک اپنے نوٹ کی سیکیورٹی کی بہترین کے لیے سخت محنت کرتا رہا ہے۔بینک کی ‘325 سال، 325 اشیا’ کے نام جاری یہ نمائش آئندہ برس 15 مئی تک جاری رہے گی جس میں سکوں، اشرفیوں اور نوٹس کی مختلف اقسام لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔اس کے علاوہ سونے اور چاندی کے سکوں کی ناپ تول کے لیے استعمال ہونے والے پیمانے بھی میوزیم کی زینت بنے ہیں جنہیں 1749 میں استعمال کیا جاتا تھا جبکہ 14ویں صدی کے ایک جگ کو بھی یہاں رکھا گیا ہے۔

ایران کا 17 امریکی جاسوس پکڑنے کا دعویٰ، کچھ کو سزائے موت

تہران(ویب ڈیسک) ایران نے ایک ماہ کے دوران امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے 17 جاسوس پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے جن میں سے کچھ کو سزائے موت بھی سنائی گئی ہے۔ایران کے سرکاری ٹیلی وژن پر جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں ملک میں امریکی خفیہ ایجنسی کے نیٹ ورک کے ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے جسے ایرانی فورسز توڑنے میں کامیاب ہوگئی ہے اور 17 امریکی جاسوسوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔حراست میں لیے گئے افراد یا تو حکومتی حساس اداروں میں ملازم تھے یا پھر پرائیوٹ سیکٹر میں ان اداروں میں ملازم تھے جو معیشت، جوہری،عسکری اور سائبر فورس سے منسلک تھے۔ یہ لوگ آزادانہ طور پر کام کرتے تھے اور انفرادی سطح پر ہی معلومات امریکا میں سی آئی اے آفیسر کو پہنچایا کرتے تھے۔ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق جاسوسوں کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جرائم ثابت ہونے پر کچھ کو سزائے موت بھی سنا دی گئی ہے۔ تاہم سزائے موت کے حقدار جاسوسوں کی تعداد اور نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ اپریل میں بھی ایران کی جانب سے امریکا کے 250 سے زائد جاسوسوں کی گرفتاری کا دعویٰ سامنے آیا تھا جس کے 2 ماہ بعد مبینہ جاسوس جلال حاجی زوار کو پھانسی دی گئی تھی۔ جلال ایرانی وزارت دفاع کا ملازم تھا اور امریکا کو معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار تھا۔

5 سال میں پاکستانی برآمدات 36.7 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان، آئی ایم ایف

اسلام آباد(ویب ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ مالی سال 2023-24 ءتک پاکستان کی برآمدات کا حجم 36.7 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف نے یہ پیشنگوئی اپنی حالیہ اسٹاف رپورٹ میں کی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے حسابات جاریہ کا خسارہ جو 2017ءمیں 19.9 ارب ڈالر تھا، میں بتدریج کمی آئی تھی۔ جاری مالی سال کے دوران پاکستان کے حسابات جاریہ کا خسارہ 6.95 ارب ڈالر تک گر جائے گا جبکہ آئندہ مالی سال کے اختتام پر پاکستان کے حسابات جاریہ کا خسارہ مزید کم ہو کر5.49 ارب ڈالر ہو جائے گا۔اسی طرح جاری مالی سال میں تجارتی خسارہ گر کر24.9 ارب ڈالر ہو جائے گا۔ گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ 29.46ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے زری اور مالیاتی استحکام اور مجموعی معیشت کی بہتری کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے نتیجہ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو رواں سال کیلئے 5.5 ٹریلین ڈالر کے ٹیکس اہداف کے حصول میں کامیابی متوقع ہے۔آئندہ سال کے دوران ٹیکسوں کی وصولی7.011 ٹریلین رہنے، مالی سال 2000-21ءمیں 8.3 ٹریلین اور مالی سال 2022-23ءمیں ٹیکسوں کی وصولی کا حجم9.48 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔