تازہ تر ین

5 سال میں پاکستانی برآمدات 36.7 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان، آئی ایم ایف

اسلام آباد(ویب ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ مالی سال 2023-24 ءتک پاکستان کی برآمدات کا حجم 36.7 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف نے یہ پیشنگوئی اپنی حالیہ اسٹاف رپورٹ میں کی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے حسابات جاریہ کا خسارہ جو 2017ءمیں 19.9 ارب ڈالر تھا، میں بتدریج کمی آئی تھی۔ جاری مالی سال کے دوران پاکستان کے حسابات جاریہ کا خسارہ 6.95 ارب ڈالر تک گر جائے گا جبکہ آئندہ مالی سال کے اختتام پر پاکستان کے حسابات جاریہ کا خسارہ مزید کم ہو کر5.49 ارب ڈالر ہو جائے گا۔اسی طرح جاری مالی سال میں تجارتی خسارہ گر کر24.9 ارب ڈالر ہو جائے گا۔ گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ 29.46ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے زری اور مالیاتی استحکام اور مجموعی معیشت کی بہتری کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے نتیجہ میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو رواں سال کیلئے 5.5 ٹریلین ڈالر کے ٹیکس اہداف کے حصول میں کامیابی متوقع ہے۔آئندہ سال کے دوران ٹیکسوں کی وصولی7.011 ٹریلین رہنے، مالی سال 2000-21ءمیں 8.3 ٹریلین اور مالی سال 2022-23ءمیں ٹیکسوں کی وصولی کا حجم9.48 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain