ریکوڈک کیس میں جرمانہ کا جائزہ لینا ہو گا کہیں کمیشن لینے کیلئے جرمانہ تونہیں کرایا گیا:اظہرصدیق، اصل کام ایم ڈی واسا کا ہے ڈپٹی کمشنر کا شاہی عہدہ ہے ان کے پاس گاڑیوں کا سکواڈ ہوتا ہے:عبدالباسط ، ن لیگ نے بلدیاتی ادارے تو بنا دیئے لیکن بدنیتی کے تحت انہیں اختیار نہیں دیا: اشرف عاصمی ، حکومت کے کفایت شعاری کے نعروں کے باوجود بیورو کریٹس کے شاہی خرچے ہیں: آغا باقر، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار“ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل۵ کے تجزیوں، تبصروں پر مشتمل پروگرام ”کالم نگار“ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر اظہر صدیق نے کہا ہے کہ شریف مافیا نے ملک کو برباد کرنے میں خاص کردار ادا کیا، شہباز شریف نے ادارے برباد کئے اور بارشوں میں لانگ شوز پہن کر سڑکوں پر ڈرامے کرنا ہوتا تھا۔ وزیراعلیٰ بزدار کو دفتر میں بیٹھ کر معاملات کو کنٹرول کرنا اور چلانا چاہئے سرکوں پر نکل کر نہیں، ہمارے سیاستدان بہت نالائق ہیں، افتخار چودھری اکنامک ہٹ مین تھا۔ قرضوں پر کمیشن بنانا خوش آئند ہو گا۔ ریکوڈک کیس میں جرمانہ ہو گیا اس کو بھی چیک کرنا ہو گا کہ یہاں تو خود ہی جرمانے کرا کر بھی کمیشن وصول کئے جاتے ہیں۔ سیاسی مافیا ختم ہو گیا تبھی ملک آگے بڑھ سکے گا۔ اے این ایف میں کبھی جعلسازی کا کیس نہیں دیکھا۔ رانا ثنائ کے کان میں مسئلہ آ رہا ہے شاید جیل میں اس کا لیکچر دینے لگ گئے ہیں۔ واسا کو اتھارٹی ہونا چاہئے پھر ہی وہ ٹھیک کام کر سکے گا سینئر تجزیہ کار عبدالباسط خان نے کہا کہ لاہور کو دو گھنٹے کی مسلسل بارش کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اصل کام تو ایم ڈی واسا کا ہے۔ ڈی سی، کمشنر کو شاہی عہدے میں ان کےہاں تو گاڑیوں کا سکواڈ ہوتا ہے۔ سابق حکومتوں نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا ہے۔ موجودہ حکومت کا خرچہ کم کرنا اچھی شروعات ہے۔ ماروی میمن کچھ کہنا چاہتی ہے یہ ایک ہفتے سے سن رہے ہیں ایسی چیزیں میڈیا پر نہیں آنی چاہئے۔ حالات کی ستم ظریفی ہے کہ فوج پر تنقید کرنے والا رانا ثنائ اللہ آج آرمی چیف سے اپنے کیس کا نوٹس لینے کی اپیل کر رہا ہے۔ تجزیہ کار اشرف عاصمی نے کہا کہ ن لیگ نے بلدیاتی ادارے بنائے تاہم بدنیتی کے تحت انہیں کوئی اختیار نہ دیا۔ لیگی دور میں صرف ڈرامے ہوتے رہے کوئی ادارہ مضبوط نہ بنایا جس طرح لوٹ مار کی اس طرح تو ایسٹ انڈیا کمپنی نے نہیں کی تھی ریکوڈک میں جرمانہ ظاہر کرتا ہے کہ یہاں کیا کچھ ہوتا رہا۔ خاتون سیاستدان جو ایک دوسرے کے خلاف باتیں کرتی ہیں اس کے پیچھے بھی ان کے مقاصد ہیں ان کی باتوں سے پتہ چلتا ہے کہ آج معاشرہ کہاں پہنچ چکا ہے۔ مہنگائی کے باعث حکومت سے دبا? بڑھ رہا ہے۔ سینئر تجزیہ کار آغا باقر نے کہا کہ ملک کے ادارے مضبوط کئے جائیں تو نان روٹی ٹیکس ٹیکس بارش سب مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ موجودہ حکومت جو کفایت شعاری کے نعرے لگاتی ہے آج بھی بیورو کریسی کے شاہی خرچے جاری ہیں صورتحال یہ ہے کہ معمولی بارش ہو یا آندھی آئے تو ایک بھونچال آ جاتا ہے شہباز شریف بارشوں کے دنوں میں لمبے بوٹ پہن کر نکل آتے تھے۔ آج عثمان بزدار بھی اپنی گاڑی پر لوگوں کو لفٹ دیتے نظر آئے سوال یہ ہے کہ کسی چیف ایگزیکٹو کا سڑک پر نکلنا ضروری ہے یا کہ وہاں کے انتظامی سیکٹر کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔

سلیکا ایئروجیل کی چادر سے مریخ کو قابلِ رہائش بنایا جاسکتا ہے

ہارورڈ: (ویب ڈیسک)ہماری اب تک کی معلومات کے تحت سرخ سیارہ مریخ رہنے کےلیے مناسب جگہ نہیں۔ وہاں سورج کی بالائے بنفشی (الٹراوائلٹ) شعاعیں براہِ راست آتی ہیں۔ لیکن رات میں سطح غیرمعمولی طور پر سرد ہوتی ہیں۔اب ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے کہا ہے کہ ہلکے پھلکے سلیکا ایئروجیل کی ایک پرت بچھانے سے مریخ کو بہت حد تک رہنے کے قابل بنایا جاسکتا ہے۔ ایئروجیل مریخی سطح کو گرم کریں گے اور اس کی چادر الٹراوائلٹ شعاعوں کو روکے گی لیکن عام روشنی کو اندر آنے دے گی۔ اس طرح پانی کو مائع حالت میں برقرار رکھنا ممکن ہوگا اور پودوں میں ضیائی تالیف (فوٹوسنتھے سز) کا عمل بھی شروع ہوسکے گا۔ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے کہا ہے کہ اگرچہ انسانوں کےلیے پورا مریخ تبدیل تو نہیں کیا جاسکتا تاہم سلیکا ایئروجیل سے بعض علاقے ضرور قابلِ رہائش بنائے جاسکیں گے۔ مریخ کا آج مکمل طور پر خشک اور بے آب سیارہ بن چکا ہے۔ لیکن شاید اس کے برفیلے قطبین پر اب بھی منجمد پانی موجود ہوسکتا ہے۔مریخ کی فضا بہت مہین اور پتلی ہے اور سورج سے آنے والی مضر روشنی کو روکنے سے قاصرہے۔ ایسے میں اگر ایئروجیل کی چادر تان لی جائے تو یہ ایک زبردست تھرمل انسولیٹر کا کام کرے گا اور اس کے نیچے کا علاقہ قابلِ رہائش بن جائے گا۔ اس کی ذیلی سطح قدرے گرم اور رہنے کے قابل بن جائے گی۔ماہرین نے اس کےلیے تجربہ گاہ میں عین مریخ جیسا ماحول بناکر اس میں سلیکا ایئروجیل آزمایا ہے۔ صرف دو یا تین سینٹی میٹر موٹی چادر کے نیچے کا درجہ حرارت 50 درجے سینٹی گریڈ تک جاپہنچا۔ اس طرح مریخ کا درجہ حرارت شاید منفی دس درجے سینٹی گریڈ ہوجائے گا لیکن پھر بھی رہنے کے قابل ہوگا۔ جیل کی چادر کو مزید تبدیل کرکے قدرے زیادہ گرمی حاصل کی جاسکتی ہے۔اس طرح پودے بھی زندہ اور توانا رہ سکتے ہیں۔ لیکن ماہرین نے مزید تحقیق کا مشورہ دیا ہے۔

صدر ٹرمپ کا گوگل کے خلاف غداری کی تحقیقات کا عندیہ

امریکا:(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انتظامیہ گوگل کے خلاف غداری کے الزامات کا جائزہ لے گی۔اپنے ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کرنے والے کھرب پتی امریکی پیٹر تھیل کا خیال ہے کہ گوگل کے خلاف غداری کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔امریکی صدر نے کہا کہ پیٹر تھیل نے گوگل پر چینی حکومت کے ساتھ کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے، وہ ایک عظیم اور شاندار انسان ہے جو اس موضوع پر کسی بھی شخص سے بہتر گرفت رکھتا ہے۔ٹویٹ کے آخر میں انہوں نے اعلان کیا کہ امریکی انتظامیہ اس سارے معاملے کا جائزہ لے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی امریکی صدر نے گوگل پر شدید تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ اس کے نیوز سرچ میں دھاندلی کے ذریعے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف خبریں پیش کی جا رہی ہیں۔

کلبھوشن یادیو کیس میں کب کیا ہوا؟

ّ(ویب ڈیسک)تین مارچ 2016 کو پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو اہم کامیابی اس وقت ملی جب بلوچستان سے بھارتی جاسوس گرفتار ہوا جو بھارتی بحریہ کا حاضر سروس افسر نکلا۔پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات ہوں یا تخریب کاروں کی فنڈنگ گرفتاری کے بعد کلبھوشن نے تمام الزامات کا اعتراف بھی کیا۔پاک فوج کے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے کلبھوشن یادیو کا ٹرائل ہوا اور 10 اپریل 2017 کو جرم ثابت ہونے پر بھارتی جاسوس کو سزائے موت سنائی گئی۔25 دسمبر 2017 کو پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کلبھوشن یادیو سے اس کی والدہ اور اہلیہ کی ملاقات بھی کرائی۔دوسری جانب بھارت اپنے جاسوس کا اعترافی بیان اور شواہد کی تردید کرتا رہا اور 8 مئی 2017 کو اس نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرکے کلبھوشن یادیو کی سزا پر عمل درآمد روک کر اس کی رہائی کامطالبہ کیا۔نومئی 2017 کو عالمی عدالت انصاف کے صدر نے پاکستان اور بھارت کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے بھارتی درخواست 15 مئی کو ابتدائی سماعت کے لیے مقرر کردی۔پہلی سماعت پر بھارتی وکلاء نے کلبھوشن یادیو کی سزا رکوانے کے لیے دلائل دیے۔پاکستانی وکلاءنے بھارتی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کلبھوشن یادیو کے اعتراف سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا۔18 مئی 2017 کو عالمی عدالت انصاف نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے بھارتی درخواست کے حتمی فیصلے تک کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پرعمل درآمد روک دیا۔13 جون 2017 کو کیس باقاعدہ سماعت کےلیے مقرر کرتے ہوئے عدالت نے بھارت اور پاکستان کو 13 ستمبر 2017 تک تحریری گزارشات جمع کرانے کا وقت دیا۔تحریری گزارشات کے جائزے کے بعد عدالت نے بھارت کو 17 اپریل 2018 اور پاکستان کو 17 جولائی 2018 تک تحریری دلائل جمع کرانے کی ہدایت کی۔کیس کی میرٹ پر باقاعدہ سماعت 18 فروری 2019 سے 21 فروری 2019 تک ہوئی۔18 فروری کو ہریش سالوے کی سربراہی میں بھارتی وکلاء نے دلائل دیے۔19 فروری 2019 کو پاکستانی وکیل خاور قریشی نے اپنے دلائل میں بھارتی مو¿قف کو مسترد کردیا۔ 20 فروری 2019 کو بھارتی وکیل نے دوبارہ دلائل میں بار بار ویانا کنونشن کا حوالہ تو دیا لیکن کلبھوشن یادیو کی شہریت اور دو ناموں سے پاسپورٹ رکھنے کے پاکستانی سوالات کا جواب نہیں دیا۔21 فروری کو پاکستانی وکیل خاور قریشی اور اٹارنی جنرل انور منصور نے اپنے دلائل مکمل کیے جس کے بعد عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا۔

\

آج پاکستان سمیت دنیا بھرمیں چاند گرہن ہوگا

کراچی(ویب ڈیسک) آج منگل اور بدھ کی درمیانی شب چاند کو گرہن لگے گا جو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی دیکھا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کے کلائمٹ ڈیٹا پراسسنگ سینٹر کی جانب سے چاند گرہن کے حوالے سے جاری پیش گوئی کے مطابق چاند گرہن کا آغاز (منگل) 16 جولائی کو رات 11 بج کر 44 منٹ پر ہوگا، 17 جولائی بدھ کی رات ایک بج کر 2 منٹ پر چاند کو جزوی گرہن لگے گا جبکہ رات 2 بج کر 32 منٹ پر مکمل چاند گرہن ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 16 اور 17 جولائی کے درمیان ہونے والے چاند گرہن کا مجموعی دورانیہ 5 گھنٹے 34 منٹ پر محیط ہوگا، پاکستان بھر کے علاوہ چاند گرہن یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقا، ساﺅتھ ونارتھ امریکا، پیسیفک، اٹلانٹک، انڈین اوشین اور انٹارکٹیکا میں دیکھا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کے کلائمٹ ڈیٹا پراسسنگ سینٹر کے مطابق اس سے قبل 6 جنوری کو ہونے والے سورج گرہن اور 21 جنوری کو ہونے والے چاند گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دیے تاہم رواں سال کے اختتامی ماہ 26 دسمبر کو سال کا آخری سورج گرہن ہوگا جو پاکستان میں بھی دکھائی دے گا۔

گلو کار علی ظفر اور میشاءشفیع کی قانونی جنگ

لاہور (ویب ڈیسک)سیشن کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت ۔ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ ادکار علی ظفر کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے 8 اگست کو علی ظفر کو بحث کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔عدالت علی ظفر سمیت بارہ گواہان کی شہادتیں قلمبند کرچکی ہے۔میشا شفیع نے جھوٹے الزامات عائد کیے۔میشا شفیع کے الزامات سے شہرت متاثر ہوئی۔عدالت میشا شفیع کو سو کروڑ روپے کا ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔استدعا

کمرشل و زرعی سرکاری اراضی کا ریکارڈ جلد کمپیوٹرائز کرنے کا فیصلہ، صوبائی وزیر برائے کالونیز

لاہور (ویب ڈیسک)صوبائی وزیر برائے کالونیز فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات کے مطابق تمام کمرشل و زرعی سرکاری اراضی کا ریکارڈ جلد از جلد کمپیوٹرائزڈ کیا جائیگا۔ اس سلسلے میں بورڈ آف ریونیو کی کالونیز برانچ کو پی سی – ون تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں دستیاب سرکاری اراضی کا ڈیٹا حاصل کر کے نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کے لیے اراضی فراہم کی جاﺅ گی تا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے 50 لاکھ گھروں کے خواب کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کالونیز برانچ کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات میں کیا۔ وفد میں ممبر کالونیز سہیل شہزاد، ڈی جی کچی آبادیز رانا خالد محمود ، سیکرٹری پرائیویٹائزیشن بورڈ زبیر کھرل اور دیگر افسران شریک تھے۔ ملاقات میں کالونیز برانچ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے کالونیز فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق زرعی و کمرشل سرکاری اراضی پر غیر قانونی قابضین کی تفصیلات طلب کر لی ہیں تا کہ ان کے مناسب سدباب کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دستیاب سرکاری اراضی کے بہتر استعمال کے حوالے سے جامع پالیسی بنا رہے ہیں۔ اس حوالے سے اراضی معاملات میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 10 سال میں سرکاری زمینوں کے حوالے سے کی جانے والی خوردبرد کو منظر عام پر لایا جاﺅ گا۔ انہوں نے اعلیٰ افسران سے بات کرتے ہو? یہ بھی کہا کہ ٹیکنالوجی کے بغیر مستقبل میں ہماری کوئی جگہ نہیں۔

نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود میں ایک فیصد اضافہ

کراچی(ویب ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آئندہ دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا۔گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کا اجلاس ہوا جس کے بعد آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود میں مزید 100 بیسز پوائنٹس یعنی ایک فیصد اضافہ کرتے ہوئے اسے 13.25 فیصد کر دیا گیا۔گورنر اسٹیسٹ بینک کے مطابق شرح سود میں اضافے کی وجہ سے آئندہ دو ماہ کے دوران مہنگائی میں اضافے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد رہنے کا امکان ہے جو کہ توقعات سے کچھ زیادہ ہے۔یاد رہے کہ دو ماہ قبل 20 مئی کو بھی اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 1.50 فیصد اضافہ کرکے اسے 12.25 کیا تھا۔

ڈوبتے لوگوں تک خود تیر کر جانے والی لائف بوائے

ہانگ کانگ(ویب ڈیسک) سمندری لہروں کے دوش پر ڈوبتے شخص کے لیے ہر لمحہ قیمتی ہوتا ہے۔ وقت کی اسی تنگی کے پیشِ نظر ایک لائف بوائے (پیراکیہ تختہ) بنایا گیا ہے جو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اس شخص تک پہنچتا ہےاور اسے وہاں سے ساحل تک پہنچادیتا ہے۔ اب کشتی الٹ جائے یا سمندر میں کوئی توازن کھودے تو ڈولفن ون نامی یہ ایجاد اسے

غرقابی سے بچاسکتی ہے۔یہ لائف بوائے اتنا بڑا اور مو¿ثر ہے کہ ایک نیم بے ہوش شخص کو سہار کر دوبارہ کنارے تک پہنچاسکتا ہے۔ اس پر لگے طاقتور پروپیلر 15 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے اسے آگے کی جانب دھکیلتے ہیں جبکہ اس کا کل وزن 13 کلوگرام ہے۔ اسے کنارے پر رہنے والا شخص کسی تار کے بغیر ریموٹ کنٹرول سے قابو کرسکتا ہے۔ تاہم وائرلیس نظام کا دائرہ 500 میٹر تک ہے۔اگر لہریں اسے پلٹ بھی دیں تب بھی یہ اپنی ساخت

کے لحاظ سے کام کرتا رہتا ہے۔ دھند میں نشاندہی کرنے والی دو عدد لائٹیں بھی لائف بوائے پر لگائی گئی ہیں۔ اس پر نصب تیزرفتار پنکھڑیاں کچھ اس طرح لگائی گئی ہیں کہ تیرنے والا زخمی نہیں ہوتا نہ ہی پروپیلر سمندری گھاس وغیرہ میں الجھتے ہیں۔اسے ہانگ کانگ کی

کمپنی اوشن الفا نے بنایا ہے لیکن اس کی قیمت بہت زیادہ ہے جو اب تک کی معلومات کے تحت 5 ہزار 500 ڈالر ہے۔

انوشکا شرما نے ویرات کوہلی سے شادی کرنے کی وجہ بتادی

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے خود ہی بتادیا کہ انہوں نے بھارتی کرکٹرویرات کوہلی سے شادی کیوں کی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کا ایک انٹرویوکے دوران کہنا تھا کہ انہوں نے بھارتی کرکٹرویرات کوہلی سے اپنی پروفیشنل لائف کے عروج میں اس لیے شادی کی کیونکہ وہ ان سے بے حد محبت کرتی ہیں اورکرتی رہیں گی۔ اداکارہ نے کہا کہ ویرات سے شادی کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ وہ میری طرح ایک ایماندارشخص ہیں اوراس عادت کی میں بہت عزت کرتی ہوں۔ ہم دونوں اپنی زندگی ایمانداری کے ساتھ گزارتے ہیں، ہماری زندگی میں کچھ بھی دکھاوا نہیں بلکہ سب کچھ ایک حقیقت اورسچ ہے۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت تعاون کرتے ہیں، ویرات بھی ایک ایسے شخص ہیں جو ذاتی زندگی کے ساتھ ساتھ اپنی پروفیشنل زندگی کوبھی بہترسے بہتربنانے میں لگے رہتے ہیں۔ ہم دونوں عام انسان ہیں اوران ہی کی طرح زندگی گزارتے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ آخری بارآنند ایل رائے کی فلم ’زیرو‘ میں اداکاری کرتی نظرآئیں تھیں تاہم اس فلم کے بعد ان کی جانب سے کسی بھی پراجیکٹ کرنے کا زکرنہیں کیا گیا۔