امریکا کے بعد فرانس کا بھی خلائی فورس بنانے کا اعلان

پیرس(ویب ڈیسک) امریکا کے بعد فرانس نے بھی خلائی فورس بنانے کا اعلان کردیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے بعد فرانس نے بھی خلائی فورس بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ فرانسیسی صدر میکخواں نے آرمی کے جوانوں سے خطاب میں کہا کہ فرانسیسی فضائیہ کو خلائی فورس بنانے کی اجازت دیدی ہے، فورس بنانے کا مقصد فرانس کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فورس کی مدد سے فرانس کے سیٹلائٹ سسٹم کو بھی تحفظ ملے گا جب کہ یہ فورس اگلے سال ستمبر تک بنائی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ملٹری کو ’اسپیس فورس‘ خلائی فورس تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ خلا میں امریکی موجودگی کافی نہیں مکمل غلبہ چاہیے اور چاند پر امریکی جھنڈا لگانا کافی نہیں۔امریکا کی جانب سے خلائی فورس بنانے کے اعلان کے بعد چین نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا خلا کو جنگی سرگرمیوں کا مرکز بنانے سے گریز کرے کیوں کہ خلا کو میدان جنگ بنانا پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہوگا۔

ورلڈکپ فائنل؛ ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

لارڈز(ویب ڈیسک) کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کرکٹ ورلڈکپ 2019 کا فائنل ا?ج لارڈز کے تاریخی گراﺅنڈ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے جس میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 241 رنز بنائے۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کیوی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز مارٹن گپٹل اور نکولس ہینری نے کیا، دونوں بلے بازوں نے محتاط انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا تاہم وہ بڑی شراکت داری قائم نہ کر سکے اور 29 کے مجموعے پر اوپننگ جوڑی ٹوٹ گئی، آﺅ¿ٹ آف فام مارٹن گپٹل فائنل میں بھی خاطر خواہ کارکردگی پیش نہ کر سکے اور صرف 19 رنز پر ہی چلتے بنے۔ون ڈاون آنے والے کین ولیمسن اور اوپنر نکولس ہینری کے درمیان 74 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم کپتان ولیمسن 30 رنز بناکر وکٹوں کے پیچھے کیچ آﺅٹ ہوگئے جب کہ روس ٹیلر صرف 15 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور نکولس بھی 55 رنز پر ہمت ہار گئے۔کیوی ٹیم کے دونوں آل راﺅنڈرز اہم میچ میں بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے، جمی نیشام 19 رنز بناکر پویلین لوٹے اور کولن ڈی گرانڈ 16 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے جب کہ وکٹ کیپر بیٹسمین ٹام لیتھم 47 رنز بنانے کے بعد آﺅٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے لیام پلنکٹ اور کرس ووکس نے 3،3 جب کہ جوفرا آرچر اور مارک ووڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل کی ٹیم کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ گزشتہ ورلڈ کپ کا فائنل اور اس بار کا فائنل بہت مختلف ہے۔ دوسری جانب انگلش کپتان این مورگن کا کہنا ہے کہ ٹاس ہارنے پر کوئی مایوسی نہیں ہوئی، بادل موجود ہیں لہذا شروع میں فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، گزشتہ ورلڈ کپ کے بعد جس طرح ہماری ٹیم بنی وہ قابل تعریف ہے، ہم بہت سخت میچز کھیل چکے ہیں لہذا دباو¿ نہیں ہے۔ایونٹ کے لیگ میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 119 رنز سے شکست دی تھی جب کہ آج کہ میچ کی انتہائی دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں ٹیموں کو لیگ میچز میں پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوچکی ہے۔انگلینڈ کی ٹیم 27 برس بعد پہلی بار ورلڈ کپ کا فائنل کھیل رہی ہے، اس سے قبل انگلش ٹیم 1979، 1987 اور 1992 میں ٹرافی کے قریب پہنچ کر خالی ہاتھ رہ گئی تھی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی اب تک ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں ناکام رہی ہے، 2015 میں نیوزی لینڈ کی ٹیم فائنل میں پہنچی تو تھی تاہم ٹائٹل آسٹریلیا نے اپنے نام کیا تھا۔

وویک اوبروئے بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے پر مشکل میں پڑگئے

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار وویک اوبروئے کو ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے پر سوشل میڈیا پرتنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔بالی ووڈ اداکار وویک اوبروئے نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست اور ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد اپنی ہی ٹیم کا مذاق اڑاتے ہوئے ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک بھارتی کرکٹ شائق سڑک پر چلتے ہوئے سوچ رہاہے کہ سامنے سے آنے والی خاتون انہیں گلے لگانے والی ہے لیکن خاتون اس کے بجائے اس کے پیچھے چلتے ہوئے شخص کو گلے لگالیتی ہے جس سے بھارتی مداح سخت شرمندہ ہوجاتا ہے۔وویک اوبروئے نے اس ویڈیو کے ذریعے بھارتی ٹیم کا مذاق اڑاتے ہوئے لکھا ہے کہ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کے ساتھ بالکل ایسا ہی ہوا ہے۔ تاہم وویک کی اس پوسٹ پر بھارتی شائقین سخت غصے میں آگئے اورانہیں اپنی ہی ٹیم کا مذاق اڑانے پر جم کر تنقید کا نشانہ بناڈالا۔ایک صارف نے لکھا مسٹر اوبروئے بڑے ہوجائیں ورنہ لوگ آپ کو سنجیدہ لینا چھوڑ دیں گے۔کچھ صارفین نے تو ویڈیو میں موجود شرمندہ بھارتی مداح کو وویک اوبروئے، خاتون کو ایشوریا رائے اور دوسرے شخص کو ابھیشیک قراردے کر وویک اوبروئے کا ہی مذاق اڑادیا۔ کئی لوگوں نے انہیں غصے میں ہارا ہوا شخص قرار دیا اور کچھ لوگوں نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ ورلڈ کپ کھیلنے آپ چلے جاتے۔واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر جہاں انڈین شائقین غصہ ہیں وہیں اداکار عامر خان نے کوہلی کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا تھا کہ بدقسمتی سے آج ہمارا دن نہیں تھا۔

حیرت انگیز ڈرائنگ سے عمارتوں کو تھری ڈی روپ دینے کا رحجان

روم، اٹلی(ویب ڈیسک) ایک اطالوی فنکار سادہ عمارتوں پر اس مہارت سے فن پارے بناتے ہیں کہ پوری عمارت تھری ڈی شاہکار بن جاتی ہے۔اٹلی میں پیٹا نامی فنکار بصری دھوکے (آپٹیکل الیوڑن) کےماہر ہیں۔ وہ کچھ اس طرح روغن کرتے ہیں کہ ہر زاویئے سے پینٹنگ منفرد دکھائی دیتی ہے۔ کبھی تصویر کے پہلو آپس میں بدلتے دکھائی دیتے ہیں تو کبھی باہم مدغم ہوتے نظر آتے ہیں۔ اس طرح ہر زاویئے سے پینٹنگ پر حقیقی تھری ڈی ماڈل کا گمان ہوتا ہے جسے نیچے موجود تصاویر میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔”میں جب بھی دیواروں پر رنگ و

روغن کرتا ہوں تو میری کوشش ہوتی ہے کہ ان کی ساخت اور ثقافت کے درمیان تعلق پیدا ہو، اور اس تعلق کو ایک عام فرد بھی محسوس کرسکے۔ گویا میری پینٹنگز آس پاس کے ماحول سے رابطہ کرتی نظر آتی ہیں،“ پیٹا نے اپنی ویب سائٹ پر لکھا۔ان کی سب سے مشہور پینٹنگ جرمنی کے شہر مین ہائیم میں ایک سڑک کے کنارے ہے جو اسی سال بنائی گئی ہے۔ یہ پینٹنگ سفید، نیلے اور سرمئی رنگ پر مشتمل ہے جس کے بعد عمارت مکمل تھری ڈی میں نظرآتی ہے کہ گویا وہ دیکھنے والے کے ساتھ ساتھ اپنی ہیئت بدل رہی ہے۔ پیٹا ایک عرصے سے اس بلڈنگ پر اپنی مہارت دکھانا چاہتے تھے۔لیکن پیٹا کہتے ہیں کہ وہ دنیا بھر میں دیواریں پینٹ کرنے والے فنکاروں کا کام دیکھتے ہیں اور ان سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ تاہم ان کا منفرد انداز بتاتا ہے کہ وہ کسی بھی پینٹنگ کو پس منظر سے الگ نہیں کرنا چاہتے۔ پیٹا نے کہا کہ وہ پہلے اسپرے سے کام کرتے تھے لیکن اب شوخ رنگ (ایکریلک) برش، آئل پینٹ

اور بڑے رول استعمال کرتے ہیں۔ تاہم اس کا انحصار دیوار یا عمارت کی لمبائی اور چوڑائی پر بھی ہوتا ہے۔جرمنی کی عمارت کی مشہور پینٹنگ انہوں نے 20 دن میں مکمل کی ہے۔پینٹنگ کے علاوہ پیٹا مجسمے اور دیگر اجسام بھی بناتے ہیں لیکن یہ ان کی مہارت ہے کہ وہ کسی بھی دیوار اور مٹیریل پر فن پارہ تخلیق کرسکتے ہیں۔

ریٹیل قیمت کا ٹیگ نہ ہونے پر بندرگاہوں پر 400 کنٹینرز کی کلیئرنس رک گئی

کراچی(ویب ڈیسک) درآمدی اشیا کی پیکنگ پرریٹیل قیمت کا ٹیگ نہ ہونے کی وجہ سے کراچی کے بندرگاہوں پر400کنٹینرزکی کلیئرنس رک گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ملک میں درآمد ہونے والے ٹن پیک اشیائے خوردونوش، اسپئیرپارٹس، ٹائلز، ٹائرز، کارن فلیک، چاکلیٹس سمیت خوردہ سطح پرفروخت ہونے والی متفرق اشیاءکے400 کنٹینرزگزشتہ 2ہفتے سیکسٹمزکلئیرنس کے منتظر ہیں۔واضح رہے کہ وفاقی وزارت تجارت کی سفارشات کی روشنی میں مالی سال2019-20 کیوفاقی بجٹ میں یکم جولائی 2019 سے ملک میں درآمد ہونے والی اشیاکی پیکنگ پرریٹیل قیمت لازم قرار دیدی گئی ہے اور ساتھ ہی درآمدہ اشیا کی درآمدہ ویلیوکے بجائے ریٹیل پرائس پرسیلزٹیکس کی ویلیواسیسمنٹ لاگوکیاگیا ہے اور انہی اقدام کی روشنی میں پاکستان کسٹمز کے حکام نے عمل درآمد کرتے ہوئے یکم جولائی 2019 کوپہنچنے والے ایسی درآمدہ مصنوعات کے کنسائنمنٹس روکنا شروع کردیے ہیں جن کی پیکنگ پر ریٹیل پرائس کاٹیگ چسپاں نہیں کیاگیاہے۔مذکورہ اقدام پر عمل درآمد کے بعدکسٹم حکام اور متاثرہ درآمدکنندگان کے درمیان ریٹیل پرائس ٹیگ لگانے پر تنازع کھڑا ہوگیاہے۔ متاثرہ درآمدکنندگان کا موقف ہے کہ روکے گئے کنٹینرز جون اور جولائی2019 میں پرانے بل آف لیڈنگ پر درآمد کیے گئے تھے۔ لہذا محکمہ کسٹمز گزشتہ مالی سال کے دوران شپمنٹ کیے جانے والیکنٹینرز کی بلامشروط کلئیرنس کرے کیونکہ کنٹینرز کی کلئیرنس میں تاخیر سے درآمدکنندگان پربھاری ڈیمریجز اور ڈیٹینشن عائد ہوچکے ہیں جبکہ حکومت درآمدہ اشیا کی پیکنگ پر ریٹیل قیمت چسپاں کرنے کی لازمی شرط پر عمل درآمدکو6ماہ کیلیے موخر کرے۔

ریکوڈک کیس میں پاکستان کو جرمانہ؛ وزیراعظم کی کمیشن بنانے کی ہدایت

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے ریکوڈک کیس میں کمیشن بنانے کی ہدایت کردی۔ریکوڈک کیس میں پاکستان کو جرمانے کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے کمیشن بنانے کی ہدایت کردی، کمیشن تحقیقات کرے گا یہ صورتحال کیسے پیدا ہوئی اور پاکستان کو جرمانہ کیوں ہوا، کمیشن ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا تعین بھی کرے گا۔حکومت پاکستان نے ریکوڈک کیس پر مایوسی کا اظہار کیا، اس حوالے سے اٹارنی جنرل آفس سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق عالمی عدالت نے کئی سو صفحات پر مشتمل فیصلہ جمعہ کے روز سنایا، اٹارنی جنرل آفس اور صوبائی حکومت بلوچستان فیصلے کے قانونی اورمالی اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں حکومت پاکستان مشاورت سے تمام پہلوو¿ں کا جائزہ لیکر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان بین الاقوامی قوانین کے تحت تمام قانونی آپشنز استعمال کرنے کاحق رکھتی ہے تاہم حکومت پاکستان ٹی ٹی سی کمپنی کی جانب سے معاملے کے مذاکرات کے ذریعے حل کے بیان خوش آئند قراردیتی ہے اور تمام بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتا ہے۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان ریکوڈک ذخائر کی ڈیلپمنٹ میں دلچسپی رکھتا ہے اور پاکستان بطور ذمہ دار ریاست بین الاقوامی معاہدوں کوسنجیدگی سے دیکھتی ہے، بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے قانونی حقوق اورمفاد کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا جب کہ وزیراعظم نے ریکو ڈک معاملہ پر تحقیقاتی کمیشن بنانے کی ہدایت کی ہے جو تحقیقات کرے گا یہ صورتحال کیسے پیدا ہوئی اور پاکستان کو جرمانہ کیوں ہوا۔واضح رہے انٹرنیشنل سینٹر فارسیٹلمنٹ آف انوسٹمنٹ ڈسپیوٹس نے ریکوڈک کا معاہدہ منسوخ کرنے کی پاداش میں پاکستان پر 4 ارب 10 کروڑ ڈالر جرمانہ عائد کیا ہے جس پر ایک ارب 87 کروڑ ڈالر سود بھی ادا کرنا ہوگا۔

شاہد کپور نے سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی فلم ”کبیر سنگھ“ رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے کے ساتھ 5 ریکارڈز بنانے میں کامیاب ہوگئی۔سال 2019 بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کے لیے بہت اچھا ثابت ہوا ہے۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم ”کبیر سنگھ“ رواں برس کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔ ترن آدرش کے مطابق فلم ریلیز کے صرف 24 روز (3 ہفتوں) میں 255 کروڑ 89 لاکھ روپے کماکر بلاک بسٹر ثابت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی فلم نے ریلیز کے محض 3 ہفتوں میں 5 ریکارڈز بنالیے ہیں۔ہندی سینما کی 10 سب سے زیادہ بزنس کرنیوالی فلموں میں شامل۔ہندی سینما میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں ”کبیر سنگھ“ دسویں نمبر پر شامل ہوگئی ہے۔ سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلموں میں باہوبلی2، 511 کروڑ کے ساتھ پہلے نمبر پر، دنگل 387 کروڑ کے ساتھ دوسرے، سنجو 342 کروڑکے ساتھ تیسرے، پی کے 340 کروڑ کے ساتھ چوتھے، ٹائیگر زندہ ہے 339 کروڑ کے ساتھ پانچویں، بجرنگی بھائی جان 320 کروڑ کے ساتھ چھٹے، پدماوت 302 کروڑ کےساتھ ساتویں، سلطان 300 کروڑ کے ساتھ آٹھویں، دھوم3، 284 کروڑ کے ساتھ نویں اور کبیر سنگھ 255 کروڑ کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔شاہد کپور کی پہلی سولو سپر ہٹ فلم۔شاہد کپور کے کیریئر کی اب تک کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ”پدماوت“ تھی لیکن اس فلم میں اداکار رنویر سنگھ بھی شامل تھے۔ تاہم ”کبیر سنگھ“ شاہد کپور کے کیریئر کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی پہلی سولو سپر ہٹ فلم بن گئی ہے۔آسٹریلیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنیوالی فلم۔کبیر سنگھ جہاں بھارت میں کمائی کے نئے ریکارڈ بنارہی ہے وہیں آسٹریلیا میں بھی یہ فلم سب سے زیادہ بزنس کرنے والی بالی ووڈ فلم بن گئی ہے۔ آسٹریلیا میں ”کبیر سنگھ“ نے گلی بوائے، اڑی، بھارت، اورساﺅتھ انڈین فلم پیٹا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔2019 کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم۔شاہد کپور اور کیارا ایڈوانی کی”کبیرسنگھ“ بھارتی باکس آفس پر 2019 کی اب تک کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی دوسری فلم بن گئی ہے اس سے آگے ہالی ووڈ فلم ”اوینجرز؛ اینڈ گیم“ ہے جس نے بھارت میں 373 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے۔سب سے جلدی 200 کروڑ کمانے والی فلم۔فلم ”کبیر سنگھ“ نے ریلیز کے محض 13 دنوں میں 200 کروڑ کماکرجہاں نیا ریکارڈ قائم کیا وہیں سلمان خان کی فلم ”بھارت“ کا ریکارڈ توڑ دیا جس نے ریلیز کے 14 دنوں میں 200 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی آج نئے چیمپئن کے انتظار میں

لاہور(ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی اتوار کو نئے مالک کی منتظر ہوگی سونے اور چاندی کا امتزاج، وکٹوں اور گلوب طرز کی گیند سے مزین ٹرافی کو پال مارسیڈن نے ڈیزائن کیا فاتح ٹیم کو 40لاکھ ڈالر انعام ملے گا۔تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کی چمچماتی ٹرافی 1999کے ایونٹ کیلئے بنائی گئی تھی، بعد ازاں یہ ہر فاتح ٹیم کو منتقل ہوتی رہی،اس کو پال مارسیڈن نے ڈیزائن کیا تھا،سونے اور چاندی کے امتزاج سے بنائی گئی ٹرافی کی اونچائی 60سینٹی میٹر اور وزن 11 کلو ہے۔سلور رنگ کے کالمز اسٹمپس کی طرز پر بنائے گئے ہیں، گلوب طرز کی گولڈن گیند ان کے اوپر نصب کی گئی،گذشتہ ٹائٹلز جیتنے والی ٹیموں کے نام پلیٹ فارم پر کندہ کیے گئے ہیں،بنیادی تصور میں کرکٹ کو عالمی سطح پر تیزی سے فروغ پانے والا کھیل ظاہر کیا گیا،اس بار ٹرافی کا نیا مالک سامنے آئے گا۔انگلینڈ اور نیوزی لینڈ میں سے کوئی بھی جیتے اپنی تاریخ میں پہلی بار عالمی ٹائٹل پر قبضہ جمائے گا،ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کو 40لاکھ ڈالر پر قبضہ جمانے کا موقع بھی ملے گا،فائنل میں مات کھانے والی سائیڈ 20لاکھ ڈالر کی حقدار بنے گی،قبل ازیں سیمی فائنل تک محدود رہنے والی آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کو 8لاکھ ڈالر تک اکتفا کرنا پڑا۔اس کے علاوہ ہر لیگ میچ میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم کو 40ہزار ڈالر حاصل ہوئے،مجموعی طور پر اس مرحلے کیلیے 18لاکھ ڈالر مختلف ٹیموں میں کارکردگی کے لحاظ سے تقسیم ہوں گے، انگلینڈ کے 11وینیوز پر 46روز تک جاری رہنے والے ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم ایک کروڑ ڈالر رکھی گئی تھی۔

دواﺅں کی رجسٹریشن و تجدید کے لیے آن لائن سافٹ ویئرتیار

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ادویات کی رجسٹریشن، تجدید کیلیے درخواستیں آن لائن وصول کرنے کیلیے سافٹ ویئر تیار کرلیا ہے۔ڈریپ نے تمام ادویہ ساز کمپنیوں کو30 جولائی تک ا پنی تمام رجسٹرڈ پراڈکٹس کی تفصیلات نئے سافٹ ویئر پر اپلوڈ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دستاویز کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے دفتر ی امور کو آئی ٹی پر منتقل کرنے کیلیے ابتدائی طور پر ”ڈرگ انٹیگریٹڈ ریگولیٹری انفارمیشن منیجمنٹ سسٹم“ کے نام سے سافٹ ویئر تیار کرلیا ہے جس کے تحت اب فیس چالان جنریشن، ادویات کی رجسٹریشن، تجدید اور رجسٹریشن میں تبدیلی کیلیے درخواستیں ، ٹو ڈی بار کوڈ سسٹم میں ڈیٹا کی انٹری اور ٹو ڈی بار کوڑ کی تصدیق سے متعلق موبائل ایپ کا کام آن لائن کیا جا سکے گا۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے حکام نے نئے سافٹ ویئر کے استعمال سے متعلق ڈریپ کی ٹیم اسلام آباد، کراچی، لاہور اور پشاور کے دفاتر میں متعلقہ پروفیشنل کو تربیت فراہم کرے گی۔ متعلقہ دفاتر میں تربیت کا عمل22 سے31 جولائی تک جاری رہے گا۔ دستاویز کے مطابق ٹریننگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ادویات کی رجسٹریشن،رینیول اور پوسٹ رجسٹریشن تبدیلی سے متعلق تمام درخواستیں نئے سافٹ ویئر کے ذریعے آن لائن ہی وصول کی جائیں گی۔دستاویز کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے نئے سسٹم پر 430ادویہ ساز کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔

نوجوت سنگھ سدھو نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا

چندی گڑھ(ویب ڈیسک) نوجوت سنگھ سدھو نے کانگریس کے صدر راہول گاندھی کو اپنی وزارت سے استعفیٰ پیش کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نوجوت سنگھ نے ایک ٹویٹ میں صوبائی وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا جب کہ انہوں نے راہول گاندھی کے نام لکھے گئے استعفیٰ کاعکس بھی شیئر کیا۔ بقول سدھو انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعلٰی پنجاب کو بھیجا تاہم وزیراعلیٰ ہاﺅس کو تاحال استعفیٰ موصول نہیں ہوا۔نوجوت سنگھ نے اپنے سادہ سے استعفیٰ میں مستعفی ہونے کی وجہ تحریر نہیں کی، کانگریس کی جانب سے استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے جب کہ راہول گاندھی لوک سبھا انتخابات میں شکست فاش پرخود پارٹی صدارت سے استعفیٰ دے چکے ہیں اور تاحال صدارت سنبھالنے کو تیار نہیں۔نوجوت سنگھ سدھو اپنے وزیراعلیٰ سے اختلاف کے باعث گزشتہ ماہ ہی وزارت بلدیات اور سیاحت و ثقافت سے دستبردار ہوگئے تھے تاہم راہول گاندھی سے ملاقات کے بعد معاملات طے پاگئے تھے جس کے بعد سدھو کو وزارت توانائی دی گئی تھی تاہم انہوں نے اپنی ذمہ داریاں نہیں سنبھالی تھیں۔نوجوت سنگھ اور وزیراعلٰی پنجاب آرمیندرا سنگھ کے درمیان اختلافات اس وقت شدت اختیار کرگئے تھے جب لوک سبھا کے انتخابات میں نوجوت سنگھ کی اہلیہ نوجوت کور سدھو کو ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا۔