سرفراز کی ذاتی کارکردگی صفر ، ڈھٹائی سے کہتے ہیں کپتانی نہیں چھوڑوں گا:طاہر شاہ کی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق ٹیسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا ورلڈکپ میچز کے دوران سرفراز ٹیم کی قیادت کرتے رہے ان کی اپنی کوئی ذاتی کارکردگی نہیں اتنا کچھ ہونے کے باوجود وہ بڑی ڈھٹائی سے کہتے ہیں ٹیم کی کپتانی نہیں چھوڑوں گا حالانکہ میں پہلے بھی کہہ چکا انہیں تو کپتان بڑی پہلے چھوڑ دینی چاہئے تھی۔سرفراز کہتے ہیں پی سی بی نے کپتان بنایا ہے اگر انہیں پی سی بی نے کپتان بنا ہی دیا تو خود ہی تھوڑا ملک و قوم کا خیال کریں اور ازخود کپتانی چھوڑیں۔چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے بارہا پہلے بھی کہا تھا ورلڈ کپ میچز سے قبل ٹیم میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے لیکن کسی نے میری بات نہیں سنی جس کا نتیجہ اب ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہونے کی شکل میں بھگتنا پڑ رہا ہے۔آخر شروع سے رن ریٹ پر توجہ کیوں نہ دی گئی افغانستان جیسی کمزور ٹیم سے تو میچ اتنی مشکل سے جیتا۔

برہان وانی کے نام پر شروع ہونیوالی تحریک آگے بڑھے گی:جنرل (ر) امجد شعیب ، متنازعہ ویڈیو کسی فرد پر الزام نہیں، اعلیٰ عدلیہ پر الزام لگایاگیا:احمد رضا، جج نے ایسے شخص سے ملاقات کیوں کی جو نواز خاندان کے قریب تھا:کنور دلشاد کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ماہر قانون احمد رضا قصوری مریم نواز کی جانب سے جو متنازعہ ویڈیو سامنے لائی گئی یہ کسی فرد پر الزام نہیں اعلی عدلیہ پر الزام لگایا گیا ہے ن لیگ اس سے قبل بھی عدلیہ کے خلاف اسی قسم کے ہتھکنڈے آزماتی رہی ہے۔حکومت کو بھی چاہئے کہ قانون سازی کرے پارلیمنٹ کو اپنا کام کرنا چاہئے دوسری صورت میں مجھے تو جمہوری سسٹم لپٹتا نظر آتا ہے۔چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ 7میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ویڈیو غلط ثابت ہو گئی تو بنانے والوں کے خلاف دھوکہ دہی سمیت غداری کا مقدمہ بھی ہو سکتا ہے۔سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ جج ارشد ملک نے ایسے شخص سے ملاقات کیوں کی جو نواز شریف خاندان کے بہت قریب تھا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی پریس کانفرنس کو کسی نے بھی پسند نہیں کیا۔متنازعہ ویڈیو سے نواز شریف کی سزا کے فیصلے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔جنرل ر امجد شعیب نے کہا کہ برہان وانی کا کردار اس طرح کا تھا کہ کشمیر میں بہت سے لوگ اس کی آواز پر لبیک کہہ رہے تھے کشمیر کی تاریخ میں ان کا جنازہ بہت بڑا تھا۔برہان وانی کے نام پر چلی تحریک اب کبھی ٹھنڈی نہیں پڑے گی بھارت تحریک طاقت سے نہیں کچل سکتا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے افغانستان میں بھارت کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔امریکہ چین کا بہت مقروض ہے امریکہ دنیا کی نمبر ون معیشت بن جائے گا جس سے دنیا پر امریکی اثرورسوخ کم ہو جائے گا۔

ویڈیوکریسی کو انجام تک پہچاناضروری،عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے: معروف صحافی ضیا شاہد کی چینل ۵ کے پروگرام ” ضیا شاہد کے ساتھ “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ اچھی بات ہے کہ نوازشریف اور آصف زرداری نے اگر اپنے علاج پر ضرورت سے زیادہ اخراجات کئے ہیں تو وہ یقینا ذمہ دار ہیں اور اگر ان کے اخراجات ضرورت کے مطابق ہیں تو ان پر صرف نظر کرنا چاہئے۔ یہ تو آپ کے جواب پر انحصار ہو گا کہ انہوں نے فضول خرچی کی ہے یا نہیں دیئے ماضی میں حکمران تو ایک طرف رہے ایم پی اے، ایم این اے حضرات نے بھی بہت زیادہ سہولتیں حاصل کیں ایک زمانے میں تو مشہور تھا کہ آپ نے غسل خانے کا سامان جو ہے وہ میڈیسن کے کھاتے میں ایم پی اے ایم این اے حضرات جو تھے وہ لیتے تھے۔ غریب ملک ہے اچھا نہیں لگتا ہمارے نمائندے تو ہمارے آئیڈیل ہیں ان کو ایسی پرفارمنس دینی چاہئے کہ ہم ان کی مثال دے سکیں۔ بے نظیر بھٹو صاحبہ کے بارے میں کہا گیا تھا کہ ان کی ڈلیوری کے اخراجات جو تھے وہ سرکاری طور پر ادا کئے گئے تھے حالانکہ اللہ پاک نے ان کو بہت دیا تھا اور ان کے پاس وسائل کی کوئی کمی نہ تھی لیکن دیکھا دیکھی ہر ایک نے اس بہتی گنگا سے ہاتھ دھوئے ہیں۔ اب چیزیں سامنے آئیں گی تو پتہ چلے گا۔ یہ احتسابی عمل اس لئے بھی ضروری ہے کہ ہر مثال قائم ہو گی کہ آج کے حکمرانوں کو اور کل کے حکمرانوں کو کس طرح سے چلنا ہے۔ آصف زرداری کا یہ بیان کہ عمران خان کی حکومت جا رہی ہے۔ ضیا شاہد نے کہا کہ عمران خان کی حکومت جا رہی ہے یا نہیں جا رہی اس کا تو فیصلہ وہ تقدیرکو معلوم ہو گا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ابھی ایک پہلا بجٹ انہوں نے دیا ہے چار بجٹ انہوں نے دینے ہیں میں سمجھتا ہوںکہ انہیں حوصلے سے برداشت کرنا چاہئے اور اگر ان سے کوئی غلطیاں ہوئی ہیں تو وہ بھی اپنی غلطیوں کی تلافی کریں اور اپنی پرفارمنس کریں اپوزیشن کے حضرات بھی جس طرح میثاق جمہوریت میں بھی ایک دوسرے کو برداشت کرتے رہے ہیں عمران خان کی حکومت کو بھی پانچ سال برداشت کریں کسی کو چلنے تو دیں۔ مریم نواز کی طرف سے ویڈیو کے حوالے سے تحقیق ہونی چاہئے اس لئے کہ صرف ایک ویڈیو نہیں ہے مریم نواز صاحبہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس اس سے زیادہ خوفناک ویڈیو ہے اور حامد میر نے بھی ہاں میں ہاں ملائی ہے کہ ایک ویڈیو ان کے پاس بھی ایک ویڈیو آئی ہے یہ ویڈیو کریسی ہو رہی ہے۔ اس کی کوئی انت تو ہونا چاہئے دوسری طرف فوج ہیں انہوں نے کہا ہے کہ میں اپنے سینئرز سے پوچھ رہا ہوں کہ کیا میں بھی پریس کانفرنس کر سکتا ہو ںاس کے جواب میں۔ وہ بھی کچھ کہنا چاہتے ہیں۔ یہ صورت حال کوئی زیادہ خوشگوار نہیں ہے اس سے ہمارے پورے نظامِ عدل کے بارے میں خوامخواہ کے سپاٹس پیدا ہوئے ہیں۔ میں نہیں سمجھتا کہ اگر یہ جج والی بات میں 50 فیصد بھی صداقت ہو تو بھی فیصلہ واپس کیسے ہو سکتا ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو صاحب کے بارے میں ایک جج نے کہہ بھی دیا کہ ان پر دبا? تھا اس وقت وہ کہتے تھے کہ نہیں ہے اب ججوں کا بھی کچھ پتہ نہیں چلتا نسیم حسن شاہ صاحب نے بعد میں کہہ دیا کہ مجھ پر دبا? تھا حالانکہ میں نے خود ان کا انٹرویو چھاپا ہے پڑھا بھی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ مجھ پر ضیائ الحق صاحب کی طرف سے قطعی طور پر کوئی دبا? نہیں تھا فرض کیجئے ان کی اس بات پر کہ مجھ پر دبا? تھا تو فیصلہ کالعدم تو نہیں ہوا نہ بھٹو کے خلاف جو الزامات تھے وہ ختم کئے گئے۔ ٹھیک ہے وہ آج دنیا میں نہیں ہیں لیکن ان کی پارٹی نے دو مرتبہ کوشش کی ہے کہ کم از کم ان پر یہ جو پھانسی کی سزا اور قتل کے الزام ہے یہ ختم ہو جائے معاف کیجئے ابھی تک وہ کامیاب نہیں ہو سکے، یہ اتنا آسان نہیں ہوتا اس لئے مریم بی بی کی بات میں وزن ہے کہ کن حالات میں یہ فیصلہ ہوا اور کیا واقعی اس قسم کی کوئی بات ہے لیکن یہ کہنا کہ اس سے یہ فیصلہ کالعدم ہو جائے گا تو یہ نہیں ہے۔ بلاول بھٹو کے نانا، ان کی والدہ محترمہ کے والد صاحب ہیں ان کی پارٹی کے بانی قائد ہیں لہٰذا وہ جو بھی کہیں ان کو حق پہنچتا ہے لیکن اب یہ دیکھنا لوگوں کا کام ہے کہ واقعی بھٹو آج بھی زندہ ہے۔ سیاست دان کے زندہ ہونے کا کیا مطلب ہے۔ سیاستدان کے زندہ ہونے کا مطلب ہوتا ہے آج گلیوں سڑکوں میں ان کے لئے آواز بلند ہوتی سیاستدان کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ پچھلے الیکشن میں ان کو بے تحاشا ووٹ پڑتے بھٹو کے نام پر یہ دونوں کام تو نہیں ہوئے تو پھر اپنے آپ کو کتنے ہی نعرے دے کر خوش ہونا چاہتے ہیں۔ سیاست ان کی ہے پارٹی ان کی ہے وہ جو جی میں آئے۔ تقریر کریں کہ اصل پوزیشن یہ ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کا وہ جادو جس وقت پورا پنجاب ٹوٹ پڑا تھا اور پنجاب اس کا مطیع ہو گیا وہ پوزیشن اب کہیں نظر نہیں آ رہی ہے آج مسلم لیگ، پی ٹی آئی ہے بکھرے ہوئے سیاسی گروپ ہیں مگر معاف کیجئے آج پنجاب میں پیپلزپارٹی کی تو بڑی واضح طور پر اکثریت میں کسی اچھے بڑے گروپس میں نظر نہیں آ رہی اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ صورت حال اس طرح سے نہیں ہے جس طرح بلاول بھٹو زرداری سمجھ رہے ہیں۔ متحدہ اپوزیشن کا اجلاس آج بلایا گیا ہے جس میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے اس پر ضیا شاہد نے کہا کہ وہ چیئرمین سینٹ کو ہٹا سکتے ہیں یا نہیں ہٹا سکتے۔ میں نہیں سمجھتا کہ اس کا کوئی ملکی سیاست پر کوئی اثر پڑے گا اس لئے کہ سنجرانی صاحب نہ تو اینٹی بھٹو ہیں نہ وہ اینٹی نواز ہیں نہ پرو عمران خان ہیں۔ کسی بھی طریقے سے انہوں نے تو اپنے آپ مین ٹین کرنے کی کوشش ہے اپنے آپ کو نیوٹرل چیئرمین کے طور پر لیکن بالفرض وہ مطمئن نہیں وہ ان کو تبدیل کر لیں ان کو تبدیل کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ اچانک سینٹ پر عمران مخالف لوگوں کی یہ مشکل ہو گا۔ واضح طور پر محسوس ہوتا ہے کہ سنجرانی صاحب کو گرا کر اپنا آدمی اپوزیشن لے آتی ہے تو اپوزیشن کا ہولڈ اس پر ثابت ہو گا اس لئے عمران خان نے نہ چاہتے ہوئے بھی عمران خان کی صفیں کوشش کریں گی یہ تبدیلی نہ ہونے پائے۔ حالانکہ عمران خان سنجرانی کے کوئی سپورٹر نہیں ہیں لیکن سنجرانی کی عدم موجودگی میں جس طرح سے بندر بانٹ ہونی ہے وہ ساری کی ساری بندر بانٹ جو ہے وہ اپوزیشن کے حصے میں آئے گی۔ آصف زرداری کا یہ کہنا ہے کہ چونکہ سینٹ میں اکثریت ن لیگ ہے اس لئے نیا چیئرمین ہو سکتا ہے ن لیگ سے ہو اس پر ضیا شاہد نے کہا کہ راجہ ظفر الحق ایک اچھا نام سامنے آ رہا ہے۔ جو بھی ہوں منتخب بندہ جو بھی ہو اس کی عزت اور احترام ہونا چاہئے اگر ن لیگ والے ان کی جگہ کسی اور کو رکھنا چاہتے ہیں تو پھر یہ ان پر منحصر ہے جہاں تک زرداری صاحب کا یہ کہنا ہے کہ مستقبل بلاول اوور مریم نواز کا ہے یہ ان کا خیال ہے میرا خیال ہے ان کے ساتھ ساتھ مستقبل عمران خان کا بھی ہے۔ اور فی الحال تو نظر آتا ہے کہ ان کی حکومت چلے گی۔ن لیگ میں اختلافات نہیں شخصیات کا ٹکرا? ہے، شہباز شریف کو اس کا صدر بنایا گیا تھا کہ پارٹی معاملات بھی ان کے سپرد کرنا چاہئیں تھے۔ مریم نواز نے الگ راستہ اختیار کر لیا ہے جس کے باعث شہباز شریف کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ مریم کی ویڈیو بارے پریس کانفرنس میں شہباز شریف خاموش نظر آئے بجٹ پر بحث کے دوران شہباز نے میثاق معیشت کی بات کی تو مریم نے اسے مذاق معیشت قرار دیا۔ مریم کا سیاست میں اتنا تجربہ نہیں جتنا شہباز شریف کا ہے تاہم انہیں نوازشریف کی بیٹی ہونے کے باعث زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ ن لیگی رہنما?ں کو آخر میں یہی کہنا پڑتا ہے کہ نوازشریف ان کے قائد ہیں اسے اور قائد کی بیٹی کو وہ ماننے سے انکار نہیں کر سکتے۔ شہباز شریف مریم کی بہت سی باتوں سے متفق نہیں ہیں، داخلی اختلاف رائے موجود ہے اور نظر بھی آ رہا ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ پارٹی مریم کو نہیں چھوڑ سکتی اور مریم کھل کر شہباز شریف کے خلاف علم بغاوت نہیں کر سکتی، ڈنگ ٹپا? کام چل رہا ہے تاہم یہ زیادہ دیر چلنے واا نہیں ہے کوئی بھی بڑا فیصلہ کرنے کا وقت آیا تو دونوں ایک ساتھ نہیں ہوں گے۔ ویڈیو سیاست ابھی جاری رہے گی۔ میری دانست میں ویڈیو کا سپریم کورٹ کی نگرانی میں فرانزک ہونا چاہئے کیونکہ یہ معاملہ عدلیہ سے متعلق ہے۔ اس معاملہ پر سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کا نوٹس لینا ہی زیادہ بہتر ہو گا۔ عدالتی تحقیقات کرانا بہتر ہو گا اگر ایگزیکٹو کوئی تحقیقاتی کمیشن بناتی ہے تو الزام لگایا جائے گا کہ جانبداری برتی جا رہی ہے۔ مریم نواز کو عدالت سے ملنے والی سزائیں ان کے سیاست کرنے پر ان کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی ہے ابھی وہاں سے کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔ مریم نواز سے پوچھا جانا چاہئے کہ ویڈیو انہوں نے اتنی دیر اپنے پاس کیوں رکھی اور اس کو قانونی شہادت کے طور پر عدالت میں کیوں پیش نہیں کیا جا رہا۔

پہلا سیمی فائنل: بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ

مانچسٹر: (ویب ڈیسک)ورلڈکپ2019 کا پہلا سیمی فائنل آ ج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائے گا۔بھارت اس ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے میں نمبر ون ٹیم رہی ہے اور نیوزی لینڈ چوتھی پوزیشن پر رہا۔ پہلے مرحلے میں دونوں ٹیمیوں کے درمیان میچ بارش کے سبب نہیں ہوسکا تھا۔انگلینڈ میں جاری کرکٹ کے عالمی کپ میں کوہلی الیون اب تک نو میں سے سات میچ جیت چکی ہے۔ نیوزی لینڈ نےنو میں سے پانچ میچ جیتے تھے لیکن اس نے بہتر رن ریٹ پر سیمی فائنل میں کوالیفائی کیا۔گزشتہ ورلڈکپ میں بھارت کو سیمی فائنل میں شکست ہوگئی تھی جب کہ نیوزی لینڈ کو فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں مات کھانی پڑی۔بھارت نے 2011 میں آخری ورلڈ کپ جیتا تھا جب کہ نیوزی لینڈ کے نصیب میں ایک بار بھی یہ ٹرافی نہیں آئی ہے۔آج کے میچ سے متعلق نیوزی لینڈ کے کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ بلاشبہ بھارت ایک اچھی ٹیم ہے لیکن ہمارے کھلاڑی سیمی فائنل میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔کیویز بلے باز راس ٹیلر نے کہا کہ سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کو شائقین کی زیادہ حمایت ملے گی اور ہمیں اندازہ ہے کہ نیلے رنگ کے جھنڈے زیادہ ہوں گے۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ اب ہمارے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور ہم کسی حریف کو آسان نہیں سمجھتے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں جو ٹیم بہادری سے فیصلے کرے گی فتح اسی کا مقدر بنے گی۔

اسکاٹش شہری کا کرایہ بچانے کیلئے انوکھا اور حیران کن حل

اسکاٹ لینڈ(ویب ڈیسک)فرض کریں آپ سفر کے دوران چیک ان ڈیسک پر پہنچے اور معلوم ہو کہ آپ کا سامان مقررہ حد سے زیادہ ہے تو آپ کیا کریں گے؟ یا تو آپ کو کچھ رقم ادا کرنی پڑے گی یا پھر سامان چھوڑ کر جانا پڑے گا۔اسکاٹ لینڈ کے شہری جون ارون نے اس مسئلے کا انوکھا اور حیران کن حل نکالا ہے۔چیک ان ڈیسک پر جون کو بتایا گیا کہ ان کا سامان مقررہ حد سے 8 کلوگرام زیارہ ہے جس کے لیے اضافی کرایہ ادا کرنا ہوگا۔جون نے اضافی رقم دینے سے انکار کردیا اور ایک الگ ہی حل نکالا، انہوں نے 8 کلوگرام وزنی کپڑوں کو موجودہ کپڑوں کے اوپر ہی پہن لیا۔ جس وقت جون نے اضافی کپڑے پہنے اس وقت موسم کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تھا، جون کے بیٹے نے اپنے والد کے اتنے زیادہ کپڑے پہننے کی ویڈیو ریکارڈ کرکے ٹوئٹر پر پوسٹ کردی۔17 سالہ نوجوان نے بتایا کہ وہ اپنے گھر واپس آرہے تھے کہ کاﺅنٹر پر موجود خاتون نے انہیں اضافی وزن کا کرایہ دینے کا کہا۔اس پر والد نے خاتون کو کہا کہ اب دیکھیں اور پھر ٹی شرٹس اور جمپر پہننے شروع کردیے۔سیکیورٹی حکام نے بھی جون کی اچھی طرح تلاشی لی اور سمجھے کہ وہ کپڑوں کے نیچے کچھ چیز اسمگل کرنا چاہتے ہیں تاہم وہ کرایہ بچا کر جہاز میں سوار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اقراعزیزنے کردی یاسرخان کوہاں

 کراچی(ویب ڈیسک)پاکستانی ٹی وی ادکارہ اقرا عزیز اور اداکاروکامیڈین یاسر خان کے دوستی کے چرچے تو شوبز انڈسٹری میں تھے ہی پر اب اداکارہ نے یاسر خان کی شادی کی پیشکش پرہاں کردی ہے۔اقرا عزیز اور یاسرخان کی گہری دوستی کے بارے کسے خبرنہ تھی۔ لیکن دونوں کی جانب سے کبھی محبت کا اعتراف نہیں کیا گیا تھا۔ پچھلے دنوں دونوں کی ساتھ بیرون ملک گھومنے پھرنے کی تصاویر بھی خوب میڈیا کی زینت بنی تھیں۔تاہم لکس اسٹائل ایوارڈزمیں اداکاریاسر خان نے ٹی وی اداکارہ اقرا عزیز کو شادی کی پیشکش کی جوانہوں نے فوری طور پر خوشی خوشی قبول کرلی۔ دونوں ہی اس موقع نہایت خوش نظر آئے۔دونوں کی وڈیوسوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے جہاں یاسر خان بے حد خوشی کا اظہارکرتے ہوئے اداکارہ کو انگوٹھی پہنا رہے ہیں۔دوسری جانب اداکاریاسرخان کی جانب سے شادی کی پیشکش کے اندازکوسوشل میڈیا پرتنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ مداحوں کی زیادہ تر تعداد نے ان کے بے باک انداز پر خوب کھری کھری سنائی ہیں۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ ایک ایوارڈ شو میں منگنی کے اس اندازکو اپنانے کے بعد وہ کیا بتانا چاہتے ہیں۔ دوسرے صارف کے مطابق یاسرحسین کو ایورڈ شو میں بالی ووڈ اداکارعمران ہاشمی بننے کی ضرورت نہیں تھی جب کہ کچھ صارفین نے دونوں کومعروف کارٹون ’ٹام اورجیری‘ سے بھی تشبیہہ دے دی۔ایک اورصارف نے دونوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ یاسرخان اقراعزیز کے باپ جیسے لگتے ہیں جب کہ دونوں کی جوڑی بہت بے کار ہے۔

پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق صورتحال پر اقوام متحدہ کی رپورٹ کا خیرمقدم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ہائی کمشنر کی مقبوضہ کشمیرسے متعلق دوسری رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ہائی کمشنر کی مقبوضہ کشمیرسے متعلق دوسری رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے جس میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے احترام پر زور دیا گیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ ہائی کمشنر کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن کے قیام کی سفارش کا خیر مقدم کرتے ہیں، رپورٹ میں پیلٹ گنز کے استعمال سمیت قابض افواج کی بربریت کا حوالہ دیا گیا۔ ترجمان دفترخارجہ نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے حالات میں کوئی مماثلت نہیں۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مقبوضہ کشمیر دنیا میں سب سے زیادہ عسکری مداخلت والا خطہ ہے جب کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان غیر ملکی سیاحوں کیلئے کھلے ہیں، مسئلہ کشمیر کا واحد حل عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دینا ہے۔اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل نے کشمیر پر 2019 کی رپورٹ جاری کی ہے جس کی تیاری میں مقبوضہ کشمیر کی تنظیم جموں کشمیر کولیشن سول سوسائٹی (جے کے سی سی ایس) نے اہم کردار ادا کیا۔رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی حراست اور جبری ہتھکنڈے استعمال کرتی ہے، 2018 میں 160 لوگوں کو شہید اور 1253 کو نابینا کیا گیا، بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں بے انتہا اضافہ ہوا ہے جس پر شدید تشویش ہے۔

گوگل کے نئے فلیگ شپ فون کی مزید تصاویر سامنے آگئیں

امریکہ (ویب ڈیسک)گوگل کی جانب سے 2016 سے اپنے تیار کردہ اسمارٹ فونز پکسل متعارف کرائے جارہے ہیں مگر ایسا لگتا ہے کہ اسے دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں اپنی ڈیوائسز کو زیادہ نمایاں بنانے میں کوئی دلچسپی نہیں۔گزشتہ سال پکسل 3 فون بھی اس کے 2 سال پرانے پکسل جیسے ڈیزائن سے لیس تھا جس میں بہت بڑے بیزل دیئے گئے ہیں جبکہ پکسل 3 ایکس ایل میں ایک بہت بڑا نوچ دیا گیا تھا۔اب اس کے نئے پکسل 4 ایکس ایل کے

خاکے لیک ہوکر سامنے آئے ہیں اور ان کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ فرنٹ پر یہ فون دیکھنے میں پکسل تھری جیسا ہے جبکہ بیک پر رواں سال متعارف کرائے جانے والے آئی فون 11 کی نقل کی گئی ہے۔گوگل پکسل فور سیریز اکتوبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے مگر آن لیکس نامی ٹوئٹر صارف نے اس کے رینڈرز لیک کردیئے ہیں۔ان لیکس کے مطابق پکسل 4 ایکس ایل میں 6.25 انچ ڈسپلے دیا جائے گا اور چونکہ اس میں بیزل کافی زیادہ ہیں تو یہ کافی بڑا فون محسوس ہوگا۔گوگل نے بھی اپنے نئے فون کی جھلک خود جاری کی تھی، جن میں بیک پر کیمروں کے لیے چوکور خانہ سا بنا ہوا تھا۔مگر پہلی بار اس سیریز میں بیک پر 2 یا اس سے زائد کیمرے دیئے جارہے ہیں، اس سے قبل گزشتہ سال پکسل تھری ایکس ایل کے فرنٹ

پر تو 2 کیمرے تھے مگر بیک پر ایک ہی کیمرا دیا گیا تھا۔ویسے نئی لیک تصاویر سے تو عندیہ ملتا ہے کہ پکسل 4 ایکس ایل کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا جبکہ فنگرپرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر منتقل کردیا جائے گا۔گوگل کی جانب سے پکسل 4 اور پکسل 4 ایکس ایل رواں سال اکتوبر میں متعارف کرائے جاسکتے ہیں جن میں ٹرو ٹون جیسا ڈسپلے اور جیسٹر کنٹرولز دیئے جانے کا بھی امکان ہے۔

بالی ووڈ سے فلموں کی آفرز ہوئی ہیں، عائزہ خان

کراچی(ویب ڈیسک) معروف ماڈل و اداکارہ عائزہ خان کا کہنا ہے کہ مجھے دھرما پروڈکشن سمیت بالی ووڈ کے بڑے پروڈکشن ہاﺅسزکی جانب سے فلموں کی آفرز ہوئی ہیں۔عائزہ خان نے ایک ویب سائٹ کو انٹرویو میں بتایا کہ جب میں نے اپنا کیریئر شروع کیا تو مجھے بلکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ میں آج اپنی مقبولیت کو اس طرح انجوائے کروں گی۔ مجھے خوشی ہے کہ لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں اور یہ دیکھ کر بھی مجھے خوشی ہوتی ہے کہ آج بہت سی لڑکیوں کے لئے میں ایک مشعل راہ ہوں، لوگ میرا ہیر اسٹائل ،میک اپ، لباس اور یہاں تک کہ اپنی بیٹیوں کا نام میرے نام پر رکھتے ہیں۔عائزہ خان نے پاکستانی فلموں میں کام کرنے سے متعلق بتایا کہ میں نے ڈراموں کے ساتھ اپنے لئے تمام راستے کھلے رکھے ہیں۔ اور جہاں تک بات فلم نہ کرنے کی ہے تو ا±س کی اصل وجہ بہترین اسکرپٹ ہے جس کا مجھے انتظار ہے، میں ایسے اسکرپٹ کی تلاش میں ہوں جہاں میں آسانی سے فٹ ہو سکوں، میں خود بھی فلم کرنا چاہتی ہوں اور اگر مجھے اچھی فلم کی آفر ہوئی تو میں ضرور سائن کرلوں گی۔عائزہ خان نے بالی ووڈ میں کام کی آفر کے حوالے سے لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے خوشی کی بات ہے کہ مجھے بالی ووڈ کے بڑے بڑے پروڈکش ہاو¿سز کی جانب سے فلموں میں کام کرنے کی آفرز بھی ہوئیں جس میں کرن جوہر کا دھرما پروڈکشن ہاﺅس بھی ایک ہے۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ حتمی طور پر کوئی فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے بالی ووڈ کی آفر کا چرچہ میں نے کبھی نہیں کیا۔ لیکن جب بھی موقع ملا تو میں ضرور فلم کرنا پسند کروں گی لیکن اس میں میری شرائط اور اخلاقی اقدار کی حدود شامل ہوں گی۔ کیوں کہ بطور اداکارہ اور پاکستانی ہونے کی وجہ سے فخر کی بات ہے کہ دنیا بھر میں لوگ ہمارے کام کو سہرا رہے ہیں۔

چینی جنگجو لڑکی ’مولان‘ کی تلوار بازی دیکھ کر دنیا دنگ

بیجنگ (ویب ڈیسک)آنے والی ہولی وڈ اینیمیٹڈ لائیو ایکشن فلم ’مولان‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا، جسے دیکھتے ہی لوگ دنگ رہ گئے۔’مولان‘ لائیو ایکشن اینیمیٹڈ فلم دراصل 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ’مولان‘ کا ریمیک ہے اور یہ فلم چین کی جنگجو خاتون کی بہادری کے گرد گھومتی ہے۔ڈزنی اسٹوڈیو نے فلم بنانے کا اعلان 2016 میں کیا تھا، تاہم ڈزنی اسٹوڈیو کو فلم کی ہیروئن ڈھونڈنے میں سخت مشکلات درپیش آئیں۔ڈزنی اسٹوڈیو نے ہیروئن کو دنیا کے پانچ بر اعظموں اور ایک ہزار لڑکیوں کے اوڈیشن کے بعد چینی اداکارہ لیو یفائے کو مرکزی کردار کے لیے منتخب کیا تھا۔’مولان‘ لائیو ایکشن کی ہدایات نکی کیرو نے دی ہیں جب کہ اس کی کہانی رک جفا، امنڈا سلور، ایلزبیتھ مارٹن اور لارین ہارنک کی لکھی گئی تاریخی نظم سے لی گئی ہے۔فلم کی کہانی ’مولان‘ نامی چینی جنگجو لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جو چین کی حقیقی جنگجو خاتون تھیں۔فلم کی کہانی پانچویں صدی میں چین کی مارشل آرٹ کی ماہر اور جنگجو خاتون ’ہوا مولان‘ کی زندگی کے گرد گھومتی ہے، جنہوں نے 25 سال تک مختلف جنگیں لڑیں۔ہوا مولان سے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ چینی مارشل آرٹ کے مختلف اسٹائل کی ماہر تھیں۔فلم کے مختصر دورانیے کے ٹریلر میں چینی اداکارہ لیو یفائے کو چینی جنگجو لڑکی کے کردار میں ڈھلتے ہوئے اور دشمنوں کو تلواروں سے زیر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ ہوا مولان کی گھر میں ہی ایسی تربیت کی جاتی ہے کہ وہ جوان ہوکر جنگجو بن جاتی ہیں اور حریفوں کو سبق سکھاتی ہیں۔ڈزنی اسٹوڈیو نے فلم کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا، تاہم بتایا گیا ہے کہ فلم کو آئندہ برس موسم بہار میں ریلیز کیا جائے گا۔خیال رہے کہ ’مولان‘ کے لیے منتخب کی گئی چینی اداکارہ لیو یفائے کو ’کریسٹل لیو‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، وہ اداکاری کے علاوہ ماڈلنگ و گلوکاری بھی کرتی ہیں۔2004 سے اداکاری کی شروعات کرنے والی لیو یفائے متعدد چینی فلموں میں مارشل آرٹ کی فائٹر خاتون کا کردار بھی ادا کرچکی ہیں۔لیو یفائے نے 2008 میں ’دی فوربڈن کنگڈم‘ میں جیکی چن اور جیٹ لی کے ساتھ بھی کام کیا، جب کہ 2014 میں ’آﺅٹ کاسٹ‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔