جہانیاں (آن لائن) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی تیسری برسی (کل) بروز سوموار 8جولائی کو منائی جائےگی اس سلسلے میں جہانیاں سمیت ملک بھر میں سماجی تنظیموں اور اداروں کے زیر اہتمام تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میںمرحوم عبدالستار ایدھی کی سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا اور ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔ عبدالستار ایدھی یکم جنوری1928ئ کو بھارتی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے۔ تقسیم ہند کے بعد ان کا خاندان کراچی منتقل ہو گیا۔ عبدالستار ایدھی نے کم عمری سے خدمت خلق کو اپنا شیوہ بنا لیا 1997ئ میں گینیز بک آف ورلڈ کے مطابق ایدھی فا?نڈیشن کی ایمبولینس سروس دنیا کی سب سے بڑی فلاحی سروس ہے۔ عبدالستار ایدھی 8جولائی 2016ئ کو علالت کے باعث انتقال کر گئے۔
