Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بھارت ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر، آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد سفر ختم
    • آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا
    • بین اسٹوکس کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا
    • سیمی زین کا تاریخی اعزاز، WWE کے پہلے مسلمان چیمپئن بن گئے
    • کویت ایئر ڈیفنس نے 2 بیلسٹک میزائل روک لیے، کوئی نقصان نہ ہونے کا فوجی دعویٰ
    • سے منافع کی امید، رقم تین گنا ہونے کے یقین پر گیمر نے اپنی ریٹائرمنٹ کی رقم بھی داؤ پر لگا دی GTA 6
    • پیرس میں 24 گھنٹوں کے دوران 109 ہلاکتیں، شدید گرمی کی لہر خطرناک ثابت ہونے لگی
    • تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی
    • پاکستان ویمنز نے نیدرلینڈز کے خلاف جیت کے ساتھ ورلڈ کپ مہم ختم کی
    • اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ
    • معاہدے کے بعد جنوبی لبنان پر اسرائیلی ڈرون حملہ
    • جے ڈی وینس: ایران اختلافات پر امریکہ سے رابطہ کر سکتا ہے
    • سابق انگلش بولر لیام پلنکٹ نے پروفیشنل بیس بال میں ڈیبیو کر لیا
    • ایران کا کہنا ہے ٹرمپ نے جنگ بندی یا مذاکرات کے لیے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی
    • آئی آر جی سی کا خطے میں امریکی فوجی ٹھکانوں پر حملوں کا دعویٰ
    • امریکی سینٹکام کے مطابق طیاروں نے ایران کے میزائل اور ڈرون ذخیرہ مراکز کو نشانہ بنایا
    • گھانا کے روحانی پیشوا نانا کواکو بونسام کی پیشگوئی: پرتگال اور رونالڈو ورلڈ کپ جیتیں گا
    • یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • ایرانی ڈرون حملہ ’احمقانہ اقدام‘ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے: ٹرمپ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شعیب کو الوداعی میچ کس نے نہیں کھلایا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

    By Daily Khabrainجولائی 7, 2019
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کو ایک روزہ الوداعی میچ کیوں نہیں کھلایا گیا؟ یہ وہ سوال ہے جو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے طول و عرض میں پوری شدت سے پوچھا جارہا ہے لیکن اس کا جواب کسی کے پاس نہیں ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے جانے والے میچ سے قبل شعیب ملک کو الوداعی میچ کھلانے کے حوالے سے کوچ مکی آرتھر اور سینئر کھلاڑیوں میں باقاعدہ ’جھڑپ‘ ہوئی۔ذرائع کے مطابق پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کی تجویز تھی کہ شعیب ملک کو الوداعی میچ کھلایا جائے لیکن ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے اس کی شدید مخالفت کی اورانہیں میچ نہ کھیلنے دیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے درمیان اس ضمن میں طویل اور گرما گرم بحث ہوئی کیونکہ وہ پیش کردہ تجویز کے سخت مخالف تھے۔کھیلوں کی دنیا کا معروف طریقہ ہے کہ جب بھی اسٹار کھلاڑی اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہے تو اسے الوداعی میچ کھلا کر رخصت کیا جاتا ہے۔ ریٹائر منٹ لینے والے کھلاڑی کو پورا اسٹیڈیم بھی تالیوں کی گونج میں الوداع کہتا ہے جس کی وجہ سے وہ میچ اس کی زندگی کا یادگار میچ قرار پاتا ہے۔بدقسمتی سے پاکستان میں اس حوالے سے تاریخ کچھ زیادہ شاندار نہیں ہے کیونکہ زیادہ تر قومی کھلاڑیوں کو الوداعی میچ نہیں کھلایا گیا بلکہ ان کی رخصتی کو بھی متنازعہ بنایا گیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی شعیب ملک نے ورلڈ کرکٹ کپ کے آغاز پر ہی کہہ دیا تھا کہ ایک روزہ میچوں کے حوالے سے یہ ان کا آخری ایونٹ ہے۔شعیب ملک نے شریک سفر کے طور پر بھارت سے تعلق رکھنے والی دنیائے ٹینس کی سپر اسٹار کھلاڑی ثانیہ مرزا کا انتخاب کیا اور اب وہ زیادہ تر اپنے خاندان کے ہمراہ دبئی میں وقت گزارتے ہیں۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا ایک بیٹا بھی ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      بھارت ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر، آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد سفر ختم

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      بین اسٹوکس کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

      تازہ ترین

      آئرلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بھارت کو 2-0 سے وائٹ واش کر دیا

      وینزویلا :زلزلے میں ارجنٹائن کے فٹبالر لوکاس ٹریخو نے اہلیہ اور دو بچوں کو کھو دیا

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.