کویت کی مسلح افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ ملکی فضائی دفاعی نظام نے دو بیلسٹک میزائل کامیابی سے فضا ہی میں تباہ کر دیے، جس کے باعث کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
فوجی حکام کے مطابق دفاعی نظام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ممکنہ خطرے کو ناکام بنایا اور صورتحال مکمل طور پر قابو میں رہی۔ حکام نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ عوام کو پرسکون رہنے اور صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر اعتماد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں سکیورٹی صورتحال بدستور کشیدہ ہے اور مختلف ممالک اپنی دفاعی تیاریوں میں اضافہ کر رہے ہیں

