سے منافع کی امید، رقم تین گنا ہونے کے یقین پر گیمر نے اپنی ریٹائرمنٹ کی رقم بھی داؤ پر لگا دی GTA 6
امریکا میں ایک گیمر نے GTA 6 کی ریلیز سے قبل اس کی کامیابی پر غیر معمولی اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ریٹائرمنٹ کی بچت بھی متعلقہ سرمایہ کاری میں لگا دی۔ اس شخص کا دعویٰ ہے کہ GTA 6 گیمنگ انڈسٹری کی تاریخ کا سب سے بڑا لانچ ثابت ہوگا اور اس سے منافع کئی گنا بڑھنے کی توقع ہے۔
رپورٹس کے مطابق گیمر کو یقین ہے کہ Rockstar Games کی نئی گیم کی زبردست فروخت اور مقبولیت سے اس کی سرمایہ کاری تین گنا تک بڑھ سکتی ہے۔ تاہم مالیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی سرمایہ کاری، خصوصاً ریٹائرمنٹ فنڈ، کو ایک ہی کمپنی یا منصوبے پر لگانا انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے کیونکہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ہمیشہ موجود رہتا ہے۔

