کرکٹ ورلڈکپ؛ انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ

چیسٹرلی اسٹریٹ(ویب ڈیسک) ورلڈکپ کے اہم میچ میں انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔کرکٹ ورلڈکپ کے آج انتہائی اہم میچ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے جس میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز جیسن رائے اور بیراسٹو نے کیا ہے۔آج کا میچ پاکستان، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اگر نیوزی لینڈ آج کا میچ جیت گیا تو اور پاکستان نے جمعہ کو بنگلا دیش کو ہرادیا تو قومی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی اور انگلینڈ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گا۔انگلینڈ کے میچ جیتنے کی صورت میں انگلش ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائے گی جب کہ قومی ٹیم کے لیے سیمی فائنل میں رسائی بہت مشکل ہوجائے گی، انگلینڈ کے میچ جیتنے کے بعد اگر پاکستان ٹیم بنگلا دیش سے میچ جیت جاتی ہے تو پھر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان رن ریٹ کی بنیاد پر فیصلہ ہوگا۔ اس صورتحال میں لازم ہے کہ نہ صرف نیوزلینڈ انگلینڈ سے میچ بڑے مارجن سے ہارے بلکہ قومی ٹیم کو بنگلا دیش کو بھی بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی۔

سوشل میڈیا اسٹار عارف پینٹر کا نیا گانا ریلیز

کراچی: (ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر اپنی آواز کی وجہ سے شہرت پانے والے عارف حیات کا نیا آفیشل گیت ’ہو کر جدا‘ ریلیز کردیا گیا۔دور حاضر میں ٹیکنالوجی نے جہاں بہت سے کام آسان کر دیئے ہیں وہی ڈیجیٹل دور کے سوشل میڈیا نے بھی دنیا کو سمیٹ کے رکھ دیا ہے یہاں تک کہ اسی سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا کے کسی کونے میں چھپا فن بھی اب چھپایا نہیں جاسکتا، پاکستان میں بھی کئی سوشل میڈیا اسٹار اپنے فن کی وجہ سے ان دنوں سوشل میڈیا صارفین کی آنکھ کا تارا بنے ہوئے ہیں۔معصوم احمد شاہ کو تو سب ہی جانتے ہیں لیکن 2018ءمیں اپنی خوبصورت آواز میں گانے کی ویڈیو وائرل ہونے کی وجہ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے پینٹر عارف حیات بھی اب کسی اسٹار سے کم نہیں، پاکستان کے اس بیٹے نے جس با کمال انداز سے گیت گئے تو شائقین دنگ ہی رہ گئے۔عارف حیات کی آواز میں گائے ہوئے چند گیتوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو ویڈیوز نے نہ صرف پاکستان میں رہنے والوں کو اپنا گرویدہ بنا دیا بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں عارف پینٹر کی دھوم سنائی دینے لگی یہاں تک کہ سونو نگم بھی عارف کی ا?واز کے دیوانے ہو گئے اور انہوں نے بھی سوشل میڈیا پر عارف کی ویڈیو شیئر کرکے نہ صرف نیک خواہشات کا اظہار کیا بلکہ اسے اسٹار بھی قرار دیا۔عارف حیات نے اپنی مقبولیت کے بعد کئی شو میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا تاہم اب ا±ن کا اپنا ایک اور گیت ’ ہو کر جدا‘ ریلیز کردیا گیا ہے۔ جس کی دھن، بول اورپروڈیوسر کے فرائض صوفیہ نظیر نے انجام دیئے ہیں۔ جب کہ محبت کی داستان پر مبنی چار منٹ 18 سیکنڈ کی اس گانے کی ویڈیو کو بیرون ملک میں پر فضا مقام پر فلمایا گیا ہے۔ ویڈیو میں عارف انتہائی خوبصورت انداز کے ساتھ گانا گاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

 

آتے ہیں غیب سے مضامین خیال میں: صمصام علی بخاری نے ن لیگ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور:(ویب ڈیسک) :وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام علی بخاری کا کہنا ہے کہ آتے ہیں غیب سے مضامین خیال میں پیپلز پارٹی دوسروں کی بجائے اپنے قائدین کی فکر کریں سنسنی خیز بیانات کا مقصد اپنے کیسز سے توجہ ہٹانا ہے پہلی مرتبہ” دونوں بڑے” کر پشن کیسز میں جیل میں ہیںآخری کرپٹ پر ہاتھ ڈالنے تک یہ سلسلہ نہیں رکے گاعمران خان ملک کو صاف اور شفاف نظام دینا چاہتے ہیںاقتدار کی باریوں نے جمہوری سسٹم سے عوام کا اعتماد ختم کر دیاتحریک انصاف عوامی جدوجہد سے اقتدار میں آئی ہے نپیپلز پارٹی نے نواز لیگ کی بیعت کر کے سیاسی مستقبل تاریک کر لیا ستم ظریفی دیکھئے پیپلز پارٹی رانا ثناء اللہ کا دفاع کر رہی ہے نواز لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں ایک دوسرے کیلئے بوجھ ہیںکل تک ایک دوسرے کو چور کہنے والے کیوں اکٹھے ہوئے؟حکومت کسی دباو¿ میں نہیں آئے گی، احتساب جاری رکھیں گے

جگنی کو گئے 40برس بیت گئے

لاہور:(ویب ڈیسک) چمٹے کی منفرد دھنوں اور بے مثال آواز کے جادو سے مداھوں کو محسور کرنے والے صدی کے عظیم لوک گلوکار عالم لوہار کو مداحوں سے بچھڑے چالیس برس بیت گئے۔سماعتوں پر وجد طاری کردینے والے عالم لوہار نے زندگی کے ابتدائی ایام میں دنیائے موسیقی میں قدم رکھا اور اپنے دور کے تھیٹرز میں گیت گا کر شہرت کی بلندی پر پہنچ گئے۔’ہیر وارث شاہ‘ نے عالم لوہار کو شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ انہوں نے ہیر وارث شاہ کو موسیقی کی 30 سے زائد اصناف میں گا کر ایسا ریکارڈ بنایا جو کہ آج بھی پنجاب کی مٹی میں خوشبو کی مانند رچا بسا ہے۔عالم لوہار نے کئی منفرد نغمے تخلیق کئے جن میں ویر میریا جگنی، اے دھرتی پنج دریاں دی، واجاں ماریاں، دل والا دکھڑا، موڈا مار کے ہلا گئی، جس دن میرا ویاہ ہو وے گا، قصّہ سوہنی ماہیوال اور دیگر بے شمار گانے شامل ہیں۔انہوں نے چمٹے کو بطور میوزک انسٹرومنٹ استعمال کیا اور دنیا کو ایک نئے ساز سے متعارف کرایا۔ پنجاب کے اس لوک گلوکار کو چمٹا بجانے میں کمال کا فن حاصل تھا۔عالم لوہار کو فنی خدمات کے صلے میں تمغہ حسن کارکردگی سمیت متعدد ایوارڈز اور اعزازات سے نوازا گیا۔ان کا انتقال 3 جولائی 1979 کو ایک ٹریفک حادثے میں ہوا لیکن عالم لوہار کے گائے ہوئے پنجابی گیت آج بھی اہل ذوق کے کانوں میں رس گھولتے ہیں۔پنجاب کی شان اس گلوکار کے بیٹے عارف لوہار آج بھی اپنے والد کے فن کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

میں بھی یونس کیخلاف سازش میں شامل تھا: شاہد آفریدی کا اعتراف

کراچی (این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راونڈر بوم بوم آفریدی نے اعتراف کیا ہے کہ یونس خان سے سب کو مسائل تھے اور ان کے خلاف سازش میں وہ بھی شامل تھے۔گزشتہ دنوں سعید اجمل نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے 2009 کی چیمپیئنز ٹرافی کے دوران اس وقت کے کپتان یونس خان کے خلاف ٹیم میں گروپنگ کا انکشاف کیا تھا جس پر شاہد آفریدی نے کہا کہ میں یہ تمام چیزیں اپنی کتاب میں لکھ چکا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں بھی یونس خان کیخلاف سازش کا حصہ تھا، میں اس وقت وائس کپتان تھا اور ہمیں بلایا گیا تھا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے اپنی کتاب میں اس لڑکے کا نام نہیں لکھا کیونکہ ہم سب نے حلف اٹھایا تھاجس پر اینکر نے محمد یوسف کا نام لیا تو انہوں نے کہا کہ میں کسی کا نام نہیں لوں گا مگر ہاں کچھ لوگوں نے حلف کی خلاف ورزی کی تھی۔بوم بوم نے کہا کہ یونس خان سے سب کو مسائل تھے، ہم جب چیئرمین اعجاز بٹ کے پاس گئے تو سب نے اپنی اپنی شکایتیں کیں۔

40 ہزار والے پرائز بانڈ ختم

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی اینڈ پلان 2019ئ کی منظوری دے دی، وفاقی حکومت کا پروڈکشن آرڈر قوانین میں ترمیم کا فیصلہ، وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکہ سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں صرف سفارتخانے میں قیام کروں گا،کرپشن میں ملوث ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہونے چاہئیں، ارکان اسمبلی پروڈکشن آرڈر کا غلط فائدہ اٹھاتے ہیں، اس لئے ہم ترمیم کریں گے۔منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی کابینہ نے حج پالیسی اینڈ پلان 2019کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں وفاقی حکومت نے پروڈکشن آرڈر قوانین میں ترمیم کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر قانون میں ترمیم کی جائے، وزیراعظم عمران خان کی اس تجویز پر کابینہ نے بھی اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن میں ملوث ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہونے چاہئیں، ارکان اسمبلی پروڈکشن آرڈر کا غلط فائدہ اٹھاتے ہیں، اس لئے ہم ترمیم کریں گے جبکہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کے مجرموں کو جیلوں میں بھی سیاسی قیدی کا پروٹوکول نہ دیا جائے۔وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ (ن) لیگی رکن اسمبلی رانا ثنا اللہ کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں، ان کی گرفتاری سیاسی نہیں بلکہ قانونی معاملہ ہے۔منگل کو وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ٹیکسی ایمنسٹی سکیم کے تحت بے نامی جائیدادوں کی ضبطگی رات 12 کے بعد سے شروع ہوگی۔وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد کا نیا ماسٹر پلان ایک ماہ میں بنانے کی ہدایت کی جبکہ سی ڈی اے کی کارکردگی پر حکام کی سرزنش بھی کی اور کہا کہ کیا دنیا میں ایسا کوئی ادارہ ہے جو زمینیں بیچ کر عملے کو تنخواہیں ادا کرے؟وزیراعظم نے خصوصی ہدایات جاری کیں کہ ملکی ہوائی اڈوں پر جنگی بنیادوں پر سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ ائیرپورٹس پر تارکین وطن کیساتھ عزت واحترام سے پیش آیا جائے۔ ائیر پورٹ پر متعین عملے کے رویے میں تبدیلی لائی جائے، ، اس پر سمجھوتہ نہیں کروں گا۔عمران خان نے واضح کیا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے، ان کی گرفتاری سیاسی نہیں بلکہ قانونی معاملہ ہے، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔اجلاس میں وفاقی کابینہ نے حج پالیسی اینڈ پلان 2019کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں وفاقی حکومت نے پروڈکشن آرڈر قوانین میں ترمیم کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر قانون میں ترمیم کی جائے، وزیراعظم عمران خان کی اس تجویز پر کابینہ نے بھی اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن میں ملوث ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہونے چاہئیں، ارکان اسمبلی پروڈکشن آرڈر کا غلط فائدہ اٹھاتے ہیں، اس لئے ہم ترمیم کریں گے جبکہ منی لانڈرنگ اور کرپشن کے مجرموں کو جیلوں میں بھی سیاسی قیدی کا پروٹوکول نہ دیا جائے۔وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکہ سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیا۔وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں امریکہ میں صرف سفارتخانے میں قیام کروں گا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کالا دھن سفید کرنے کے لیے 40 ہزار کے بانڈ کو ختم کیا جارہا ہے، بانڈ کے ساتھ جن سیاست دانوں کا عشق تھا وہ بھی دم توڑے گا۔تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کالا دھن سفید کرنے کے لیے 40 ہزار کے بانڈ کو ختم کیا جارہا ہے، کہیں بھی بانڈ نکلتا تھا تو گھوم گھام کر اپوزیشن کے نام نکلتا تھا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کو آئے 10 ماہ ہوئے ہیں اپوزیشن نے کون سے میڈل جیتے ہیں، عابد شیر علی بھی نواز شریف کی شان میں قصیدے پڑھ چکے ہیں، میاں صاحب 71 سال میں ایسا لیڈر نہیں جو آپ کا علاج کرسکے، عمران خان کے الفاظ آپ گولی سمجھ کر اپنے سینے پر لے لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل کی نجکاری نہیں کی جائے گی، پاکستان اسٹیل چلانے کے لیے انٹرنیشنل سرمایہ کار آئیں گے، وزیراعظم نے پاکستان اسٹیل پر ای سی سی کے فیصلے کی توثیق کی ہے، پاکستان اسٹیل چلے گی تو معیشت کا پہیہ چلے گا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کا وڑن اوورسیز پاکستانیوں کو پارٹنر شپ میں لانا ہے، ہرحال میں اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے، وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بائیو میٹرک کی آسان شرائط کی ہدایت کی، عمران خان نے گورنر اسٹیٹ بینک سے کہا کہ بائیومیٹرک کا دوسرا طریقہ ڈھونڈیں۔معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے ہدایات دی ہیں قانون کا یکساں اطلاق ہونا چاہئے، مجرموں کی دل کی دھڑکن ٹھیک رکھنے کے لیے 21 ڈاکٹرز موجود ہیں، ایک بیمار کے لیے 100 انار ہیں مگر وہ پھر بھی راضی نہیں ہیں، حکومت کو نواز شریف کی صحت کا بہت خیال ہے۔انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا سے ویزوں کے طریقہ کار کی کابینہ نے منظوری دی ہے، شمالی کوریا کے ساتھ ورک ویزہ کی منطوری دی گئی۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سی ڈی اے کا پہلا قانون 1960 میں بنا، وزیراعظم نے ہدایت کی سی ڈی اے نیا ماسٹر پلان بنائے، پینے کا صاف پانی پاکستان کی سب سے اہم ضرورت ہے، گرین بیلٹ پر قبضہ ہے، سی ڈی اے اس پر ایکشن لے، کوئی نئی قانون سازی کی ضرورت ہے تو کابینہ میں لایا جائے، سی ڈی اے مین ٹیننس نہیں کرسکتا، سی ڈی اے کو بلڈنگ کنسٹرکشن، نیو ہاسنگ کی طرف جانا چاہئے، سی ڈی اے کے اسپیشل آڈٹ کا فیصلہ کیا گا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آبادمیں 12 ہزار گھروں کی ضرورت کو فوری پورا کیا جائے گا، ہمارے ہاں بڑا مسئلہ بیروزگاری ہے، ہمارا نوجوان ڈگریاں لے کر گھوم رہا ہے نوکریاں نہیں ہیں، یوتھ امپلائی منٹ آرگنائزیشن اتھارٹی بنائی گئی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ نے 13 نکاتی ایجنڈے پر تفصیل سے غور کیا اور اہم فیصلوں کی منظوری دی۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ نے حج پالیسی 2019 کی منظوری دے دی ہے جسے عوامی مفاد کے لیے بنایا گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے حاجیوں کی سہولیات کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ ہمارا مقصد اس حج کو اسکینڈل فری حج بنانا ہے اسی لیے دیانتدار وزیر کا انتخاب کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پہلی حج فلائٹ کا افتتاح جمعہ کو کریں گے جو اسلام آباد سے روانہ ہو گی۔پروڈکشن آرڈرز سے متعلق بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بدقسمتی سے جو لوگ منی لانڈرنگ اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں وہ پروڈکشن آرڈر لے لیتے ہیں جبکہ منی لانڈرنگ میں ملوث لوگ جیلوں میں اے کلاس لیتے ہیں۔ پروڈکشن آرڈر پر آنے والے لوگوں کی بجٹ اجلاس میں صفر کارکردگی تھی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے پروڈکشن آرڈر کے حوالے سے ترجیحات طے کرنے اور اس کے قانون کو صوبائی حکومتوں سے مل کر تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ ہماری حکومت عوامی مفاد کے لیے اقدامات کر رہی ہے اسی لیے زبیر گیلانی کو سرمایہ کاری بورڈ کا چیئرمین تعینات کیا گیا اور شمالی کوریا کے ساتھ ویزوں کے حوالے سے منصوبے کی منظوری دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے سی ڈی اے کو اسلام آباد کا نیا ماسٹر پلان تیار کرنے کی ہدایت کی اور اجلاس میں سی ڈی اے کے خصوصی آڈٹ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شاہ جہاں مزار کو ایم ڈی نجکاری بورڈ تعینات کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ 40 ہزار کا پرائز بانڈ لینے والے کو رجسٹریشن کرانا ہو گی۔اسٹیل مل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری نہیں کی جا رہی ہے تاہم اسے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے چلایا جائے گا، سابقہ ادوار کی ناقص پالیسیوں سے پاکستان اسٹیل ملز جیسے ادارے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ بزرگوں کی سہولت کے لیے سینئر سٹیزن کونسل قائم کی جا رہی ہے جبکہ سرمایہ کاری کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کو پارٹنر شپ میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو طرح طرح سے بے وقوف بنایا جاتا رہا ہے اور ہمیشہ دوسروں کی ذات داغدار بنانے والے آج خود داغدار ہو گئے ہیں اب جب رانا ثنا اللہ کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے تو اسے سیاسی انتقام دیا جا رہا ہے۔

”روڈ ٹو مکہ“ پاکستان عازمین کی امیگریشن‘ چیکنگ یہیں ہو گی: شاہ محمود

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ملائشیا، انڈونیشیا اور تیونس کی طرح پاکستان کو خصوصی سہولت پروگرام ”روڈ ٹو مکہ“میں شامل کرنے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی حکومت کے مشکور ہیں۔ ایک بیان میں مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران، پاکستان کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت پاکستانی حجاج کی کسٹم چیکنگ اور امیگریشن پاکستان میں ہوگی اور سعودی ایئرپورٹس پر عازمینِ حج کو انتظار کی زحمت نہیں اٹھانا پڑے گا۔ انہوںنے کہاکہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت امسال دولاکھ پچیس ہزار حجاج کرام مستفید ہونگے ،روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد ایئر پورٹ پر خصوصی کاو¿نٹرز کی تنصیب مکمل ہو چکی ہے۔انہوںنے کہاکہ واضح رہے کہ حج 2019 کیلئے فضائی آپریشن 4 جولائی سے شروع ہو جائے گا۔

فٹبال کی دنیا کےسب سے طویل ترین دورانیے کا میچ

فرانس :(ویب ڈیسک) فٹبال کی دنیا کا سب سے طویل ترین دورانیے کا میچ کھیلے جانے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا گیا ہے،یہ میچ چار دن تک جاری رہااور اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پاکستانی خواتین فٹبالرابیحہ حیدراور ہاجرہ خان بھی شریک ہوئیں یہ تاریخ فرانس کے شہر لیون میں رقم کی گئی ہے۔ اس طویل ترین دورانیے کے میچ میں 67 ممالک سے لگ بھگ ساڑھےتین ہزار خواتین فٹبالرز نے شرکت کی۔چارروزہ میچ میں پاکستانی قومی ٹیم کی فٹبالرز ابیحہ حیدر اورکپتان ہاجرہ خان نے پاکستان کی نمائندگی کی۔حاجرہ خان دنیا کے سب سے کم اونچائی پر کھیلے گئے ریکارڈ سازفٹبال میچ میں بھی شریک ہوئیں تھی جبکہ ابیحہ حیدر کوپہلی بار اس قسم کے ایونٹ کا حصہ بننے کا موقع ملا۔ ابیحہ سمیت دس فٹبالرز کو فیفا نے اسپانسر کیا تھا۔پاکستان فٹبال ٹیم کی کپتان ہاجرہ خان نے اس ریکارڈ ساز میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور چھ گول کرنے میں کامیاب رہیں۔اس اہم میچ میں ابیحہ اورہاجرہ کے کھیل کو خوب سراہا گیا، ابیحہ بھارت اورپاکستان کی مشترکہ ٹیم میں شامل تھیں جس میں چار بھارتی کھلاڑی اور ایک پاکستانی نڑاد امریکی فٹبالرکو بھی شامل کیا گیا تھا۔

وکی پیڈیا کا سوشل میڈیا کےخلاف ہڑتال کا اعلان

اسلام آباد(آن لائن)انٹرنیٹ پر معلومات کی ویب سائٹ وکی پیڈیا کے شریک بانی ڈاکٹر لارے سنگر نے کہا ہے کہ ہماری طرف سے دو دن کے لیے سماجی رابطوں والی ویب سائٹس کا استعمال نہیں کیا جائے گا اور عوام کو بھی چاہیے اس ہڑتال میں بھرپور حصہ لیں۔انہوں نے کہا ہے کہ چار اور پانچ جوالائی کو 48 گھنٹوں کیلیے سوشل میڈیا کا استعمال ترک کے کمپنیوں کو اس بات کا احساس دلانا چاہیے کہ صارفین کی ذاتی معلومات کا استعمال کم کریں۔جو لوگ اس ہڑتال میں حصہ لیں گے وہ دو تک فیس بک اور ٹوئٹر سمیت سماجی رابطوں کی دیگر ویب سائٹس استعمال نہیں کریں گے۔وکی پیڈیا کے شریک بانی نے ایک بلاگ میں لکھا ہے کہ ہم اجتماعیت کا مظاہرہ کر کے کمپنیوں کو یہ بتائیں گے کہ پروپیگنڈہ ختم کریں اور ہمیں اپنی معلومات پر اختیارات دیں۔انہوں نے لکھا کہ جتنے زیادہ لوگ اس ہڑتال میں شامل ہوں گے تحریک اتنی ہی زیادہ مو¿ثر ثابت ہوگی۔ ڈاکٹر لارے سنگر نے امید ظاہر کی کہ ہڑتال سے کمپنیاں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوجائیں گے۔سوشل میڈیا ویب سائٹ کیخلاف ہڑتال کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ ’ڈیجیٹل آزادی‘ کے نام سے ایک مسودہ منظور کرایا جائے جس کا مقصد بولنے کی آزادی اور معلومات کی حفاظت ممکن بنانا ہے۔

بجٹ اور ہڑتالوں سے توجہ ہٹانے کیلئے رانا ثناءاللہ کو گرفتار کیا گیا : شہباز شریف

لاہور (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے ظالمانہ بجٹ اور اس کے خلاف ہڑتالوں سے توجہ ہٹانے کےلئے رانا ثنا اللہ خان کی گرفتاری کرائی ، اگر اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے غربت اور مہنگائی ختم کر سکتے تو ہم سب جیل جانے کےلئے تیار ہیں ،قوم خدا سے دعا کرے کہ عمران نیازی کو عقل دے ورنہ یہ پاکستان کا کچھ نہیں چھوڑے گا اور ہم ہاتھ ملتے رہ جائیں گے ، میثاق معیشت اور میثاق جمہوریت کسی پارٹی کےلئے نہیں بلکہ 22کروڑ عوام کےلئے ہے ، بطور صدر جہاں میرے جلسوں کا شیڈول بنے گا میں وہاں خطاب کرنے جا?ں گا، وزیر اعظم سے ملاقات کرنے والے اراکین اسمبلی کے معاملے پر کمیٹی بنے گی اور انہیں نوٹسز جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر رانا ثنا اللہ خان کی گرفتاری کےخلاف بلائے گئے ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں شاہد خاقان عباسی ، احسن اقبال، رانا تنویر حسین ، مریم اورنگزیب ، عطائ اللہ تارڑ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اجلاس میں رانا ثنا اللہ کی گرفتاری کی شدید مذمت او ران کے اہل خانہ سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس کے خلاف بھرپور قانونی چارہ جوئی کی جائے گی اور حکومت کے ہر طرح کے ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں مہنگائی ، اپوزیشن کی رہبر کمیٹی اور آئندہ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری زیادتی ، ظلم او رجبر ہے۔ رانا ثنا اللہ دس سال منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کراتے رہے اور ان کے خلاف باقاعدہ آپریشن کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی بد ترین اوچھے ہتھکنڈوں پر تل گئے ہیں ،رانا ثنا اللہ پر ہیروئن فروشی کاجھوٹا الزام لگایا گیا ہے۔ بتائیں یہ کس نے مخبری کی کہ رانا ثنا اللہ کی گاڑی میں 15کلو منشیات ہے ، اس کا مخبر خود عمران خان ہے۔ اندازہ کر لیں کہ پی ٹی آئی اور عمران نیازی پریشانی میں کیسے کیسے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔ گیارہ میں معیشت کو تباہ کر دیا ہے ، متحدہ اپوزیشن نے بجٹ پر بحث کے دوران اسے غریب ، عوام ، کسان ، طالبعلم، مریض دشمن بجٹ قرار دیا ،آج پورے ملک میں اس کے خلاف ہڑتالیں ہو رہی ہیں،کیا عوام کو ہم نے اکسایا ہے ، آج عوام کے لئے ایک وقت کی روٹی کھانا دو بھر ہو گیا ہے۔ عوام دشمن بجٹ اورہڑتالوں سے توجہ ہٹانے کےلئے رانا ثنا اللہ کے خلاف مذموم کارروائی کی گئی ،عمران نیازی اداروں کو بدنام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم مہنگائی ، بد حالی کا شکار ہے ، ہم غریب عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ، ہم غریب کی آواز بنیں گے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی ایسے ہتھکنڈے دیکھے ہیں ، ہم نے مشرف کے دور کوبھی بھگتا ہے ،ہم جیلوں میں آتے جاتے رہے اور آج پھر مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں ، یہ ہمارے لئے پہلا موقع نہیں ہے۔ اگر آ پ یہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے ہماری آواز کو دبایا جا سکتا ہے تو یہ آپ کی بہت بڑی غلط فہمی ہے ، ہمار ے حوصلے پسنت نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جو تین مرتبہ اس ملک کے وزیر اعظم بنے ،جنہوں نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا ، سی پیک دیا ، ملک سے اندھیرے ختم کئے آج انہیں معالج سے ملنے نہیں دیا جارہا ، ان کی ادویات اور پرہیز ی کھانا بند کر دیا گیا ہے ہم یہ ظلم سہہ لیں گے ، عمران نیازی نے ذاتی طو رپر یہ ہدایات جاری کی ہیں کہ نواز شریف تک ڈاکٹرز کو رسائی نہ دی جائے ،انہیں ادویات او پرہیز ی کھانا نہ دیا جائے ، یہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، ہم اپنا فرض ادا کرینگے اور کسی صورت نہیں جھکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مجھے مجبور کرتے ہیں کہ میں ان کاجواب دوں۔ میں ذمہ داری سے بلا خوف تردید کہتا ہوں کہ میںپاکستان کی 71سالہ تاریخ میں عمران نیازی جیسا جھوٹا ، دروغ کرنے والا او رغلط بیانی کرنےو والا وزیر اعظم نہیں دیکھا اور میں یہ ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں ،آپ سیاست میں زہر گھول رہے ہیں۔آپ کی بہن محترمہ علیمہ صاحبہ پاکستان سے باہر پیسہ لے کر گئیں او رمحلات خریدا ،آپ اپنے گریبان میں جھانکیں۔ آپ کا اپر چیمبر خالی ہے۔ ہم پیچھے نہیںہٹیں گے اور عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کےلئے دو شیر جوانوں شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کو نامزد کردیا ہے اور وہاں ساری تفصیلات طے ہوں گی۔انہوںنے کہا کہ 92ئ کا ورلڈ کپ آپ نے نہیں پوری ٹیم نے جیتا تھا لیکن آپ اتنے انا پرست ہیں کہ آپ نے 11آدمیوں کو اس کا کریڈٹ نہیں دیا ،آپ نے اس ملک کو کیا سنوارنا ہے۔ ہم آپ کے فسطائی ہتھکنڈظں سے ڈر جائیں گے تو یہ آپ کی بھول ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ڈسپلن کامجھ سمیت ہر شخص پابند ہے ،ہمارے رہبر نواز شریف ہیں اور ہم پارٹی میں مشاورت کرتے ہیں۔ میں نے میثاق معیشت کے حوالے سے سپیکر کے جواب میں بطور سیاستدان جواب دیا تھا۔ انہوںنے پارٹی کے اراکین اسمبلی کی عمران خان سے ملاقات کے سوال کے جواب میں کہا کہا کہ یہ ہے نیا پاکستان۔ انہوں نے اپنے دور میں فاروڑ بلاک کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اراکین نے خود اپنی مرضی سے گروپ بنایا تھا ،ہم نے انہیں کوئی وزارت اور مشیر کا عہدہ یا رشوت نہیں دی تھی ،وہ پرانے مسلم لیگی تھے اور انہوںنے کہا کہ ہم بغیر کسی لالچ کے آپ کے ساتھ آئیں گے۔ میںنے اس حوالے سے کمیٹی بنانے او راراکین کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی ہے کہ تمام اراکین کمیٹی کے سامنے پیش ہوں او ربتائیں کہ انہیں وزیر اعظم سے ملاقات کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہارس ٹریڈنگ کے چمپئن بن گئے ہیں اس سے پہلے وہ یوٹرن اور غلط بیانی کے چمپئن تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں پوری قوم کو متنبہ کر رہا ہوں کہ عمران نیازی نے گیارہ ماہ میں معیشت کا ستیا نس کردیا ہے ،اس کے حق میں دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اسے عقل دے ورنہ یہ پاکستان کا کچھ نہیں چھوڑے گا اور ہم ہاتھ ملتے رہ جائیںگے ، عمران نیازی پاکستان کے اندر عذاب بن چکا ہے۔ہوش کے ناخن لیں۔ میری عمران خان سے کوئی ذاتی جاگیر کی لڑائی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے شوکت خانم بنایا تو اس کے لئے زمین سرکاری تھی اور چندے کے پیسے سے اسکی تعمیر ہوئی ،چندہ کرنے والے بورڈ میں علیمہ خان بھی شامل تھیں ، حکومت پاکستان نے فنڈز دئیے۔میرے والد مرحوم نے اپنے بھائیوں سے مل کر اتفاق ہسپتال او رپھر شریف کمپلیکس بنایا ، اس کے لئے ایک انچ سرکاری زمین لی گئی اور نہ زکوة کا پیسہ اکٹھا کیا گیا۔ عمران خان اپنے گریبان میں جھانکو۔ تم الزامات لگا کر پاکستان کی تباہی کرنے پر تلے ہوئے ہیں ،قوم تمہارا احتساب کر ےگی۔انہوں نے جلسوں کے حوالے سے کہا کہ بطور پارٹی صدر جہاں میرے خطاب کا پروگرام طے کیا جائے گا میں خطاب کے لئے جا?ں گا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری ریاستی دہشتگردی کا واقعہ ہے۔ سوا تین بجے رانا ثنا اللہ راوی ٹول پلازہ پار کرتے ہیں اور راوی کے پل کے پار اے این ایف کے اہلکار کھڑے ہوتے ہیں جن سے تلخی ہوتی ہے اور دواہلکار ساتھ بیٹھ جاتے ہیں اور کوئی برآمدگی نہیں ہوتی اور ان کی گاڑی کو تھانے لے آتے ہیں، اس وران کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ رات گئے بتاتے ہیں کہ آپ سے برآمدگی کی گئی ہے یہ تاریخ مین انوکھی داستان درج ہوئی ہے۔ پہلے اکیس کلو گرام منشیا ت تھی جو باہر آئی تو 15کلو ہو گئی ،اس کہانی پر کوئی یقین نہیں کرتا۔ رانا ثنا اللہ کے بد ترین مخالف بھی ان کے خلاف اس طرح کا کوئی الزام نہیں لگاتے ، اسے عقل او رمنطق قبول نہیں کرتی۔ کیا فیصل آباد سے لاہور سمگلنگ ہوتی ہے۔ حکومت نے ملک کو جس نہج پر پہنچ دیا ہے ،معیشت کو جس طرح تباہ کیا ،غریب کی زندگی کو مشکل کیا اس سے توجہ ہٹانے کے لئے یہ ہتھکنڈا استعمال کیا گیا ، آمریت کے بد ترین دور میں بھی سیاستدانوں پر منشیات کے پرچے نہیں بنائے گئے اور یہ انوکھی روایت عمران نیازی کے حصے میں آئی ہے۔ حکومت اس حد تک ناکام ہو چکی ہے کہ عوام اوراپوزیشن کی آواز اوچھے ہتھکنڈوں سے دبانے پر مجبور ہے۔