Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی
    • پاکستان ویمنز نے نیدرلینڈز کے خلاف جیت کے ساتھ ورلڈ کپ مہم ختم کی
    • اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ
    • معاہدے کے بعد جنوبی لبنان پر اسرائیلی ڈرون حملہ
    • جے ڈی وینس: ایران اختلافات پر امریکہ سے رابطہ کر سکتا ہے
    • سابق انگلش بولر لیام پلنکٹ نے پروفیشنل بیس بال میں ڈیبیو کر لیا
    • ایران کا کہنا ہے ٹرمپ نے جنگ بندی یا مذاکرات کے لیے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی
    • آئی آر جی سی کا خطے میں امریکی فوجی ٹھکانوں پر حملوں کا دعویٰ
    • امریکی سینٹکام کے مطابق طیاروں نے ایران کے میزائل اور ڈرون ذخیرہ مراکز کو نشانہ بنایا
    • گھانا کے روحانی پیشوا نانا کواکو بونسام کی پیشگوئی: پرتگال اور رونالڈو ورلڈ کپ جیتیں گا
    • یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت
    • ایرانی ڈرون حملہ ’احمقانہ اقدام‘ اور جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے: ٹرمپ
    • قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کافی کیفے کھولنے کی تیاریاں
    • ٹرمپ کے سابق مشیر کا خفیہ معلومات کیس میں جرم کا اعتراف
    • آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی
    • وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 589 تک پہنچ گئی
    • بیجنگ کی بلند ترین عمارت سے چھوٹا طیارہ ٹکرا گیا
    • ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے
    • جنوبی فلپائن کے ساحل کے قریب 6.7 شدت کا زلزلہ
    • حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل سے لبنان سے غیر مشروط انخلا کا مطالبہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    یوکرین کا ’آپریشن اسپائیڈر ویب‘: 13 طیارے نشانہ، شواہد ویڈیوز اور سیٹلائٹ تصاویر سے واضح

    By Khabrain Newsجون 4, 2025
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     یکم جون کو یوکرین کے ڈرون حملوں کے نتیجے میں روس کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے اور سٹریٹیجک ایئر فیلڈز پر موجود 11 سے زیادہ طیارے تباہ ہو گئے یا انھیں نقصان پہنچا۔

    ان حملوں میں جن روسی طیاروں کو نشانہ بنایا گیا ان میں Tu-95 اور Tu-22M3 جیسے سٹریٹیجک نیوکلیئر بمبار طیارے شامل تھے۔

    روس کے کم از کم دو ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ ڈرون کو لانچ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے ٹریلر میں آگ لگنے کی وجہ سے آمور کے علاقے میں حملہ نہیں کیا گیا۔

    حملے کے روز یوکرین نے روس کے متعدد فضائی اڈوں پر کیے گئے ڈرون حملوں میں 40 سے زائد روسی بمبار طیاروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ نشانہ بنائے گئے ہوائی اڈوں پر 34 فیصد کروز میزائل بردار جہازوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    یوکرینی صدر ولادیمر زیلنسکی نے حملے کے بارے میں تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں 117 ڈرون استعمال کیے گئے

    ٹیلی گرام پر ان کی پوسٹ میں کہا گیا کہ ’سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ ہمارے آپریشن مراکز ان کے ایک علاقے میں روس کے ایف ایس بی (روس کی سکیورٹی سروس) کے بالکل قریب واقع تھا۔‘

    تاہم آزادانہ طور پر ابھی تک ان دعوؤں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

    ڈرون حملے سے روس کے نیوکلیئر ٹرائیڈ کو نقصان تو پہنچا لیکن یہ کوئی بہت بڑا نقصان بھی نہیں۔

    ان حملوں سے روس کی جوہری طاقت کم نہیں ہو گی اور نہ ہی اس کی یوکرین پر میزائل فائر کرنے کے لیے باقی طیاروں کی صلاحیت پر فرق پڑے گا۔

    لیکن روس کو اس طرح کے حملوں کے ممکنہ خطرے کے بارے میں اب کچھ کرنا پڑے گا اور اس کے لیے حفاظتی اقدامات کافی مہنگے ثابت ہو سکتے ہیں۔

    ایرکتسک میں بیلایا بیس کو نشانہ بنایا گیا، جس کی تصدیق روسی وزارت دفاع نے بھی کی۔

    اس ایئر فیلڈ میں اتوار کو فلمائی گئی ایک ویڈیو کے مطابق وہاں پر نہ صرف Tu-22M3 موجود تھے بلکہ شاید وہاں پر Tu-95MS اور Tu-160 بمبار طیارے بھی موجود تھے۔

    اتوار کو دور سے بنائی گئی ایک فوٹیج میں طیاروں کے پارکنگ ایریا سے دھواں اٹھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج میں Tu-160 بمبار طیارے نظر تو آ رہے ہیں تاہم اس بات کا اندازہ لگانا نا ممکن ہے کہ کس طیارے کو کتنا نقصان پہنچا۔

    پیر کے روز اوپن سورس انٹیلیجنس (او ایس آئی این ٹی) کے تجزیہ کار کرس بگرز نے سیٹلائٹ تصاویر شیئر کیں جس میں روس کے اس فضائی اڈے پر تین تباہ شدہ Tu-95 جبکہ ایک Tu-22M3 کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی تین تباہ شدہ طیارے نظر آتے ہیں، جو شاید Tu-22M3 ہیں۔

    ان سیٹلائٹ تصاویر کو کرس بگرز نے ایڈیٹ کر کے کیپشن دی ہیں لہذا ان سے صحیح صورتحال کا اندازہ لگانا ممکن نہیں۔

    روس کی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ مورمانسک میں اولینیا کے ہوائی اڈے کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ یہاں بھی مستقل طو پر Tu-22M3 بمبار طیارے موجود رہتے ہیں۔ اتوار کے روز Tu-95 بمبار طیاروں پر حملہ کرنے والے ڈرونز کی ویڈیوز آن لائن سامنے آئیں۔

    اوپن سورس انٹیلیجنس کے چینل او ایس آئی این ٹی ٹیکنیکل نے یہ فوٹیج شائع کرتے ہوئے کہا کہ یہ اولینیا کا ہوائی اڈہ ہے۔

    ایئر فیلڈز کی سیٹلائٹ تصاویر کا جائزہ لینے والے ایک اور چینل ایوی ویکٹر نے بھی تصدیق کی کہ یہ اولینیا کا ہوائی اڈہ ہے۔

    اس ریکارڈنگ کے مطابق یہاں چار طیاروں کو آگ لگی جن میں سے تین Tu-95MS جبکہ ایک An-12 تھا تاہم او ایس آئی این ٹی ٹیکنیکل کے مطابق جن طیاروں کو آگ لگی وہ چاروں Tu-95MS تھے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      معاہدے کے بعد جنوبی لبنان پر اسرائیلی ڈرون حملہ

      تازہ ترین

      تھور، گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر تباہی

      اسلام آباد، کشمیر، پشاور ،لاہور میں زلزلے کے جھٹکے شدت 5.9ریکارڈ

      یو اے ای میں ہنگامی الرٹ، شہریوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت

      آئرلینڈ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار بھارت کو شکست دے دی

      ایشیا پیسیفک پیڈل کپ: جمعہ کو پاکستان اور بھارت ہوں گےآمنے سامنے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.