تازہ تر ین

سکولوں میں طلبہ کی بوگس انٹریاں ، لاکھوں بچے پرائمری کے بعد مزدوری کرنے لگے

لاہور (مہران اجمل خان سے) محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے اپنے شعبہ میں بہتری کی بجائے مزید بگاڑ پر توجہ مرکوز کرلی ،سکولوں میں داخل ہونے والے لاکھوں بچے پانچویں کلاس کے بعد ہی سکولوں سے فارغ، نئی جماعتوں میں داخلوں کی بجائے مزدوری کرنے لگے، صوبائی دارلحکومت کے بیشتر سکولوں میں طلبہ کی بوگس انٹری کا بھی انکشاف ،پنجاب میں حالیہ سروے رپورٹ کے مطابق 14ملین بچے جو1لاکھ 19ہزار سرکاری و غیر سرکاری سکولوں میںداخل ہوئے تھے ان میں سے صرف 32فیصد اردو کے حروف لکھ سکتے ہیں،25فیصد بچے تعلیم کو ترک کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، 13فیصد بچے پڑھائی پر توجہ دینے سے انکاری ہیں جبکہ 63فیصد بچے سکولوں میں اساتذہ کی طرف سے تشدد کی شکایت کرتے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم نے اپنے اساتذہ کی کپیسٹی بلڈنگ پر تاحال کوئی خاطر خواہ کام نہیں کیا ہے جس کے نتیجے میں 18فیصد اساتذہ سکولوں سے مکمل طور پر غیر حاضر ، 56فیصد اساتذہ نصاب سے برائے نام واقف ہیں ۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 9فیصد سکولوں کے پرنسپل ہی غیر حاضر رہتے ہیں جبکہ 38اعشارئیہ 9فیصد اساتذہ کو تاحال کوئی تربیت فراہم نہیں کی گئی جس کے باعث بچوں کو جدید خطوط پر تعلیم کی فراہمی کی بجائے روایتی طریقہ کار سے ہی پڑھایا جا رہا ہے جبکہ 39فیصد سکولوں میں بچوں کوبنیادی حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ہاتھ تک دھونے کی سہولت بھی دستیاب نہیں ہیں ۔ رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ 54فیصد سکولوں کے اساتذہ کو بنیادی ریاضی اور دیگر مضامین سے بھی شناسائی نا ہے جس کے باعث بچوں کو بے شمار بنیادی اور ابتدائی مسائل کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ۔ صوبہ بھرمیں 180سکول ایسے ہیں جن میں بچوں کی بوگس انٹری کی جاتی ہے اور جب ان سکولوں کا وزٹ کیا جاتا ہے تو بچوں کی مطلوبہ تعداد وہاں موجود ہی نہیں ہوتی صوبائی دارلحکومت میں قائم سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہائی سکول حاجی کوٹ شاہدرہ ، گورنمنٹ پاکستان ماڈل ہائی سکول رحمانپورہ ، گورنمنٹ مسلم لیگ ہائی سکول ایمپرس روڈ ، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز ہربنس پورہ ، سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اسلام نگر شاہدرہ ، گورنمنٹ ہائی سکول آرائیاں ، شامل ہیں جہاں طلبہ کی بوگس انرولمنٹ کر کے دھوکہ دہی سے کام لیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain