تازہ تر ین

لاہوری بائیکر یمنیٰ کی انو کھی خواہش ،دنیا کی سیر موٹر سائیکل پر

لاہور (ویب ڈیسک) : سوشل میڈیا پر مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے وی لاگرز کی موٹرسائیکل پر پاکستان اور دنیا کی سیر کرنے کی ویڈیوز اور تصاویر تو وائرل ہوتی ہی رہتی ہیں لیکن حال ہی میں لاہور سے تعلق رکھنے والی ایک 23 سالہ نوجوان لڑکی نے موٹرسائیکل پر دنیا کا سفر کرنے کا ارادہ کیا۔ 23 سالہ نوجوان لڑکی یمںیٰ وڑائچ ہے جو موٹرسائیکل پر دنیا کی سیر کو نکلنے والی پاکستان کی پہلی نوجوان لڑکی ہوں گی۔یمنٰی کا کہنا ہے کہ مجھے دنیا بھر کی سیر کرنے کا پہلے سے ہی شوق تھا پھر میں نے سوشل میڈیا پر کئی لوگوں کو دیکھا جو موٹربائیک پر دنیا کی سیر کو نکل جاتے ہیں۔ تو میرے لیے یہ ایک عجیب اور حیران ک±ن چیز تھی کہ آپ بائیک پر سفر بھی کر سکتے ہیں۔یہی دیکھ کر میں نے بھی فیصلہ کیا کہ مجھے بھی بائیک پر ہی دنیا کا سفر کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بائیک پر میں نے اپنی زندگی کا پہلا سفر ایبٹ آباد اور مری کا کیا۔یہ سفر میں نے اپنی یونیورسٹی کےدوستوں کے ساتھ کیا اور ا±س وقت میرے پاس 70 سی سی موٹرسائیکل تھی۔ ایبٹ آباد اور مری کا بائیک پر سفر کرنے کے بعد یمنٰی ترکی اور دیگر ممالک کا سفر بھی بائیک پر ہی طے کرنے کا رادہ رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب میں پہلی مرتبہ یونیورسٹی اپنی بائیک پر گئی تو سب لوگ بالخصوص چوکیدار بہت حیران ہوئے اور وہ سب کو بتاتے تھے کہ میں اسکوٹی پر آتی ہوں۔جس کے بعد میں یونیورسٹی میں آہستہ آہستہ اسکوٹی والی مشہور ہو گئی۔ اس کے علاوہ یمنیٰ ٹریلز پر ٹریکنگ کے لیے کئی ایوارڈز بھی حاصل کر چکی ہیں۔ بائیک سیکھنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں یمنٰی وڑائچ نے کہاکہ میں نے 2012ء میں ہی بائیک چلانا سیکھ لی تھی، تب میرے کالج کا پہلا سال تھا۔ ابھی تک میں پاکستان کے کافی شمالی علاقہ جات اور کچھ جنوبی علاقہ جات تک بائیک پر سفر کر چکی ہوں۔حال ہی میں میں نے سوات اور کالام کا بھی اکیلے ہی سفر کیا۔ اس کے علاوہ بابوسر ٹاپ ، ناران کاغان اور چائنہ پاس تک میں بائیک پر سفر کرچکی ہوں۔ انہوں نے بتایاکہ اب تک میں نے جتنا بھی سفر کیا اپنی سوزوکی جی ٹی 110 پر کیا اس کا نام میں نے ”Sparrow” رکھا ہوا ہے۔ میں جب کہیں کا سفر کرتی ہوں تو میں اپنے اسٹیٹس پر لکھتی ہوں ” Sparrow on Sparrow”۔ یہی نہیں یمنٰی وڑائچ اب تک دو نیشنل ایوارڈز بھی جیت چکی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میں نے جنوبی علاقہ جات میں سر علی احمد طاہر کے ساتھ سفر کیا جو پاکستان ب±ک آف ریکارڈز میں ہے۔ اس کے علاوہ میں نے کالام میں کھڑکڑی جھیل کا سفر کیا وہ بھی پاکستان ب±ک آف ریکارڈز میں موجود ہے۔ میرا نام کھڑکڑی جھیل کاسفر بائیک پر طے کرنے والی پہلی خاتون بائیکر کے نام سے موجود ہے۔ یمنیٰ نے کہاکہ مستقبل میں میں بائیک پر ہی پوری دنیا گھومنے کا ارادہ رکھتی ہوں ، ہو سکتا ہےکہ اکیلے اتنا سفر طے کرنا ممکن نہ ہو تو شاید میں کسی کے ساتھ چلی جاو¿ں۔یمنیٰ کا کہنا تھا کہ میں انٹرنیشنل بائیکرز کو پوری دنیا بائیک اور اسکوٹر پر گھومتا ہوا دیکھتی ہوں لہٰذا میں بھی پورا پاکستان اور پھر دنیا کا سفر بائیک پر کرنا چاہتی ہوں اور جلد ہی اپنی اس خواہش کو پورا بھی کر لوں گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain