تازہ تر ین

بھارت نے پاک فوج پر لائن آف کنٹرول پار کرکے بھارتی فوج پر حملہ کرنے کا الزام عائد کردیا

لاہور(ویب یسک)پاکستان پر ایل او سی پار کارروائی، لاشوں کو تحویل میں لینے کا الزام بھارتی پروپیگنڈا ہے، اس طرح کا جھوٹ اورڈراما بھارت کی گمراہ کن چال ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر۔بھارت نے پاک فوج پر لائن آف کنٹرول پار کرکے بھارتی فوج پر حملہ کرنے .راولپنڈی بھارت نے پاک فوج پر لائن آف کنٹرول پار کرکے بھارتی فوج پر حملہ کرنے کا الزام عائد کردیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان پر ایل او سی پار کارروائی، لاشوں کو تحویل میں لینے کا الزام بھارتی پروپیگنڈا ہے، اس طرح کا جھوٹ اورڈراما بھارت کی گمراہ کن چال ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے پاک فوج کیخلاف کیے جانے والے جھوٹے اور گمراہ کن پراپیگنڈا پر پاک فوج کی جانب سے بھرپور ردعمل دیا گیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر اس حوالے سے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان پر ایل او سی پار کارروائی کرنے اور لاشوں کو تحویل میں لینے کا الزام بھارتی پروپیگنڈا ہے۔اس طرح کا جھوٹ اورڈراما بھارت کی گمراہ کن چال ہے۔ بھارت ایسے الزامات سے کشمیر کے مسئلے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔اس سے قبل ہفتے کے روز ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے لائن ا?ف کنٹرول پر شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے کلسٹر ٹوائے بم کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے استعمال کیے جانے والے کلسٹر بموں سے 4 سال کے بچے سمیت دو افراد شہید اور 11 شدید زخمی ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی فوج جان بوجھ کر شہری آبادی کو کلسٹر ایمونیشن سے نشانہ بنا رہی ہے۔بھارتی فوج نے 30 اور 31 جولائی کی رات نیلم ویلی پر کلسٹر ایمونیشن کا استعمال کیا۔ بھارتی فوج کنٹرول لائن پر شہری آبادی پر کلسٹر ایمونیشن استعمال کررہی ہے۔ بچوں اور خواتین پر آرٹلری کے ذریعے کلسٹر بم پھینکا گیا۔ حالانکہ کلسٹرایمونیشن معاہدے کے تحت غیرمسلح افراد کے خلاف کلسٹربموں کا استعمال ممنوع ہے۔ کلسٹر کنونشن کے تحت کلسٹر ایمونیشن کا استعمال ممنوع ہے۔کلسٹر ایمونیشن کا استعمال بھارتی جنگی جنون کا غماز ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق رواں سال بھارت نے اب تک 1824 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں اب تک 16 افراد شہید، 105 زخمی ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ کلسٹر بموں کے استعمال نے بھارتی فوج کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ عالمی برادری کو چاہئیے کہ وہ بھارت کی جانب سے کی جانے والی ان خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے بارہا امن مذاکرات کی پیشکش کے باوجود بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے جو بھارت کی ہٹ دھرمی اور امن مذاکرات میں عدم دلچسپی کا واضح ثبوت ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain