راولپنڈی (ویب ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ شہداءکے لواحقین سے اظہار تعزیت کیلئے ان کے گھر پہنچ گئے، آرمی چیف نے شہید لیفٹیننٹ جنرل راشد کریم، شہید لیفٹیننٹ کرنل وسیم حیات اورشہید سپاہی غلام رضا کے لواحقین سے ملاقات کی اور اظہار ہمدردی کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے شہید لیفٹیننٹ جنرل راشد کریم، شہید لیفٹیننٹ کرنل وسیم حیات اورشہید سپاہی غلام رضا کے گھر گئے۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے شہداءکے لواحقین سے ملاقاتیں کیں اور اظہار تعزیت کیا۔ آرمی چیف نے شہیدوں کی قربانی کوسراہا۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنا بڑی قربانی ہے۔ شہداءکے لواحقین کا احسان کبھی نہیں اتارسکتے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ شہداءکے لواحقین سے رابطے میں رہنا اوران کی فلاح کے لیے کام کرنا ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔
![](https://dailykhabrain.com.pk/wp-content/uploads/2019/08/army.jpg)