تازہ تر ین

آر ایس ایس نازی نظریے کا ہندوانہ عکس ہے، عمران خان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، کریک ڈاﺅن اور نسل کشی آر ایس ایس کے نازی نظریے کا ہندوانہ عکس ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ نسل کشی کے ذریعے کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے سوال پوچھا کہ جس طرح دنیا نے ہٹلر کے میونخ میں مظالم کو خاموشی سے دیکھ کر بھی اسے خوش کرنے کی کوشش کی تھی، کیا وہ مقبوضہ کشمیر میں بھی یہی کچھ کرے گی؟وزیراعظم نے مزید کہا کہ جس طرح ہٹلر آریاو¿ں کی نسلی برتری پر یقین رکھتا تھا اسی طرح آر ایس ایس بھی ہندو بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور مجھے خدشہ ہے کہ وہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ ذہنیت سب پہلے بھارت میں موجود مسلمانوں پر مظالم کرے گی اور آخرکار پاکستان کو ہدف بنانے کی کوشش کرے گی۔عمران خان نے آر ایس ایس کو ہٹلر کے نظریات کا ہندو عکس قرار دیا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain