تازہ تر ین

” پریانکا چوپڑا سے یہ چیز فوری واپس لی جائے “ پاکستان کے خلاف جنگ کی ٹویٹ پر شیریں مزاری نے زور دار جواب دیدیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو پاکستان کے خلاف جنگ کی حمایت کرنے کا ٹویٹر پر پیغام مہنگا پڑ گیا اور اب سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہاہے جبکہ تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے بھی یونیسیف سے ان کو دیا گیا اعزازی عہدہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیاہے۔تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس میں ہونے والی ایک تقریب میں پریانکا چوپڑا نے شرکت کی اس دوران عائشہ ملک نامی ایک خاتون نے پریانکا چوپڑا کی ماضی کی پاکستان سے جنگ کے خلاف ٹوئٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا بہت ہی کم ہوا کہ ہے کہ آپ نے امن اور انسانیت کی بات کی ہو کیوں کہ ایک پڑوسی پاکستانی ہونے کے ناطے میں جانتی ہوں کہ آپ ایک منافق ہیں۔ آپ نے ٹوئٹ کی اور اس میں اپنی ا?رمی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔عائشہ ملک نے پریانکا چوپڑا کا اصل چہرا بے نقاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ یونیسیف کی سفیر برائے امن ہیں اور پھر بھی آپ پاکستان کے خلاف ایٹمی جنگ کے خلاف اکسا رہی ہیں۔دوسری جانب شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ میں مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یونیسیف کو چاہیے کہ بھارتی افواج اور مودی کی بدقماش حکومت کی حمایت پر پریانکا چوپڑا کو فوری طور پر انہیں اعزازی سفیر کے عہدے سے سبکدوش کرے۔بصورتِ دیگر یہ اس طرح کے اہم عہدے کے ساتھ ایک مذاق ہوگا۔ یونیسیف کو اس طرح کے اہم اعزازی عہدوں کے لیے لوگوں کا انتخاب کرتے ہوئے مزید احتیاط اختیار کرنا چاہیے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain