مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک) : مسجد الحرام میں حال ہی میں ایک فرانسیسی شہری کی خود ک±شی کا واقعہ سامنے آیا جس نے سب کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ تاہم اب سعودی سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے مکہ مکرمہ الحرم سے ایک جادوگر کو گرفتار کر لیا ہے۔ سعودی سکیورٹی فورسز مسجد الحرام سے جادوگر کو گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مکہ مکرمہ سے جادوگروں کے پکڑے جانے کی اطلاعات موصول ہو چکی ہیں۔ کچھ سال قبل دو افراد کو کالا جادو کرنے پر گرفتار کیا جا چکا ہے۔ جادوگروں کی گرفتاری پر مقامی افراد نے کافی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں مکہ مکرمہ میں عشاء کی نماز کے بعد حرمِ پاک میں موجود ایک شخص نے بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔جمع? المبارک کی رات کو عشاءکی نماز کی ادائیگی کی جا چکی تھی کہ اچانک مطاف کی بالائی منزل سے ایک شخص نیچے ک±ود گیا۔ زمین پر گِرتے ہی ا±س کے جسم کی ہڈیاں اور پسلیاں ٹوٹ چکی تھیں اور حالت بہت نازک تھی۔ موقع پر موجود میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد دینے کی بعد مذکورہ شخص کو فوراً قریب واقع اجیاد اسپتال منتقل تو کر دیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدم توڑ گیا تھا۔اس شخص سے متعلق پہلے کہا گیا کہ وہ پاکستانی شہری ہے۔ لیکن بعد ازاں سعودی میڈیا نے رپورٹ دی کہ حرم پاک میں خود کشی کرنے والا شخص پاکستانی شہری نہیں بلکہ الجزائری نڑاد فرانسیسی شہری ہے۔اس کی عمر 26 سال تھی۔خود کشی کرنے والے شخص کی 5 دن بعد واپسی مقرر تھی۔ سعودی حکام کے بعد مطابق خود کشی کرنے والے شخص کی دستاویزات حاصل کر لی گئیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل گذشتہ برس خانہ کعبہ میں ایک شخص نے خود کو آگ لگانے کی کوشش بھی کی تھی جس سے متعلق خبریں آئی تھیں کہ مذکورہ شخص ذہنی مریض ہے ، مسجد الحرام میں موجود سکیورٹی اور ریسکیو حکام نے فوری طور پر اس شخص کو پکڑا اور آگ ب±جھائی جس کے بعد اس شخص کی جان بچا لی گئی تھی۔