تازہ تر ین

بھارتی آبدوزوں کا سراغ لگانے والے افسران کیلئے ملٹری اعزازات کی منظوری

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی آبدوزوں کا سراغ لگانے والے افسران کیلئے ملٹری اعزازات کی منظوری دے دی گئی، لیفٹیننٹ کمانڈر حمیر افتخار، لیفٹیننٹ کمانڈر خرم داﺅد نے دشمن بھارت کی آبدوزوں کا سراغ لگایا تھا، جبکہ دشمن کے پانیوں میں طویل مدتی آپریشن ڈپلائمنٹ پر کیپٹن ایلیا حسن کو ستارہ بسالت کی منظوری دی گئی ہے۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے افسران لیفٹیننٹ کمانڈر حمیر افتخارستارہ بسالت اورلیفٹیننٹ کمانڈر خرم داﺅد کو تمغہ بسالت تفویض کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ کمانڈر حمیر افتخار اورلیفٹیننٹ کمانڈر خرم داﺅد دونوں افسران نے دشمن بھارت کی آبدوزوں کا سراغ لگایا تھا۔اسی طرح صدر مملکت عارف علوی نے دشمن کی آبدوز کا سراغ لگانے والے پاکستان نیوی کے آفیسرز اور سیلرز کے لئے ملٹری اعزازات کی منظوری دے دی ہے۔ایلیا حسن نے اپنی آبدوزوں کو دشمن کے پانیوں میں طویل مدتی آپریشنل ڈپلائمنٹ کی۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ دفاعی کارنامے پاک بحریہ کی دفاعی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ تمغہ امتیاز(ملٹری ) تفویض کرنے کی منظوری۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران اپنی آبدوزوں کی دشمن کے پانیوں میں کامیابی سے طویل مدتی آپریشنل ڈپلائمنٹ پر کیپٹن ایلیا حسن کو ستارہ بسالت تفویض کرنے کی منظوری دی گئی۔ترجمان کے مطابق یہ کارنامے پاکستان نیوی کی اعلی صلاحیتوں کامنہ بولتا ثبوت ہیں۔ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے 3 رئیر ایڈمرل کو ہلالِ امتیاز (ملٹری)، 14 آفیسرز کو ستارہ امتیاز (ملٹری)اور 13 آفیسرز کو تمغہ امتیاز (ملٹری)،2 آفیسرز کو ستارہ بسالت ، 2 آفیسرز اور 6 جوانوں کو تمغہ بسالت تفویض کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain