اسلا م آ با د(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں متوقع نسل کشی کو روکنے کے لیے کردار ادا کرے وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ بیان آج مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر ظلم کے شکار افراد کا عالمی دن ہےانہوں نے کہا کہ دنیا مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر ظلم کےشکارافر د سےاظہاریکجہتی کر رہی ہے، ہم دنیا کی توجہ ظلم و بربریت کا شکار لاکھوں کشمیریوں کی طرف دلانا چاہتے ہیں۔وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق اور آزادی سے محروم رکھا جا رہا ہے، بھارتی فوج نے کشمیریوں کو عیدالضحیٰ سمیت مذہبی عبادات نہیں ادا کرنے دیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں متوقع نسل کشی کو روکنے کے لیے کردار ادا کرے۔
