اسلا م ا ٓ با د (ویب ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی یکطرفہ اقدامات سے پیدا ہونے والی صورت حال کے حل کے لیے اپنی حمایت کا یقین دلایا۔آرمی چیف نے دونوں ممالک کے ساتھ خصوصی اسٹریٹیجک تعلقات پر فخر کا اظہار کیا۔
