تازہ تر ین

شمالی کوریا کا کم فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائلز کا تجربہ

شمالی کوریا (ویب ڈیسک)شمالی کوریا نے ایک مرتبہ پھر پیانگ یانگ صوبے کے جنوب میں کم فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائلز کا تجربہ کیا ہے۔کم جونگ اون حکومت کی جانب سے یہ تجربات اس اعلان کے فوری بعد کئے گئے ہیں کہ وہ ستمبر کے ا?خر میں امریکہ کے ساتھ تعطل کا شکار جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔دوسری جانب جنوبی کوریا کے عسکری حکام کا کہنا ہے کہ یہ دو کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائلز کا تجربہ دارالحکومت پیانگ یانگ سے 80 کلومیٹر (50 میل) دور کاچن شہر میں کئے گئے ہیں۔جاپان کے عسکری حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئی میزائل ان کی سرزمین یا اس کے مخصوص معاشی زون تک نہیں پہنچا ہے اور نہ ہی ان کی قومی سلامتی کو کوئی خطرہ ہے۔واضح رہے دو ہفتے قبل بھی شمالی کوریا نے مشرقی ساحل پر دو مختصر فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا تھا۔بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے رواں ماہ میں کئے جانے والا یہ ساتواں میزائل تجربہ تھا۔جنوبی کوریا کے عسکری حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے پیشِ نظر یہ میزائل تجربات کئے گئے ہیں کیونکہ یہ تاثر قائم کیا جا رہا ہے کہ یہ دونوں ممالک شمالی کوریا پر حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔دوسری جانب امریکہ کے سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے شمالی کوریا کے خلاف دیئے جانے والے سخت بیان پر بھی کم جونگ یو انتظامیہ سخت برہم ہے۔شمالی کوریا کے وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے لیے مائیک پومپیو کو ” زہریلے پودے“ کے نام سے تشبیہ دی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain