لاہور:(ویب ڈیسک) تھانوں میں کیمرے والا موبائل فون لے جانے پر پابندی کے خلاف آئی جی پنجاب کو لیگل نوٹس جاری کردیا گیا ہے، لیگل نوٹس شہری رانا نعمان نے مدثر چودھری ایڈووکیٹ کے توسط سے بھیجا ہے۔ بھیجے جانے والے لیگل نوٹس میں استفسار کیا گیا ہے کہ تھانوں میں کیمرے والا موبائل فون لے جانے پر پابندی کے حوالے سے آے والی خبروں میں کتنی صداقت ہے؟مدثر چودھری ایڈووکیٹ نے اپنے مو¿کل کے توسط سے معلوم کیا ہے کہ اگرواقعتاً تھانوں میں کیمرے والا موبائل فون لے جانے میں پابندی عائد کی گئی ہے تو وہ کس قانون کے تحت لگائی گئی ہے؟آئی جی پنجاب کو بھیجے جانے والے لیگل نوٹس میں معلوم کیا گیا ہے کہ تھانوں میں کیمرے والا موبائل فون لے جانے پر پابندی کا اطلاق صرف پولیس اہلکاروں پہ کیا گیا ہے اور یا کہ اس کی زد میں عام سائلین سمیت دیگر وہ افراد بھی ا?ئیں گے جو تھانوں میں کسی بھی قسم کے کام کے لیے جائیں گے؟
