تازہ تر ین

شاہد خاقان ،مفتاح اسماعیل، شیخ عمران الحق کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع

اسلام آباد(ویب ڈیسک)احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،مفتاح اسماعیل اور شیخ عمران الحق کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کردی،عدالت نے تینوں ملزموں کو 26 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب میں ایل این جی کیس کی سماعت ہوئی، نیب کی ٹیم نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور شیخ عمران الحق کو عدالت میں پیش کیا،ملزموں کو جج محمد بشیرکی عدالت میں پیش کیاگیا،نیب نے ملزموں کے مزید14 روزہ ریمانڈ کی استدعاکی،تفتیشی افسر نے کہا کہ کراچی گیاتھا،ساراریکاڑدخود لےکر آیا ہوں،ریکارڈاورشواہد کی روشنی میں مزیدتفتیش کرناچاہتاہوں،اس دوران سابق وزیراعظم روسٹرم پر آگئے ،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کل جو چیف جسٹس نے کہا بات ساری وہی ہے ،یہ سارے سیاسی کیس ہیں ،مجھے خدشہ ہے یہ مجھ پر جعلی کیس بنا دیں گے ،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بے شک ایک ہی بار 90 دن کا ریمانڈ دے دیں ،جج محمد بشیر نے نیب کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزموں کو مزید 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا اور انہیں 26 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain