تازہ تر ین

غلط انجیکشن لگنے سے خاتون جاں بحق

کراچی:(ویب ڈیسک) شہرِ قائد کے علا قے نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غلط انجیکشن لگنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کومبینہ طورپر غلط انجیکشن نارتھ ناظم آباد بلاک سی کے شاہ میڈیکل سینٹرمیں لگایا گیا۔بتایا گیا ہے کہ ورثاء کے الزام پرخاتون کی لاش کو میڈیکل لیگل وپوسٹ مارٹم کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا ہے۔ورثاءکی جانب سے پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق خاتون پروین زوجہ انور موسیٰ کالونی کی رہائشی تھی، جسے دست کی شکایت پراسپتال لایا گیا تھا تاہم غلط انجیکشن لگنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔یاد رہے کچھ ماہ قبل کراچی میں مبینہ طور پر غلط انجیکشنز لگنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے 13 ڈی میں بچی صبا کو رات میں سانس کی تکلیف پر والد کلینک لے کرگیا جہاں اسے خود کو ڈاکٹر بتانے والے شخص نے انجیکشن لگایا تو بچی فوری انتقال کرگئی۔پولیس کا کہنا تھا کہ رات گئے چھاپے میں اتائی کو گلشن اقبال سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص عدنان کو ڈاکٹریٹ ڈگری کا بھی نہیں معلوم، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain