اسلام ا?باد: (ویب ڈیسک) ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والی بارش اور تیز ہواو¿ں نے موسم بدلنے کا سندیسہ دے دیا۔ شہر اقتدار اسلام آباد میں رات گئے ہونے والی بارش اور ڑالہ باری کے بعد موسم خوشگورا ہو گیا۔رات گئے گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش اور ڑالہ باری نے شہر بے مثل اسلام آباد کا موسم بے مثال کر دیا، ہر منظر نکھرا نکھرا سا ہے۔ جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی پر بادلوں کا سائبان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج بھی بادل برس سکتے ہیں۔سیالکوٹ شہر اور گردونواح میں گھنگھور گھٹائیں آئیں اور جم کر برسیں، تیز آندھی و بارش کے باعث موسم خ±وشگوار ہو گیا، گرمی اور حبس سے نڈھال شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔ پسرور، نارووال، وزیر آباد اور گردونواح کے علاقوں میں بھی بار ش نے خوب رنگ جمایا۔ متعدد فیڈر ٹرپ ہو گئے، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔گوجرانوالہ اور گردونواح میں آندھی کے بعد بارش ہوئی، گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ کلر سیداں اور گردونواح میں طوفانی بارش کے باعث متعدد درخت اور سائن بورڈ اکھڑ گئے۔ دوبیرن روڈ پر بجلی کی مین لائن ٹوٹ کر سڑک کے درمیان آگری، بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ ٹریفک پولیس، محکمہ جنگلات اور واپڈا کے اہلکار منظر سے غائب رہے۔میرپور آزاد کشمیر شہر اور گردونواح میں بھی تیز ہواو¿ں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، کئی علاقوں میں بجلی کا نظام متاثر ہوا، میرپور آزاد کشمیر شہر گردونواح کے درجنوں دیہات میں بجلی بند ہوگئی۔ کراچی میں موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا۔