تازہ تر ین

الیکٹرک موٹرسائیکل حادثات میں اضافے کا باعث، پولیس رپورٹ

برلن:(ویب ڈیسک) جرمنی کی ٹریفک پولیس نے الیکٹرک موٹرسائیکل کی ایجاد کو مستقبل کے لیے خوفناک قرار دیتے ہوئے حادثات کی رپورٹ جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق برلن پولیس نے موٹرسائیکل متعارف ہونے کے تین ماہ بعد رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیاہے کہ جرمنی کے دارالحکومت میں 74 حادثات ای موٹرسائیکل کی وجہ سے ہوئے۔رپورٹ کے مطابق الیکٹرک موٹرسائیکل استعمال کرنے والے قانون کی خلاف ورزی ا?سانی سے کرتے ہیں کیونکہ انہیں کاغذات نہ ہونے کی وجہ سے جرمانے کا خوف نہیں ہوگا، تین ماہ میں سی سی ٹی وی میں ریکارڈنگ کے دوران 233 ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں بھی دیکھی گئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ برلن میں ہونے والی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں سے 65 ایسے بھی رائیڈرز تھے جو نشے میں دھت ہوکر موٹرسائیکل چلا رہے تھے۔ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق تین ماہ کے دوران 16 خوفناک حادثات ہوئے جن میں ڈرائیور شدید زخمی ہوئے جبکہ 43 معمولی زخمی ہوئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موٹرسائیکل سواروں کی غلطیوں سے 27 معمولی حادثات بھی ریکارڈ کیے گئے جبکہ پولیس نے 19 گاڑیاں تحویل میں بھی لے لی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain