تازہ تر ین

بلیک ہول سے آئن اسٹائن کے نظریئے کی تصدیق ہو گئی ،طبعیات دان بھی دنگ رہ گئے

 

بوسٹن(ویب ڈیسک): حال ہی میں طبیعیات دانوں نے ایک طرح کے بلیک ہول کے مشاہدے کے بعد کہا ہے کہ اس سے ایک بار پھر آئن اسٹائن کی ذہانت درست ثابت ہوگئی ہے۔ائن اسٹائن کے عمومی نظریہ اضافیت (تھیوری آف جنرل ریلیٹیوٹی) کے مطابق، ثقلی امواج کسی تار کی طرح بجتے ہوئے تھرتھراتی ہیں اور ان میں بلیک ہول کی کمیت اور اس کی گردش (اسپن) کی تفصیلات موجود ہوسکتی ہیں۔ اب ماہرین نے عین یہی طریقہ استعمال کرتے ہوئے نظریہ اضافیت کی آزمائش b[y کی ہے۔ایم آئی ٹی میں کاولی انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹرو فزکس اینڈ اسپیس ریسرچ کے سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ بلیک ہول کی ثقلی امواج سے اس کی کمیت اور گھماو¿ یعنی اسپن کو معلوم کرنے کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔اس طرح بلیک ہول سے وابستہ بے بال تھیورم کی تصدیق بھی ہوئی ہے۔ یہ تھیورم بتاتا ہے کہ بلیک ہول کو تین خواص سے سمجھا جاسکتا ہے جن میں اول کمیت، دوم چارج، اور سوم اینگولر مومینٹم یا اسپن شامل ہیں؛ جبکہ دیگر تمام معلومات (انفارمیشن) بلیک ہول میں گم ہوجاتی ہے۔ بغیر بال کی اصطلاح سب سے پہلے جان وہیلر نے ایک انٹرویو میں استعمال کی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain