تازہ تر ین

پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 26 فیصد کمی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) تیل کی درآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 26 فیصد کمی دیکھی گئی۔پاکستان کے ادارہ شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادو شمار میں بتایا گیا کہ غذائی، پیٹرولیم اور خام مال کی درآمدات میں جولائی اور اگست کے درمیان گزشتہ سال کے اسی عرصے میں واضح کمی دیکھی گئی۔رپورٹ کے مطابق فرنس آئل، پام آئل اور ٹیکسٹائل کی آمد میں کمی کی وجہ سے جولائی اور اگست کے درمیان درآمدات کا بل 21.41 فیصد کم یعنی 7.67 ارب ڈالر رہا۔اشیا کے حوالے سے جاری ہونے والے اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ جولائی اور اگست کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 26.75 فیصد کمی ہوئی جو 1.93 ارب ڈالر رہی۔پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کی لاگت میں ابتدائی دو ماہ کے دوران 16.42 فیصد کمی آئی۔نظر ثانی کیے گئے دورانیے میں دوسری جانب لیکویفائڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی درآمدات میں بھی 8.75 فیصد کمی آئی جبکہ ایل پی جی کی درآمدات میں 39.72 فیصد اضافہ کیا گیا۔مشینری کی درآمدات میں 8.23 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کے 1.59 ارب ڈالر کے مقابلے میں 1.72 ارب ڈالر رہا جس میں سب سے زیادہ ٹیکسٹائل، ٹیلی کام اور الیکٹریکل سے متعلق مشینری کی درآمدات دیکھی گئیں۔موبائل فون کی درآمدات میں 19.4 فیصد اضافہ دیکھا گیا جو اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن کا نتیجہ تھا۔گاڑیوں کی درآمدات میں بھی منفی رجحان دیکھا گیا، جولائی اور اگست کے درمیان گاڑیوں کی درآمدات میں 41 فیصد کمی دیکھی گئی۔
برآمدات میں معمولی اضافہ
ٹیکسٹائل اور کپڑوں کی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران 2.3 فیصد اضافہ دیکھا گیا جو گزشتہ سال کے 2.215 ارب ڈالر کے مقابلے میں 2.303 ارب ڈالر رہی۔مصنوعات کے حوالے سے دیکھا گیا کہ خام کاٹن کی لاگت میں 152.33 فیصد اضافہ ہوا جبکہ کاٹن کی برآمدات میں 100 فیصد اضافہ ہوا۔کاٹن کے علاوہ دیگر اشیا کی برآمدات میں 44.96 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔نِٹ ویئر کی لاگت میں 12.84 فیصد اور تعداد میں 10.68 فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ بیڈ شیٹس وغیرہ کی لاگت میں 1.22 فیصد اور تعداد میں 20.4 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔تیار گارمنٹس کی لاگت میں 7.47 فیصد اور برآمدات میں 34.62 فیصد اضافہ دیکھا گیا تاہم تولیے کی برآمدات میں 0.2 فیصد کمی آئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain