تازہ تر ین

ملک بھر میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہو گئی،مریضوں کی تعداد میں کے پی کے سب سے آگے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)ملک بھر میں ڈینگی خطرناک صورتحال اختیار کر گیا۔ ملک بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 10 ہزار 13 ہو گئی۔قومی ادارہ برائے صحت نے ڈینگی سے متعلق صورتحال پر اپنے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے ڈینگی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے مزید 4 سو 97 کیسز سامنے آئے جبکہ پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ ایک اور مریض دم توڑ گیا۔ جس کے بعد ملک بھر میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران خیبر پختونخوا (کے پی) میں سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ جہاں 169 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ کے پی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 814 ہو گئی۔پنجاب میں بھی ڈینگی تیزی سے پھیل رہا ہے اور صوبے بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 ہزار 410 تک پہنچ گئی۔ وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 515 ہو گئی اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 101 مریض ڈینگی کا شکار ہوئے۔سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران 67 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ سندھ میں بھی مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 ہزار 268 تک پہنچ گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain