تازہ تر ین

چینی کی قیمت اچانک بڑھنے پر ممبر ایف بی آر بھی لاعلم

اسلام آباد(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ممبر نے بھی چینی کی قیمت میں اچانک اضافے پر لاعلمی کا اظہار کردیا۔مسلم لیگ (ن) کی عائشہ غوث پاشا کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں ممبر ایف بی آر نے بتایا کہ پانچ اشیا پرسیلز ٹیکس بڑھانے سے مہنگائی بڑھتی ہے، شوگر،گھی، پیٹرول، چائے اور سگریٹس پر ٹیکس بڑھایا گیا ہے۔ممبر ایف بی آر نے بتایا کہ ٹیکس بڑھنے سے چینی کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ ہوا، گھی پر 50 پیسے فی کلوکا ٹیکس لگایا گیا ہے، پیٹرول کی قیمت ڈالرکی قدر میں اضافے سے بڑھی ہے۔ممبر ایف بی آر کا کہنا تھا کہ حکومت کو چینی کی قیمت کنٹرول کرنا چاہیے تھا، چینی کی قیمت 50 روپے سے 72روپے تک پہنچنا سمجھ میں نہیں آیا، شوگر ملز کے پاس مارچ تک کا پرانا اسٹاک موجود تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain