راولپنڈی(ویب ڈیسک )ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کتا سٹار بن گیا ،اپنی پرفارمنس سے لوگوں میں مقبولیت پانے لگا۔نجی نیوز چینل کے مطابق آئی ایس پی آر کے تعاون سے بننے والے ڈرامے ”عہد وفا“میں میجر جنرل آصف غفور کا کتا ’زورو‘اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہا ہے ،ڈرامے کے آن ائیر ہوتے ہے زورو کی مقبولیت میں اضافہ ہو گیا۔یہ تھائی گولڈن نسل کا فروالا کتا ہے، انسٹاگرام پر اس کے فالوررز کی تعداد 10 ہزار سے زائد ہے۔ مئی 2019 میں اپنی عمر کے 2 سال مکمل کرنے والا زورو اس ڈرامے سے قبل بھی ایوارڈ حاصل کرچکا ہے۔
