ما سکو (ویب ڈیسک)یہ انوکھا واقعہ روس میں پیش آیا جہاں 19 سالہ لڑکی کو پیٹ میں شدید تکلیف اور طبیعت بگڑنے کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔ڈاکٹرز کے مطابق نوجوان لڑکی کو ہر کھانے کے فوراً بعد ا±لٹی ہوجاتی تھی جس کے باعث وہ کافی کمزور محسوس کرنے لگی تھی۔اسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹرز نے لڑکی کے کئی ٹیسٹ کیے جس کے بعد انہیں یہ معلوم ہوا کہ اس کے پیٹ میں شاید پتھری یا کوئی ایسی ٹھوس چیز موجود ہے جو ہضم نہیں ہوسکتی۔ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ مریضہ کی رپورٹس کے مطابق اس ٹھوس چیز نے لڑکی کے پیٹ میں تقریباً تمام جگہ کو گھیرا ہوا تھا اور اسی وجہ سے اس کے پیٹ میں شدید تکلیف تھی جب کہ اس کی آنتوں میں بھی انفیکشن پایا گیا تھا۔سرجن کی ٹیم نے تمام ٹیسٹ کے بعد جب لڑکی کا آپریشن کیا تو وہ یہ دیکھ کر حیران ہوگئے کہ اس کے پیٹ میں وہ ٹھوس چیز 2 کلو وزنی بالوں سے بنا ہوا ایک گیند نما گچھا تھا جو 20 انچ چوڑا تھا۔