تازہ تر ین

کاش چین کی طرح 500 کرپٹ لوگوں کو جیل بھیج سکوں، وزیراعظم عمران خان

بیجنگ(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین نے 400 کرپٹ وزراءکو جیل بھیجا کاش میں بھی چین کی تقلید کرتے ہوئے 500 کرپٹ لوگوں کو جیل بھیج سکوں۔بیجنگ میں عالمی تجارت کے فروغ کے لیے قائم چینی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کو ملک کی ترقی میں رکاوٹ کا باعث قرار دیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں سیکھنے کی ضرورت ہے کہ چین نے لوگوں کو غربت سے کیسے نکالا ہے، پہلے چین نے پاکستان سے سیکھا اب پاکستان چین سے سیکھے گا۔انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کرپشن کے خلاف کڑی مہم چلا رہے ہیں اوریہ اسی کا نتیجہ ہے کہ چین نے کرپشن میں ملوث 400 وزراءکو جیل میں بھیجا، کاش میں بھی چینی صدر کی تقلید کرتے ہوئے 500 کرپٹ لوگوں کو جیل بھیج سکوں کیونکہ ملک میں سرمایہ کاری نہ آنے کی سب سے بڑی وجہ کرپشن ہے۔چین میں کرپشن کیخلاف سخت مہم کو سراہتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چین نے کرپشن کے خلاف کامیابی حاصل کی اور اب چین دنیا میں تیز ترین ترقی کرنے والا ملک ہے، یہ آئندہ دہائی میں دیگر ممالک کو پیچھے چھوڑ دے گا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں چین کی طرف سے 70 کروڑ افراد کو غربت سے نکالنے پر بہت متاثر ہوں، چین نے برآمدات کے لیے خصوصی زونز بنائے اور وہاں سب میرٹ پر کام کرتے ہیں، پاکستان چین کے اس اقدام سے بہت کچھ سیکھتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہم نے سرمایہ کاروں کے پاکستان آنے کے لیے اقدامات کو آسان بنایا اور ہماری حکومت تاجروں کو کاروبار اورپیسہ کمانے میں سہولت دے رہی ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں میں کئی وزارتوں کے عمل دخل کی وجہ سے سی پیک اتھارٹی بھی بنائی گئی اس کے علاوہ گوادر اسمارٹ پورٹ سٹی منصوبے کو بہتر بنایا گیا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں بہت اسٹریٹجک مقام پر واقع ہے اور پاکستان دنیا کا آٹھواں ملک ہے جس نے بزنس کو آسان بنایا، 60 فیصد پاکستانی 30 برس کی عمر سے کم ہیں جو متحرک لیبر فورس بن سکتی ہے، ہم چاہتے ہیں مزید چینی سرمایہ کار پاکستان میں آکر کام کریں کیونکہ یہاں کاٹن ،آئی ٹی، فوڈ پراسیسنگ شعبے میں چین کے لیے اچھے مواقع ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان ہاو¿سنگ شعبے اور تیل کی صنعت، کوئلہ اور سونے کی صنعت میں بھی چین کی سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے۔اس کے علاوہ عمران خان نے بتایا کہ پاکستان میں چینی ورکرز کے تحفظ کے لیے خصوصی فورس بنائی گئی ہے۔خطاب کے دوران وزیراعظم پاکستان نے یہ بھی اعلان کیا کہ 72 ممالک کے سیاحوں کو ائیرپورٹ پر ویزے کی سہولت شروع کی۔وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیادوسری جانب وزیراعظم عمران خان کا بیجنگ کے گریٹ ہال آمد پر شاندار استقبال کیا گیا، انہیں گارڈ آف آنردیا گیا اور وزیراعظم نے چینی ہم منصب کے ہمراہ پریڈ کا معائنہ بھی کیا، وزیراعظم نے چینی ہم منصب سے پاکستانی وفد کا تعارف کرایا۔وزیراعظم عمران خان اور ان کے چینی ہم منصب کے درمیان ملاقات بھی ہوگی جس میں خطے کی سلامتی کی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain