اسلا م ا ٓ با د(ویب ڈیسک) اداکارہ مہوش حیات کو وفاقی وزارتِ انسانی حقو ق کی جانب سے لڑکیوں کے حقوق کی خیر سگالی سفیر منتخب کیا گیا ہے۔ تمغہ امتیاز کی حامل اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر اعلان کیا کہ انہیں انتہائی خوشی ہے کہ وزارت انسانی حقوق کی جانب سے انہیں لڑکیوں کے حقوق کے حوالے سے کام کرنے کیلئے خیر سگالی سفیر منتخب کیا گیا ہے۔اپنے ویڈیو بیان میں ادکارہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ بہت فخر کی بات ہے کہ میں لڑکیوں کو ان کے حقوق دلوانے کیلئے اہم کردار ادا کرسکوں۔