تازہ تر ین

حکام کی جانب سے بہتر دیکھ بھال کے دعووں کے باوجود ڈینگی نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیے

 

اسلام آباد:(ویب ڈیسک) حکام کی جناب سے موثر نگرانی اور بہتر دیکھ بھال کے دعووں کے باوجود ملک میں ڈینگی کے کیسز نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کم از کم 47 افراد ہلاک جبکہ 30 ہزار افراد اب تک اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں تاہم بیماری اتنی ہلاکت خیز نہیں جتنی سال 2011 میں تھی اور 3 سو 70 افراد کی موت کا سبب بنی تھی۔ڈان کو دستیاب دستاویز کے مطابق ملک بھر میں اب تک ڈینگی کے 30 ہزار 98 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جس میں سب سے زیادہ 8 ہزار 245 کیسز وفاقی دارالحکومت میں سامنے ا?ئے۔جس کے بعد پنجاب میں 6 ہزار 629، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 229، سندھ میں 5 ہزار 190 کیسز سامنےٓئے جبکہ بقیہ تعداد کا تعلق قبائلی اضلاع اور ا?زاد جموں کشمیر سے ہے۔اسلام آباد میں اب تک 17 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سندھ میں ڈینگی سے 16، پنجاب میں 10، بلوچستان میں 3 اور ا?زاد کشمری میں ایک شخص ہلاک ہوا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain