تازہ تر ین

کیاسعودی عرب سے ایک ٹیلی فونک کا ل مولانا کے دھرنے کا دھڑن تختہ کر دیگی؟چونکا دینے والی سٹوری

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) : معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماو¿ں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا دھرنا نہیں ہو گا۔جب میں نے سوال کیا کہ کیوں نہیں ہو گا تو انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو دھرنا روکنے کے لیے سعودی عرب سے ٹیلیفون آئے گا۔ہارون الرشید نے کہا کہ مجھے یہ بات قابل فہم اس لیے نہیں لگتی کہ فیس سیونگ تو دینی پڑے گی، کوئی بات تو ماننی پڑے گی،ایک آدمی جو دھرنا دینےکے معاملے میں اتنا آگے چلا گیا ہو وہ اپنا فیصلہ ترک کیسے کر سکتا ہے۔وہ اپنے حمایتیوں سے کیا کہیں گے؟۔نواز شریف بھی مولانا کی کھلی حمایت کر چکے ہیں۔ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ دھرنے کے حوالے سعودی عرب والی بات سنجیدگی سے کہی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا فضل الرحمن نے پاکستان میں متعین سعودی سفیر ایڈمرل (ر) نواف بن سعید الماکی سے ملاقات کی تھی۔یہ ملاقات سعودی سفاتخانے میں ہوئی۔اس حوالے سے قومی اخبار میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی سفیر سے دوپہر کو ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدار نے بھی ملاقات کی۔ سعودی دفیر کی ان ملاقاتوں کو اس حووالے سے بھی خاص نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے کہ حکومت مولانا کے اسلام آباد کی جانب رواں ماہ کے آخر میں آزادی مارد اور کے بعد دھرنے سے روکنے کے لیے ہر ممکن طریقہ اختیار کر رہی ہے۔جس میں ایسے غیر ملکی نمائندوں سے روابط بھی شامل ہیں جن کے مولانا کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔سعودی سفیر نے مولانا فضل الرحمن اور دیگر سے ملاقات کءتاکہ میزبان ملک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔ سعودی سفیر پیر کو پاکستان پہنچے تھے وہ جمعہ کو سعودی عرب روانہ ہوں گے۔اور اپنی جائزہ رپورٹ سعودی حکام کو پیش کریں گے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain