تازہ تر ین

شاہی جوڑے کی صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقاتیں،عمران خان نے خود ان کا پرتپاک استقبال کیا

 

اسلا مآبا د (ویب ڈیسک)برطانیہ کے ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج اور ملکہ برطانیہ کے پوتے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیتھرین مڈلٹن نے پاکستان آمد کے دوسرے روز مختلف تقریبات میں شرکت کی اور مختلف مقامات کے دورے کیے۔انہوں نے ایوانِ صدر میں صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی جس کے بعد وہ وزیراعظم ہاوس پہنچے جہاں وزیراعظم عمران خان نے خود ان کا پرتپاک استقبال کیا۔شاہی جوڑا وزیراعظم سے ملاقات کے ساتھ ان کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں بھی شرکت کرے گا۔اس سے قبل پاکستان کے دورے کے دوسرے دن کا ۔آغاز برطانوی شہزادے اور ان کی اہلیہ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول یونیورسٹی کالونی اسلام آباد کا دورہ کر کے کیا اور ’ٹیچ فار پاکستان‘ مہم کے اثرات کا جائزہ لیا۔ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق شاہی جوڑے نے اسکول کے مختلف حصے دیکھے اور ریاضی کی جماعت کامعائنہ بھی کیا، وہ سکول کے طلبا میں گھل مل گئے۔اس موقع پر اسکول کی انتظامیہ نے شاہی جوڑے کو اسکول سے متعلق بریفنگ دی اور انہیں پاکستان کے تعلیمی نظام سے آگاہ کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain