تازہ تر ین

زرداری کے معاون، سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ای سی پی جاوید حسین وعدہ معاف گواہ بن گئے

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پارک لین کیس میں آصف علی زرداری کے لیے نئی پریشانی، آصف زرداری کے معاون سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ای سی پی جاوید حسین وعدہ معاف گواہ بن گئے۔جاوید حسین کو جسمانی ریمارنڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں موقف اپنایا کہ جاوید حسین سے مزید تفتیش کرنی ہے، ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ جج احتساب نے استفسار کیا ملزم کے جسمانی ریمانڈ کو کتنے روز ہو چکے ہیں، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے جاوید حسین کے ریمانڈ کو 49 روز ہو گئے ہیں۔احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے ملزم جاوید حسین کو جوڈیشل ریمارنڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دے دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain