تازہ تر ین

چین میں پانچ منٹ میں ایک لاکھ الفاظ ’حفظ‘ کروانے والا متنازعہ طریقہ منظر عا م پر آگیا

 

بیجنگ(ویب ڈیسک): چین میں ایک تعلیمی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ’کوانٹم اسپیڈ ریڈنگ‘ طریقے کے تحت صرف پانچ منٹ تک کتاب کے اوراق کو الٹ پلٹ کر دیکھنے سے طالبعلم ایک لاکھ الفاظ یاد کرلیتا ہے۔بیجنگ میں واقع زن شی ٹونگ چی گوانگ ایجوکیشن ٹیکنالوجی نے کوانٹم اسپیڈ ریڈنگ نامی تکنیک پر ویڈیو بنائی ہے جس میں بچوں کو تاش کی گڈی کی طرح کتاب کے اوراق پلٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا۔ یہ ویڈیو دنیا بھر میں دیکھی گئی ہے اور لوگوں نے اپنے اپنے لحاظ سے اس پر تبصرہ کیا ہے۔اگرچہ صحافیوں کے سوالات پر تدریسی ادارے نے کوانٹم اسپیڈ ریڈنگ سے انکار کیا لیکن چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم وائبو پر اسی ادارے نے ایک پوسٹر شائع کیا ہے جس میں 10 سے 16 برس کے طالب علموں کو 72 گھنٹے کی تربیت دی گئی۔ دعویٰ کیا گیا کہ اس طریقے سے بچے منٹوں میں ایک لاکھ الفاظ سیکھنے کے قابل ہوجاتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain