تازہ تر ین

خشک میوے کھائیں اورکینسر بھگائیں

لند ن (ویب ڈیسک)خشک میوہ جات غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں جن کا استعمال نہ صرف انسانی دماغ کے لیے بے حد مفید ہے بلکہ یہ کینسر جیسے مہلک مرض کے خلاف بھی مزاحمت کرتے ہیں۔بہترین خوراک انسان کی صحت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اسے خطرناک بیماریوں سے بچانے کے لیے بھی بے حد مو¿ثر سمجھی جاتی ہے۔ماہرین کا کہناہے کہ روزانہ 20 گرام خشک میوہ جات (جن میں اخروٹ، ہیزل نٹ، اور مونگ پھلی وغیرہ شامل ہیں) کا استعمال کرنے سے انسان میں امراض قلب، کینسر اور بر وقت موت کے خطرات میں کمی ہوتی ہے۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق خشک میوہ جات میں ’پولی اَن سیچوریٹڈ فیٹس اور مونو اَن سیچوریٹڈ فیٹس‘ پائے جاتے ہیں جو کہ انسانی جسم میں پائے جانے والے ایل ڈی ایل کولیسٹرول جسے خطرناک چربی بھی کہا جاسکتا ہے اسے کم کرنے میں مدد دیتا ہے جب کہ ان میں ایسی خاصیت بھی پائی جاتی ہے جو کہ جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کو کم رکھتا ہے۔ایک تحقیق کے مطابق 8 لاکھ سے زائد ایسے لوگ جو روزانہ 20 گرام خشک میوہ جات کا استعمال کرتے تھے (جو کہ ایک مٹھی کے برابر ہوتے ہیں) ان لوگوں میں دل کے امراض کے خطرات میں 30 فیصد تک کمی دیکھنے میں آئی جب کہ کینسر جیسے امراض کے خطرات میں 15 فیصد کمی اور قبل از وقت موت کے خطرات میں 22 فیصد کمی واقع ہوئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain